گرین پیس پبلک ہائی اسکول و کالج کھو کھرآپار ملیر کے زیر اہتمام 2 روزہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد

PORTS DAY GREEN PEACE SCHOOL

PORTS DAY GREEN PEACE SCHOOL

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہا ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ صحت مند غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کے ذہنی نشوونماء کو فروغ دیتی ہیں علم کے ساتھ کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کا حصول بچوں کی جسمانی و ذہنی نگہداشت کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار گرین پیس اسکول و کالج کے پرنسپل و ماہر تعلیم پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے اسکول کے زیر اہتمام 2روزہ اسپورٹس ڈے کے اختتام پر منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر بچوں نے اسپورٹس کے حوالے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تقریب میں 2روزہ اسپورٹس ڈے میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں پر زور دیا کہ وہ دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہر شعبہ میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر ان کی بہتر نگہداشت کی جائے تو ہمارے یہ مستقبل کے معمار دنیا میں نہ صرف اپنا اور اپنے والدین کا بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کرسکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسز صفیہ عثمانی نے کہاکہ 2روزہ اسپورٹس ڈے میں اسکول کے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا ہے وہ قابل دید ہے ہمارے بچے نہ صرف تعلیم بلکہ کھیل کے شعبے میں بھی نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں انہوں نے اسپورٹس ڈے کے کامیاب انعقاد پر اسکول کے اساتذہ ،طلباء و طالبات اور والدین کو خراج تحسین پیش کیا۔