کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرین پیس اسکول ملیر کھوکھرآپار کے زیر اہتمام 20ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کا انعقادکیا گیا جس میں سال 2014-15کے کامیاب طلباء و طالبات کو تعلیمی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی محقق و اسکالر پروفیسر عبدالمجید برفت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علم امیر کی میراث نہیں غریب کا بنیادی حق ہے اور آج یہاں ہر قوم و زبان کے بچوں کو دیکھ کہ انتہائی خوشی ہوئی اور یہ بات میرے لئے قابل فخر ہے کہ آج ان مستقبل کے معماروں نے مجھے یہ عزت بخشی آج میں امتحان میں کامیابی پانے والے تمام طلبہ و طالبات کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوںا سکے بعد لیاقت گورنمنٹ کالج کے پروفیسر علی عدنان نے طلبہ و طالبات سے مخطا طب ہوتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا ابتدائی زینہ تعلیم ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہو تو آپ کو تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا پروگرام سے گرین پیس ہائی اسکول کے ایڈمنسٹریٹر پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے اپنی سحر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک سنگ میل عبور کیا کہ گرین پیس نے نہ صرف کیمپس IIکا افتتاح کیا بلکہ آج ہمارے اسکول نے کالج کا درجہ حاصل کرلیا اور یہ ملیر کے طلبہ و طالبات کے لئے ایک بڑی خبر ہے اس کالج کے ذریعے ملیر کے طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیم میسر آسکے گی پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہا کہ 20سال پہلے ہم نے جو پودا لگایا تھا آج وہ ایک تناور درخت کی صورت اختیار کرچکا ہے جس کی سایہ سے طلبہ و طالبات فیض پارہے ہیںہمارے ادارے نے روز اول سے معیار تعلیم پہ خصوصی توجہ دی جاتی ہے ایڈمنسٹریٹر گرین پیس نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں ان اساتذہ کو جنہون نے اپنی ذہانت اور قابلیت سے گرین پیس کو اس مقام تک پہنچایا اور ساتھ ساتھ میں ان قابل طلبہ و طالبات کو بھی سلام پیش کرتا ہو جنہوں نے ہمارے ادارے سے تعلیم حاصل کرکے آج پاکستان کے دیگر شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے۔
رہیں ہیں پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہا کہ آج اللہ کے فضل سے گرین پیس کا شمار کراچی کے بہترین اسکولوں میں ہونے لگا ہے اور یہ بات ہمارے لئے قابل فخر ہے پروگرام کے آخر میں گرین پیس پبلک ہائی اسکول کی پرنسپل نجمہ عثمانی نے پروگرام میں شرکت کرنے پہ مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور امتحان میں کامیابی پانے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ آنے والے والدین اور علاقائی معززین کا شکریہ ادا کیا پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے کامیابی پانے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے۔