گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کے بہاو میں کمی, کوٹری بیراج پر اضافہ

Sukkur Barrage

Sukkur Barrage

گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کے بہاو میں کمی کا سلسلسہ جاری ہے جبکہ کوٹری بیراج پر اضافہ ہو رہا ہے۔ گڈو اور سکھر بیراج سے درمیانے درجہ کا اور کوٹری بیراج سے نچلے درجہ کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے قریب پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

جس کی وجہ سے متاثرین محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ سیہون شریف کے قریب کرم پور حفاظتی بند پر مسلسل پانی کا دبا برھ رہا ہے۔ سیم نالے کے ٹوٹنے سے پانی کا دبا حفاظتی بند پر آ گیا ہے۔ منچھر جھیل میں مختلف ندیوں اور نالوں کا پانی داخل ہو رہا ہے۔ جامشورو کے علاقے کرم پور کے سولہ دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ آبپاشی کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

لاڑکانہ میں عاقل آگانی لوپ بند پر بھی پانی کے بہاو میں اضافہ ہوگیا۔ جہاں ایک سو ستر دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ کچے کے علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔ دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کوٹری بیراج میں پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔