لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں کاشتکاروں کو معیاری اور بہتر پیدواری صلاحیتوں کے حامل دالوں کے بیجوں کی فراہمی کے لئے 50 فیصد سبسڈی پر قرعہ اندازی کے ذریعے فراہمی حکو مت پنجا ب کی کسان دوست پا لیسیوں کا عملی مظہر ہے جس سے نہ صرف ضلع کی ایگر و اکا نو می کو جد ید خطو ط پر استوار کیا جا سکے گا بلکہ دالوں کی مقامی پیدوار سے غذائی خود کفالت کے اہداف کے حصول میں بھی ٹھوس پیش رفت ہو گی یہ بات ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے ضلع لیہ کے کا شتکا روں کو 50 فیصد سبسڈی پر دالوں کی کا شت کے فروغ کے لئے منصوبہ کے تحت قرعہ اندازی کے موقع پر کہی۔
قرعہ اندازی کے موقع پر ڈی او زراعت اعجاز تبسم نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ ضلع لیہ کے 227کا شتکاروں کو 3320کلو گرام مو نگی کا بیج فراہم کر نے کا ہد ف دیا گیا تھا جس کے لئے 427کاشتکاروں نے درخواستیں دیں جن میں کروڑ لعل عیسن سے 270، لیہ سے 107اور چوبا رہ سے 50کا شتکار شامل ہیں ۔ اس مو قع ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ڈی او زراعت اعجاز تبسم ، ڈی ڈی اوزراعت خا لد محمو د ، زراعت افسر محمد حفیظ و کاشتکا روں نے پرچی کے ذریعے قرعہ اندازی کی پر چیاں اٹھا کر قرعہ اندازی کا عمل بروئے کا رلا یا۔