لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم گارڈینز آف دی گلیکسی آج دنیا بھر میں آج نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔ فلم پنڈتوں کو کہنا ہے فلم امریکی باکس آفس پر چھا جائے گی۔
توقع ہے کہ آنے والے ویک اینڈ پر فلم 16 کروڑ ڈالر سے زائد بزنس کر لے گی۔
ایکشن فلم دی فیٹ آف دی فیوریس دوسرے نمبر پر رہے گی۔ فلم اب تک دنیا بھر میں ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کما چکی ہے۔
گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی کامیڈی فلم ہاؤ ٹو بی اے لیٹن لوور تیسرے نمبر پر آنے کی توقع ہے۔