نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ کی ایک خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گوانتانامو بے جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں میں سے 17 فیصد کے بارے میں مکمل یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ دوبارہ شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہو گئے ہیں۔ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے۔
کہ 12 فیصد قیدیوں پر شک ہے کہ وہ رہا ہونے کے بعد شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدی اسی پرانے ماحول میں لوٹتے ہیں اور شدت پسند تنظیمیں انہیں اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرتی ہیں جو ایک بڑا مسئلہ ہے۔
جنوری 2014 تک گوانتانامو بے سے کل 614 قیدی رہا کئے گئے ، ان میں سے 104 کے متعلق یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ وہ پھر سے شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہو گئے ہیں جبکہ 74 ایسے ہیں جن پر شک ہیں کہ وہ شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی فوجی کے بدلے طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے پر کئی امریکی فوجی افسر اور اپوزیشن رہنما حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، ان کا موقف ہے کہ رہا کئے جانیوالے طالبان امریکہ کیلئے پھر سے خطرہ بن سکتے ہیں۔