گوادر سے رتو ڈیرو روڈ ، ری ٹینڈرنگ کا آغاز

Gwadar

Gwadar

اسلام آباد (جیوڈیسک) دو سال تک سیکیورٹی وجوہات کے باعث رکنے والے گوادر رتو ڈیرو روڈ کے بقیہ 30 فیصد حصے کی تعمیر کیلئے ری ٹینڈرنگ شروع کر دی گئی ہے، بولیاں رواں ماہ 20 جون کو کھولی جائیں گی۔ دو سال قبل تعمیراتی عملے پر حملے اور دو ارکان کی ہلاکت کے بعد گوادر رتوڈیرو روڈ پر کام رک گیا تھا۔

این ایچ اے ذرائع کے مطابق کام رکنے سے قبل اس روڈ کا 70 فی صد کام مکمل ہوچکا تھا۔این ایچ اے ذرائع نے بتایا کہ بقیہ کام کیلئے دئیے جانے والے ٹینڈر میں سیکیورٹی کی لاگت کے باعث آنے والی بولیاں قدرے مہنگی ہونے کا امکان ہے،گوادر سے ضلع لاڑکانہ میں رتوڈیرو کے مقام تک روڈ کی تعمیر سے کراچی آئے بغیر گوادر ملک کے دیگر حصوں سے منسلک ہوجائے گا۔