نیویارک (جیوڈیسک) وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں فیوگو کے پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چودہ ہو گئی، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے چار مزید لاشیں برآمد ہوئیں، تین جون کو پھٹنے والے آتش فشاں کی تباہ کاریوں کے آثار جگہ جگہ بکھرے ہیں۔
فوج اور امدادی ادارے دو سو کے لگ بھگ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ملبہ ہٹانے کا کام کر رہے ہیں۔
آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ نے دارالحکومت کے قریب واقع گاؤں ساں میگوئیل لوس لوٹس کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے۔