نارتھ امریکن باکس آفس پر فلم ” ڈائی ورجنٹ“ نے میدان مار لیا

Die Warjant

Die Warjant

ہالی وڈ (جیوڈیسک) نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے سائنس فکشن فلم ” ڈائی ورجنٹ“ نے میدان مار لیا۔ ایکشن سے بھرپور فلم” ڈائی ورجنٹ“ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 5 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم کی کہانی غیر معمولی طاقتوں کے حامل پانچ مختلف گروہوں کی ہے۔ ایک نوجوان لڑکی خود کو ان پانچوں گروہوں سے مختلف سمجھتی ہے اور اپنی جان خطرے میں ڈال لیتی ہے۔ اس ہفتے دوسرے نمبر پر 2011 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ”دی مپٹس“کا سیکوئل ”مپٹس-دی موسٹ وانٹِڈ“ رہا۔تھری ڈی اینی میٹڈ فلم نے 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

فلم کی کہانی پْتلی نما ایسے مینڈک کے گِرد گھوم رہی ہے جو مجرموں کے خاتمے کیلیے اپنے ساتھیوں سمیت دنیا کے دورے پر نکلتا ہے۔ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ”مسٹرپی بڈی اینڈشرمین “ ایککروڑ 17 لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہی۔ فلم کی کہانی عقلمند سائنس دان کتے اور اس کے ننھے شرارتی مالک کے گرد گھومتی ہے جو ٹائم ٹریولنگ مشین کے ذریعے ایک ایسی مہم پر روانہ ہوتے ہیں جس کے دوران انہیں خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔