گڈو بیراج، سکھر بیراج،کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

Flood In Sindh

Flood In Sindh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) گڈو بیراج، سکھر بیراج اور کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مظفر گڑھ اور وہاڑی کے بندوں پر شگاف سے کئی بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پرپانی کی سطح میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے۔ گڈو بیراج پرپانی کی سطح 4 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گڈو بیراج سے سکھر بیراج کیلئے 3 لاکھ 93 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی سطح 3 لاکھ 44 ہزار7سو 75 کیوسک ہے۔

کوٹری بیراج پر پانی بھی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پانی کی سطح 2 لاکھ 74 ہزار کیوسک ہوگئی، جبکہ کوٹری بیراج سے 2 لاکھ 38 ہزار کیوسک پانی سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے۔ لاڑکانہ میں نصرت آگانی اور عاقل لوپ بندوں سے اونچے درجے کا سیلاب گزرہا ہے۔ محکمہ آب پاشی کا کہنا ہیکہ آج شام تک پانی کے بہاو کمی آنا شروع ہو جائیگی۔ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں رات گئے حفاظتی بند میں شگاف پڑ گیا۔

شگاف سے دریائے چناب کا پانی سیت پور کی کئی بستیوں میں داخل ہو گیا۔ دریائے ستلج میں ضلع وہاڑی کی بستی آرائیاں اور دریائے چناب میں اوچ شریف کے مقام پر نور والا اور غفورآباد میں بندوں میں شگاف پڑے۔ سیلابی ریلے کئی بستیوں میں داخل ہوگئے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی بہا لے گئے۔