بدمعاش ایم، ایس ٹی، ایچ، کیو کے رکھیل نے گن پوائنٹ پر اپنی کلینک کے آگے کھڑے نوجوان کو یرغمال بنا لیا

حویلی لکھا (فتح اللہ نواز) بدمعاش ایم، ایس ٹی، ایچ، کیو کے رکھیل نے گن پوائنٹ پر اپنی کلینک کے آگے کھڑے نوجوان کو یرغمال بنا لیا،سٹی پولیس کی بروقت کاروائی اغواء کار کے چنگل سے مغوی کو بازیاب کروا لیا، ایم، ایس کے محافظ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد،بااثر ڈاکٹر کے خلاف آخری اطلاعات موصول ہونے تک کوئی بھی کاروائی نا ہوسکی،مغوی کے ورثاء کا شدید احتجاج۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم،ایس انتہائی متنازع شخص ڈاکٹر نعیم کے محافظ نے دن دہاڑے اپنے صاحب کے کہنے پر کلینک کے آگے کھڑے ہونے والے نوجوان کی کنپٹی پے اسلحہ تان کے اسے اپنے کلینک میں یرغمال بنا لیا اور کافی دیر تک حوس بے جاء میں رکھا سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہونے پے پولیس کی بروقت کاروائی سے مغوی اور اغواء کار دونوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ اغواء کرنے والے شخص اور ایم، ایس کے نجی کلینک سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

جس کے بارے میں زرائع کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی اسلحہ ہے دوسری جانب مغوی نوجوان کے ورثاء اور دیگر معززین علاقہ نے پریس کونسل حویلی لکھا کے مرکزی دفتر واقع حجرہ روڈ پے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی چمک اور سیاسی مداخلت کے باعث پولیس نے اس بااثر ایم، ایس کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کی ،جس پے ہل علاقہ نے خادم اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پے از خود نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثناء مذکورہ ایم ،ایس مریضوںاور اُن کے لواحقین سے انتہائی جاریحانہ روایہ استعمال کرنے کے باعث شہری حلقوں میں انتہائی بدنام ہے اور لوگ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حویلی لکھا میں صرف اس ایم،ایس کی موجودگی کے باعث آنے سے کتراتے ہیں تاہم اس کے خلاف کئی اداروں میں انکوائریاں بھی جاری ہیں لیکن یہ بااثر ہونے اور سیاسی اثر ورسوخ رکھنے کی وجہ سے تاحال اپنی کرسی پے براجمان ہے۔