لاہور (جیوڈیسک) بغیر سٹیکر کسی بھی سرکاری محکمے کی گاڑی سیکرٹریٹ میں داخل نہیں ہو سکے گی، دوسری جانب گزشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد سکیورٹی سے متعلقہ رپورٹ اعلیٰ افسر کو پیش کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری ویلفیئر و دیگر متعلقہ افسران کی جانب سے اعلیٰ افسر کورپورٹ دی گئی کہ سکیورٹی معاملات کافی حد تک بہتر ہیں اور گیٹ سمیت دیگر اہم جگہوں پر پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔سکیورٹی گیٹ پر خاردار تار لگا دئیے گئے ہیں۔