لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ان کے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں۔
لاہور کی عدالت میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی اور راجہ ریاض جہانگیر ترین کے گھر پہنچے اور بس میں ایک ساتھ عدالت روانہ ہوئے۔
اس موقع پر رہنما تحریک انصاف راجا ریاض نے کہا کہ ان کے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں اور ہمیں عندیہ دیا ہے جلد وزیراعظم سے ملاقات ہو گی۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے ملاقات میں کیا معاملات طے پاتے ہیں۔