شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) نوسر باز خالق گروپ نے سادہ لوح شخص کو 8,55000 کا ٹیکہ لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سائل کو مذکورہ نوسرباز گروپ نے 5مرلے کے پلاٹ کا جھانسہ دے کر 8,55000 وصول کر کے شریف شہری کو رقم سے محروم کر دیا۔ مذکورہ نوسرباز گروپ نے تین چار سال پہلے پیسے وصول کئے اور رجسٹری کروانے کا وعدہ کرتے رہے۔ مگر پلاٹ کو کسی اور شخص کو فروخت کر دیا۔
سائل نے مجبور ہوکر DSPسٹی کے پیش ہوگیا اور آپ بیتی سنائی۔DSPکے طلب کرنے پر بھی ملزم پیش نہ ہوا جس پر DSPشیخوپورہ نے SHOبی ڈویژن کو مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ در ج کرنے کا حکم دے دیا۔مذید معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوسرباز گروپ اس سے قبل بھی کئی شہریوں کو پلاٹ کا جھانسہ دے کر لوٹ چکا ہے۔
لوٹے جانے والے افراد میں سے ایک سائل نے بتایا کہ مذکورہ گروپ نے اس سے بھی دو سال قبل 90لاکھ روپے وصول کرکے دھوکہ دیا جس پر مذکورہ گروپ کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں 420, 468/471مقدمہ درج کروایا گیا ۔ سائلین نے DPOشیخوپورہ سے اپیل کی کہ ایسے نوسرباز گروپ کے خلاف کاروائی کرکے لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس کروائی جائے۔