گوانتاموبے جیل امریکی سیاست کیلیے ایک اہم مسلہ ہے، پیٹرمرے

Guantanamo Bay

Guantanamo Bay

واشنگٹن (جیوڈسک)عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس کے سربراہ پیٹر مرے نے گوانتاموبے جیل کو امریکی سیاست کا جز قرار دیتے ہوئے اسے ایک اہم مسئلہ بھی قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ گوانتا موبے جیل میں آئے دن قیدیوں کی بھوک ہڑتال تشویشناک امر ہے۔

ان کا کہنا تھا امریکی انتظامیہ کو اپنی تمام تر توانائی گوانتا موبے کے مسئلے کو حل کرنے میں صرف کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ گوانتا موبے میں قید ایک سو چھیاسٹھ افراد میں صرف نو افراد سنگین نوعیت کے الزامات میں ملوث پائے گئے تھے۔