لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جناح ہسپتال میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں ایک بارپھر پیش گوئیوں کی نئی قسط جاری کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جے آئئ ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کی سپریم کورٹ طلبی کی استدعا کریں گے۔
ابھی سیاسی موسم ابر آلود ہے پانامہ فیصلے کے بعد اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کروں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فیصلہ نواز شریف کو کرنا ہے کہ وہ نئے انتخابات کا اعلان کرتے ہیں یا پھڈ ا کر کے جیل جاتے ہیں۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ چودھری نثار، شہباز شریف اوراسحاق ڈار بھی حالات کے مطابق نئے سیاسی قبلے کا تعین کر سکتے ہیں، مسلم لیگ ن کا ایک بڑا گروپ اہم سیاسی فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔