گوانتا ناموبے کے 5 قیدی نائن الیون حملوں کے الزام میں عدالت میں پیش

Guantanamo Bay

Guantanamo Bay

گوانتا ناموبے (جیوڈیسک) گوانتا ناموبے میں قید 5 افراد کو نائن الیون حملوں کے الزام میں عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت میں پیش کئے جانے والے افراد میں نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد بھی شامل ہے۔ اگر الزامات ثا بت ہو جاتے ہیں تو تمام افراد کو سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عدالتی کاروائی میں شرکت کرنے والوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ کسی بھی حساس معلومات کو عوام تک پہنچنے سے روکنے کے لئے عدالت میں ساونڈ پروف شیشے لگائے گئے تھے۔ عدالت میں نائن الیون حملوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد بھی موجود تھے۔