ہمارا گروپ تحصیل بھر میں حصہ لے رہا ہے: چوہدری اطہر مقبول

کروڑ لعل عیسن: ہمارا گروپ تحصیل بھر میں حصہ لے رہا ہے۔ اور کامیابی حاصل کرے گا۔ یہ بات چوہدری اطہر مقبول سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نے مختلف حلقوں کے امیدواران سے ملاقات میں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ تحصیل بھر میں ہمارے امیدوار کامیاب ہونگے اور بلدیاتی انتخابات میں ہم اپنی اکثریت ثابت کر دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کے پاس اکثر حلقوں میں امیدوار تک نہیں۔