واشنگٹن (جیوڈیسک) ترجمان نے امریکی صدر کے طیارے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمی کیوبا میں واقع گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
قیدیوں کی تعداد میں یہ کمی دس یمنی باشندوں کی اومان منتقلی کے بعد ہوئی ہے۔ ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے ایک نظرثانی بورڈ نے مزید چونتیس قیدیوں کو منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا اوباما انتظامیہ جیل بند کرنے کا منصوبہ کانگریس اور عوام کے سامنے جلد پیش کرے گی۔