جی ایس پی اسٹیٹس ملنے کے فیصلے کے بعد کاٹن مارکیٹ میں تیزی

Cotton

Cotton

رحیم یارخان (جیوڈیسک) جی ایس پی اسٹیٹس ملنے کے فیصلے کے بعد کاٹن مارکیٹ میں تیزی شروع ہو گئی، روئی کے نرخ سو روپے من بڑھ گئے۔

اضافے کے بعد ملک میں روئی کے نرخ چھ ہزار آٹھ سو پچاس روپے من تک پہنچ گئے ہیں، ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے فیصلے سے منڈیوں میں سرگرمی دیکھی جا رہی ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس بحالی کی اطلاعات بھی قیمتوں میں تیزی کا سبب بنی، آئندہ چند روز میں روئی کے نرخوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔