لاہور (جیوڈیسک) پانچویں انٹرنیشنل فاؤنڈری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ رواں برس یورپی یونین کو ٹیکسٹائل برآمدات میں زیادہ اضافہ ہونا متوقع تھا لیکن اس میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا۔
جس کی بڑی وجہ توانائی بحران ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے بعد بنگلہ دیش کی برآمدات 5 ارب سے بڑھ کر 25 ارب ڈالر ہو گئی تھیں لیکن ہم ابھی تک اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت صلاحیت ہے ،حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرے تو ترقی کی منازل تک پہنچ سکتے ہیں گورنر پنجاب نے فاؤنڈری صنعت کی نمائش کا بھی افتتاح کیا۔