گوئٹے مالا (جیوڈیسک) گوئٹے مالا کی عدالت نے سابق صدر اوٹو پیریز پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کردی۔
گوئٹے مالا کے سابق صدر اوٹو پیریز نے کسٹمز فراڈ اسکینڈل میں الزامات کے بعد چند روز قبل صدارت سے استعفا دیا تھا۔ عدالت کے جج نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کے خلاف بدعنوانی ، دھوکا دہی اور رشوت ستانی کے الزامات کی تحقیقات 3 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
جس کے بعد سابق صدر اوٹو پیریز مقدمے کا سامنا کریں گے۔ عدالت میں ابتدائی پیشی کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔