کراچی : صوبائی زیر کچی آبادی جاوید ناگوری نے کہاکہ دھرتی مہران کے چپے چپے میں ترقی اور عوامی خوشحالی کا سندھ کی عوامی حکومت نے عزم کر رکھا ہے اور انشا اللہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں سے مسائل کا خاتمہ کرکے عوامی زندگی میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب لائیں گے یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے زیر اہتمام علاقائی مسائل کے حل کے لئے عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر مرزا مقبول احمد ،جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے بھی خطاب کیا کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی زبیر احمد چنا ،بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان،میونسپل کمشنر مسرور میمن ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،محکمہ ہیلتھ سمیت عوامی سہولت کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کے افسران موجود تھے۔
پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے تحت کھلی کچہری میں ضلع کورنگی کے تمام علاقوں سے پارٹی رہنمائوں ،کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر عوام نے صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگور ی کو علاقائی سطح پر درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں واٹر اینڈ سیوریج ،صفائی وستھرائی ،اسٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی زبوحالی کی تفصیلات بیان کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے کہاکہ پیپلز پارٹی شہر کراچی کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے کا م کر رہی ہے۔
فلائی اوورز ،فراہمی و نکاسی آب کے میگا پروجیکٹ سمیت ٹرانسپورٹ کی سہولت کے حوالے سے عوامی اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ چیئر مین بلا ول بھٹو اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات اور شہر کراچی کو دنیا کا مثالی شہر بنا ئیں گے ۔مرزا مقبول احمد نے عوام کو سہولت پہنچانے پر مامور اداروں سے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں اور عوامی خدمت کی انجام دہی کے حوالے سے اپنی محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنائیں۔