رحیم یار خان (جیوڈیسک) جی ایس پی سٹیٹس ملنے سے مقامی منڈیوں میں روئی کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے،بھارت کی پیداوار میں غیر معمولی کمی بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی۔
مقامی منڈیوں میں روئی کے نرخ سو روپے من بڑھ گئے جس کے بعد نقد ادائیگی پر اکہتر سو اور موخر ادائیگی پر 72 سو روپے من پر سودے کئے جا رہے ہیں۔
ایگزیکٹو ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق جی ایس پی سٹیٹس اور ایکسپورٹ آرڈرز میں اضافے سے مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی کھپت بڑھ گئی ہیں۔ بھارت میں روئی کی پیداوار ساڑھے تیرہ فیصد کمی سے چوراسی لاکھ اکتیس ہزار بیلز رہی۔