بغداد (جیوڈیسک) شیخ ابو محمد العدنانی نے 42 منٹ کے آڈیو پیغام میں امریکہ کے فضائی حملوں اور دولت اسلامیہ کے خلاف بین الاقوامی محاذ بنانے کے اقدام کا مذاق اڑایا ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے ایجنٹوں کو اسلحہ اور جنگی سازوسامان بھیجتے رہو کیونکہ یہ مال غنیمت کے طور پر ہمارے ہاتھ آئے گا۔ دولت اسلامیہ کے ترجمان یہ کہنے میں پریقین نظر آئے کہ تمہیں ان اقدامات کی قیمت چکانی ہوگی تمہارے جن بیٹوں کو ہم سے جنگ کرنے کے لیے بھیجا جائے گا وہ تمہارے پاس تا بوت میں یا معذور، کٹے ہاتھ پائوں کے ساتھ یا پھر ذہنی مریض کے طور پر پہنچیں گے۔
دولت اسلامیہ کے ترجمان نے اپنی تقریر میں حقارت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عراقی فوج کو روانہ کئے جانے والے بہت سے جدید امریکی ہتھیاروں پر قبضہ کر لیا ہے۔