اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ سترہ دن پورے ہو گئے۔ اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے جلد اہم اعلان کریں گے۔
عمران خان نے دھرنے کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے، خواتین نہیں ہلے ٹائیگر آگے بڑھیں گے۔
اس سے پہلے صبح اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کبھی جمہوریت کے دائرے سے باہر نہیں نکلیں گے اور آج مسئلے کا پرامن حل دیں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جمہوریت عوام کی حکومت کا نام ہے تیسری دنیا میں جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام ملک کے مستقبل کی خاطر آج اسلام آباد پہنچیں۔نواز شریف کا خیال تھا کہ مجھے فوج نے آگے کیا ہوا ہے اور اگر جنرل راحیل شریف عمران خان کو کہیں گے تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے دو چیزیں منظور ہیں یا آزادی یا موت، شام کو جو بتائوں گا، وہ جمہوریت کے دائرے میں ہوگا۔ حکمران کرسی بچانے کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے ڈپٹی وزیراعظم کا لالچ دیا گیا لیکن میں بکنے والا نہیں ہوں۔