جی ایس پی اسٹیٹس،ایک سال میں روئی کے نرخ تیرہ سو روپے من بڑھ گئے

Cotton

Cotton

رحیم یارخان (جیوڈیسک) جی ایس پی اسٹیٹس ملنے سے مقامی منڈیوں میں روئی کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک سال میں نرخ تیرہ سو روپے من بڑھ گئے۔

مقامی منڈیوں میں روئی کے نرخوں میں مزید سو روپے من اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت تہتر سو روپے من پر پہنچ گئی۔

ایگزیکٹو ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق آج سے جی ایس پی سٹیٹس شروع ہو جانے سے ایکسپورٹ میں غیر معمولی اضافہ ہو گا،جس سے آئندہ دنوں میں روئی کے نرخ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔