سرائے عالمگیر (بیورو رپورٹ) گروپ آف الیکٹرانک میڈیا سرائے عالمگیر کے عہدیدران سال 2016 کا اعلان کر دیا گیا ۔گروپ کا اجلاس مرکزی دفتر علی پلازہ میں منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کی سعادت انعام الحق مرزا نے حاصل کی ۔نعت امین فاروقی نے پڑھی ، جبکہ ملک نواز علی نے عارفانہ کلام پیش کیا۔ اس موقعہ پر سابق صدر محمد الیاس شامی کی سالانہ کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
متفقہ طور پر گروپ آف الیکٹرانک میڈیا تحصیل سرائے عالمگیر کے عہدیدران برائے سال 2016 کا اعلان کیا گیا جس میں سر پرست اعلیٰ حاجی شوکت ، سرپرست محمد الیاس شامی، چیئرمین محمد امین فاروقی ، وائس چیئرمین راجہ شاہد سرور، صدر سید امجد شاہ ، سینئر نائب صدر اے شکور مرزا ، نائب صدر محمد شکیل خلیل ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تصور حسین مرزا ، ایڈ یشنل سیکرٹری چوہدری ارشد ناصر ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات جبران مرزا ، فنانس سیکرٹری اطہر شہزاد قر یشی ،جوائنٹ سیکرٹری راجہ حسن سردار، پریس فوٹو گرافر اویس مدنی ، آفس سیکرٹری را جہ احسن امتیاز،چیئر مین مجلس عاملہ ملک نوازش علی ، وائس چیئر مین مجلس عاملہ را جہ محمد سہیل ، ممبر مجلس عا ملہ بلا ل مدنی ، ممبران لیاقت علی مدنی ، مرزا محمد بشیر ، انعام الحق مرزا ،لیگل ایڈوائزر عابد افضل جرال ایڈووکیٹ کے نام شامل ہیں۔