واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے جزیرے گوام میں ہونے والے ڈیمو کریٹک پارٹی کے کاکس میں ہیلری کلنٹن نے برنی سینڈرز کو شکست دے دی۔
امریکی جزیرے گوام میں صدارتی نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کے کاکس منعقد کیے گئے۔ پارٹی کاکس میں ہیلری کلنٹن نے برنی سینڈرز کو شکست سے دوچار کر دیا۔
ہیلری کلنٹن نے انتخابات میں ساٹھ فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ برنی سینڈرز چالیس فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن کو برنی سینڈرز پر برتری حاصل ہے۔