گرڈ اسٹیشن وزیرآباد کالونی میں سہولتوں کے فقدان سے مکینوں کو پریشانی کا سامنا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) 220 کے وی گرڈ اسٹیشن وزیرآباد کالونی میں سہولتوں کے فقدان سے مکینوں کو پریشانی کا سامنا۔مین گیٹ کی بنیادیں خستہ حالی کا شکار۔سیکورٹی کے حوالہ سے بھی دفاتر اور کالونی رسک میں۔ اعلیٰ حکا م سے کالونی کی حالت بہتر بنانے کامطالبہ گرڈ اسٹین کالونی جہاں واپڈا ملازمین اوران کے اہل خانہ کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔

میں صاف پانی کی عدم فراہمی کے علاوہ نکاسی آب کا بڑا مسئلہ درپیش ہے عرصہ درا زسے سیوریج کا نظام تباہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے گندا پانی گھروں کے سامنے موجود رہتا ہے جبکہ گرڈکے ایک کونے میں گندا تالاب بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے آئندہ موسم میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مین گیٹ بھی ناکارہ ہوتا جارہا ہے جبکہ مین گیٹ کی بنیادیں اپنی جگہ سے ہل چکی ہیںجس کی وجہ سے کالونی کے مکین سخت سیکورٹی رسک میں ہیںمعلو م ہوا ہے کہ گرڈ کالونی کے قیا م سے اب تک کوئی بڑی مینٹیننس نہیں کروائی گئی۔مکینوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔