ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ سبز چائے پینے سے خون میں شوگر کے اضافے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے کیونکہ سبز چائے چربی کو جلا کر خون میں شکرکی مقدار کو بھی کم کردیتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سبز چائے انجائنا اور شوگر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ مرض کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
سبز چائے امراض قلب کی روک تھام اور خون میں کولیسٹرول میں اضافے کے خلاف ایک مستحکم اور مضبوط دفاعی نظام فراہم کرتی ہے۔
تجربات سے ثابت ہوا کہ سبز چائے ہائی بلڈ پریشرکو بھی کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے سبز چائے کے پینے سے جسم کا میٹابولک سسٹم تیز ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں جگر کا نظام بہت بہتر طریقے سے اپنی کارکردگی سر انجام دینے لگتا ہے۔