گدو بیراج کے گیٹ بند ہونے سے روجھان کے کئی علاقے زیر آب

Guddu Barrage

Guddu Barrage

گدو بیراج (جیوڈیسک) کشمور گڈو بیراج کے گیٹ بند ہونے سے گڈو شاہوالی اور تحصیل روجھان کے کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ کشمور گڈو بیراج کی انتظامیہ کی جانب سے تمام گیٹ بند کرنے کی وجہ سے گڈو، شاہوالی اور تحصیل روجھان کی کئی علاقے زیر آب آگئے۔

جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ کئی گھروں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اگر گڈو بیراج کے گیٹ نہ کھولے گئے تو ان علاقوں میں مزید مالی نقصان ہو نے کا خدشہ ہے۔