کاشتکاروں، کسانوں میں آگہی کے سلسلہ میں موضع روڈانوالی میں سیمینار منعقد کیا گیا

Government of Punjab

Government of Punjab

جھنگ: حکومت پنجاب کی دالوں کی کاشت و ترویج کے منصوبہ کے تحت محکمہ زراعت (توسیع) کے زیر اہتمام کاشتکاروں /کسانوں میں آگہی کے سلسلہ میں موضع روڈانوالی میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں محکمہ زراعت کے افسران کے علاوہ زمینداروں ،کاشتکاروں اور کسانوںنے شرکت کی۔زراعت آفیسرمحمد طلحہ شیخ نے بتایا کہ مونگ ایک اہم پھل دار فصل ہے اس میں نہ صرف پروٹین اور حیاتیں کافی مقدا ر میں موجود ہوتی ہے بلکہ یہ فضائی نائٹروجن کو زمین میں منتقل کرکے اسکی زرخیزی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم کاشتکار مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی مطلوبہ پیدوار حاصل نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کوپورا کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے مختلف جگہوں پر چنے اور مسور کے نمائشی پلاٹ لگوائے ہیں اور دالوں کے زیر کاشت رقبہ اور پیدا وار میں اضافے کیلئے کاشتکاروں کو 50فیصد رعایتی قیمت پر مونگ کا تصدیق شدہ بیج فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 25ایکڑ تک قابل کاشت اراضی کے مالک مرد و خواتین رعائتی قیمت پر بیج لینے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہونگے کاشتکاران درخواست فارم کے حصو ل کیلئے محکمہ زراعت(توسیع) کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔