گجرات کی خبریں 11.03.2013

نواز شریف میڈیکل کالج یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام دو روزہ ایر وے مینجمنٹ (Airway Management) ورکشاپ13مارچ سے شروع ہوگی

گجرات(محمد بلال احمد بٹ)نواز شریف میڈیکل کالج یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام دو روزہ ایر وے مینجمنٹ (Airway Management) ورکشاپ13مارچ سے شروع ہوگی ۔آرگنائزر ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق ورکشاپ میں جونئیر کنسلٹنٹ ،میڈیکل آفیسر ،ہائوس آفیسر ،میدیکل سٹوڈنٹ ، سٹاف نرسز ،ریسکیو 1122ورکرز ، سول ڈیفنس
ورکرز اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گجرات کے سٹوڈنٹس حصہ لین گے ۔ اس عملی ورکشاپ کا مقصد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا حادثات اور ایمر جنسی کی صورت میں عملی تربیت فراہم کرنا ہے ۔ ورکشاپ کاباقاعدہ افتتاح یونیورسٹی آف
گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین صبح دس بجے کریں گے ۔ یہ ورکشاپ 14مارچ تک جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کی ترقی کے لئے عیسائی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،نوازش علی ڈی سی او
گجرات(محمدبلال احمد بٹ )ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن آفیسر نوازش علی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے عیسائی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیںانکو جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات برئوے کار لائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ لاہور کے خلاف احتجاج کرنے والے عیسائی برادری کے مظاہرمیںاظہار یکجہتی کے لئے اور جذبہ خیر سگالی کے تحت شرکت کے موقع پر کیا۔ڈی سی او نے کہا کہ بادامی باغ کے واقعہ سے پورے ملک کی بدنامی ہوئی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور انکی حکومت نے متاثرین کی فوری بحالی کے لئے اقدامات کرکے انکے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔انہوں نے افسوسناک واقع کے خلاف احتجاج کے دوران پر امن رہنے پر گجرات کی عیسائی برادری کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے اقلیتی بھائیوں نے ہر موقع پر ثابت کر دیا کہ وہ پر امن اور قانون کا احترام کر نے والے ہیں۔انہوں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ پنجاب حکومت کو انکے جذبات سے آگاہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کا خاتمہ اور شفاف امتحانات کا انعقاد اولین ترجیح ہے،نوازش علی ڈی سی او گجرات
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بوٹی مافیا کا خاتمہ اور شفاف امتحانات کا انعقاد اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف امتحانی مراکز کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ای ڈی او ایجوکیشن کاشف محمود طاہر بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے گرلز زمیندارہ ہائی سکول گجرات، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شادیوال، گرلز ہائی سکول جلالپور جٹاں، گورنمنٹ بوائزو گرلز ہائی سکولز دولت نگرمیں امتحانی مراکز کا معائنہ کیااور نگران عملہ کی حاضری اور پولیس سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے میں میرٹ کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کاوشوں سے امتحانی عمل ہر قسم کی قباحتوں سے مکمل طور پر پاک ہوچکا ہے ۔ انہوں نے اساتذہ کرام کو ہدایت کی کہ وہ پوری تندہی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں تاکہ میرٹ کا بول بالا ہو سکے اور حقداروں کو ان کا حق مل سکے۔