کراچی (اسٹاف رپورٹر) کتب سے ہم آہنگی جدید دور کا تقاضہ ہے ،قلم اور کتاب کے ذریعے نہ صرف جہالت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے بلکہ معاشرے سے بے راہ روی،انتہا پسندی اور لاقانونیت کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے
ان خیالات کا اظہار گرین پیس ہائی اسکول و کالج کے پرنسپل پروفیسر سلمان احمد عثمانی گرین پیش ہائی اسکول و کالج کھوکھرآپار ملیر کیمپس کے زیر اہتمام منعقدہ کتب میلہ مختلف اسٹالوں کے دورے پر طلباء و طالبات اور والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پروفیسر سلمان احمد عثمانی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ انسانی زندگیوں میںبحران جہالت کا پیش خیمہ ہے جہالت کا خاتمہ صرف حکومتی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ علم کے فروغ اور جہالت کے خاتمہ ہر فرد کی قومی ذمہ داری ہے۔
کتاب اور قلم سے دوستی ہی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔کتب میلے میں مختلف موضوعات پر نصابی اور غیر نصابی کتابوں کے اسٹال لگائے گئے اس موقع پر طلباء و طالبات کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کتب میلے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مثبت اقدام قرار دیا۔