کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی بروقت مداخلت اور قبضہ مافیا کے خلاف آواز اُٹھانے پر گرین ٹائون شاہ فیصل کالونی میں قائم اسکول سے قبضہ ختم کراکر ناجائز تعمیرات کا خاتمہ کر کے نصابی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کی کاوشوں سے اسکول کی اراضی پر ٹینٹ لگا کر عارضی اسکول کا آغاز کر دیا گیا۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شاہ فیصل کالونی گرین ٹائون میں قائم قبضہ کئے گئے اسکول کا ہنگامی دورہ کرکے اسکول پر غیر قانونی تعمیرات کا فوری خاتمہ کرکے ہنگامی بنیادوں پر اسکول کی دوبارہ تعمیر کی ہدایت کی دورے کے موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو شاہ فیصل کالونی گرین ٹائون میں قائم آصف اسکول پر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضے اور اسکول پر غیر قانونی تعمیرات سے متعلق تفصیلات اور اپنی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا اسکول پر قبضے کے خاتمے اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرکے نصابی سرگرمیوں کی بحالی پر اسکول کی معلمات نسرین بانو ،روشن آرا ،شبانہ اور عبدالستار اسکول کے طلباء و طالبات اور علاقہ مکینوں نے اسکول سے قبضے کے خاتمے کے لئے آواز اُٹھانے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حق پرست قیادت اسے اظہار تشکر کیا ہے۔