کوئٹہ (جیوڈیسک) گڈو سے بلوچستان جانے والی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی دور نہیں کی جا سکی۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں 20 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بلوچستان بلوچستان کے علاقوں جعفرآباد، نصیرآباد،جھل مگسی اور دیگر علاقوں میں کل شام سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
بجلی کے طویل بریک ڈاون کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کیسکو ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاوس سے آنے والی 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کی خرابی دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔