ممبئی (جیوڈیسک) کترینہ کیف اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں تاہم 2013 ان کیلئے کچھ زیادہ ہی خاص رہا کیونکہ اْس سال انہوں نے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ 63 کروڑ 75 لاکھ روپے کمائے۔
اسی طرح 2009 میں بننے والی فلم دہلی 6 کی تشہیر کے دوران ابھیشک نے 12 گھنٹے بھارت کے مختلف شہروں میں گزارے اورہالی ووڈ اداکار ویل سمتھ کاریکارڈ توڑدیا۔
2013 کنگ خان کیلئے بہت لکی ثابت ہوا کیونکہ 220 کروڑ روپے کمانے پر اداکار کا نام گنیز بک میں شامل کیا گیا۔
سوناکشی نے 2016 میں گنیز بک میں ایک وقت میں کئی خواتین کیساتھ نیل پالش لگانے کا ریکارڈ بنایا تھا جس میں 1328 خواتین نے حصہ لیا۔
اسی طرح کپور خاندان کو بالی ووڈ میں 1999 سے اب تک کی سب سے بڑی فیملی کے طور پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور اس وقت اس فیملی کے 24 سے زیادہ افراد بالی ووڈ میں کام کر رہے ہیں