واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ گوانتا ناموبے سے مزید 6 قیدیوں کو چند دنوں میں رہا کردیا جائے گا۔ گوانتا ناموبے میں قیدیوں کی مجموعی تعداد ایک سو بتیس رہ گئی ہے۔
جن میں نائن الیون کے ملزم خالد شیخ سمیت بیس قیدی سیکیورٹی رسک ہیں۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کیوبا میں گوانتا ناموبے نیول بیس پر امریکی فوجی جیل کو بند کرنے کے چھ سالہ عہد کو پورا کرتے ہوئے مزید 6 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
جبکہ وہ درجنوں قیدی جو بغیر کسی الزامات کے قید ہیں انہیں بھی آئندہ چھ ماہ میں رہا کر دیا جائے گا۔ گوانتا ناموبے کے باقی قیدیوں کی امریکا اور دیگر ممالک منتقلی پر اوباما کو کانگریس کی مخالفت کا سامنا ہے۔