جھنگ کی خبریں 29/8/2014

Jhang

Jhang

بہ تسلیمات ضلعی دفتر اطلاعات حکومت پنجاب جھنگ
جھنگ(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیاں نوجوان نسل کی بے راہ روی سے بچاتی ہے لہٰذا کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ڈی سی او راجہ خرم شہزاد کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اپنا تعاون اور سرپرستی جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ،کالجز اور سکول ونگ ، تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن اور دیگر اداروں کے زیراہتما م آزادی پاکستان کی ماہانہ تقریبات اور کھیلوں کے مقابلہ جات 31 اگست تک جاری رہیں گے۔

یہ بات انہوںنے آزادی تقریبات پاکستان کی ماہانہ تقریبات کے سلسلہ میں ریسکیو1122 کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سوومنگ کلب میں تیراکی ٹورنامنٹ کی اختتامی مقابلہ میں تقسیم انعامات کے موقع پر کہی۔اس موقع پر انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید ،تیراکی کے شائقین اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمان خصوصی اے ڈی سی ہارون رشید نے تیراکی کے مقابلہ جات خاص دلچسپی سے دیکھے اور بعد ازاں اول ،دوئم اور سوئم آنے والے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئر مین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمرنے کہا ہے

جھنگ(خصوصی رپورٹ)چیئر مین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمرنے کہا ہے کہ سول سوسائٹی کی طرف کی معاونت سے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کام ایک خوش آئین بات ہے اور سرکاری اور نجی ادارے قائد و ضوابط کے اندر رہتے ہوئے مشترکہ عوامی مفاد کے پراجیکٹ مکمل کرتے رہیں۔ یہ بات ا نہوںنے چناب کالج جھنگ میں گرلز سیکشن میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکہی۔کالج کے پرنسپل زاہد خورشید لودھی ،ڈ ی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،جھنگ ایجو کیشن ٹرسٹ مہر حق نواز اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او نے بتایا کہ ادارہ میں بلاک کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے سی سی بورڈ کے تحت لاکھوں روپے کے فنڈ سے کالج میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیاہے ۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ کالج میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیچرز کی بھرتی مکمل کرکے ٹیچرز کی کمی کا مسلہ بھی حل کی گیا ہے۔انہوںنے کالج کی انتظامیہ کو ہدایات دیںکہ وہ حالیہ تعینات ہونے والے ٹیچر کی تربیت کا بندوبست کریں اور انکی کارکردگی اور نتائج کو زیر مشاہدہ رکھیں۔