شہریوں کی تذلیل کرنیوالوں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں :عدالت

Court

Court

لاہور (جیوڈیسک) مقامی عدالت نے شہری سے دس ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں ملوث تھانہ مزنگ کے اے ایس آئی فیروز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کی شہریوں کی تذلیل کرنے والوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

فاضل عدالت نے مذکورہ حکم مقامی شہری نوید کی جانب سے دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ دریں اثنا 37 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے مقدمے میں ملوث شاہد کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔ ملزم کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے باہمی لین دین کے دوران چیک جار ی کیا تھا۔