گوائدو کی حکومتی حکام سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

Guaido

Guaido

وینزویلا (جیوڈیسک) وینزویلا میں گزشتہ ہفتہ صدارتی عہدہ سنبھالتے ہوئے اپنے آپ کو ملک کے” عبوری صدر” اعلان کرنے والے قومی اسمبلی کے سپیکرگوائدو کے حکومت کے اعلی حکام کے ساتھ خفیہ طور پر ملاقات کرنے کے مناظر سامنے آئے ہیں

ونزویلا کے کمیونیکیشن ثقافت اور سیاسی امور کے نائب وزیر مملکت جورج روڈری گویز نے قارا قاس میں صدارتی محل میں پریس کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے گوائدو کے بانی اسمبلی کے سپیکر اور اقتدار کی ونزویلا متحدہ سوشلسٹ پارٹی کے نائب صدرکابیلو سے ملاقات کے مناظر دکھائے ہیں۔

رودری گویز کا کہنا ہے کہ گوائدو کی کابیلو سے ملاقات میں صدارت کا دعوی نہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے محض صدر نکولا مادورو کے ساتھ دوبارہ انتخابات کا انعقاد کیے جانے کے معاملے پر بات چیت کی خواہش کااظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گوائدو نے امریکی دباؤ میں آتے ہوئے صدر کا حلف اٹھایا ہے۔