گجرات کی خبریں 12-03-2013
Posted on March 13, 2013 By Geo Urdu گجرات
معروف ثناء خوانِ رسول نسیم احمد چشتی کا ختم چہلم 15مارچ کو ہو گا
گجرات (جی پی آئی) گجرات کے معروف تاجر عبدالمعید گھمن ، تنویر احمد گھمن ، شکیل احمد گھمن اور نوید احمد گھمن کے بھائی قمر اکیڈمی ضلع گجرات کے نائب صدر علی حسن کے والد محترم بانی قمر اکیڈمی اور معروف ثناء خوانِ مصطفی نسیم احمد چشتی مرحوم جو گزشتہ ماہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ، ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم مورخہ 15مارچ 2013ء بروز جمعتہ المبارک ان کی رہائش گاہ محلہ علی مسجد صبح 10بجے تلاوت قرآن حکیم سے آغاز ہو گا ، بعد ازاں معروف ثناء خوان ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے اور مشائخ عظائم ، علماء کرام موت و حیات کے فلسفہ پر خطاب فرمائیں گے ، آخر میں ختم شریف اور ٹھیک ساڑھے گیارہ بجے دعا ہو گی ، تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے کہ وہ ختم چہلم کی محفل پاک میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے عوام کو ن لیگ کا انتخاب کرنا ہو گا :شیخ عمر اعجاز
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما و امیدوار حلقہ پی پی 112شیخ عمر اعجاز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے، پیپلز پارٹی کے موجودہ دور میں ملکی اداروں کی تنزلی جبکہ کرپشن کو عروج حاصل ہوا، نااہل حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کو تاریخ کے نازک ترین موڑ پر لا کھڑا کیا ہے، موجودہ نازک صورتحال سے نکالنے کیلئے نڈر اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساروکی میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ عمر اعجاز کا کہنا تھا کہ حلقہ میں ہونے والے ترقیاتی کام آپ پر احسان نہیں، یہ میری ذمہ داری ہے، انشاء اللہ حلقہ کو ایسا مثالی بنا دوں گا کہ لوگ دیکھنے آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ میرا جینا مرنا آپ لوگوں کے ساتھ ہے،میں نے اپنے وعدوں سے زیاہ کام کروائے، انشاء اللہ خدمت کا سفر جاری رہے گا، انہوںنے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جو پارٹی منشور جاری کیا ہے ، وہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے صحیح ثابت ہو گا ، اور پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک اور قوم کے مسائل حل کر سکتی ہے ، ہماری جماعت نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ، لہٰذا ووٹر حضرات اپنے ضمیر کی آواز پر امیدوار کا انتخاب کریں اور چور ، لٹیرے اور عوام کو بیوقوف بنانے والوں سے ہوشیار رہیں ، میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حلقہ پی پی 112سے پارٹی ٹکٹ کیلئے دے رکھی ہے ، اور پارٹی قائدین کے فیصلے کے منتظر ہیں ، پارٹی قائدین کا جو بھی فیصلہ ہوگا، اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا ، مزید کہا کہ ضلع گجرات کی سیاست میں سید منظور حسین شاہ ، سید نور الحسن شاہ ، کی سیاسی و سماجی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری مونس الٰہی کا شادیوال کا دورہ
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی سے مسلم لیگ ن شادیوال کے صدر محمد اصغر ،پیپلز پارٹی کے ذاکر الطاف حسین اور شادیوال کی بٹ برادری کے محمد شفیع بٹ اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی نے گزشتہ روز شادیوال میں کارنر میٹنگ کے اکٹھ سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر مسلم لیگ ن شادیوال کے صدر محمد اصغر نے مسلم لیگ ن کو خدا حافظ کہہ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر صوبیدار ولائیت خان،چوہدری محمد اکرم،چوہدری محمد اسلم ،محبوب رضا ودیگر بھی موجود تھے اسی دوران پیپلز پارٹی کی ممتاز مایہ ناز شخصیت ذاکر الطاف حسین اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرگئے شمولیت کی سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بٹ برادری کے سرکردہ رکن محمد شفیع بٹ،امجد بٹ،مشتاق بٹ بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے اس موقع پر مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ق میں شمولیت کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اپنے بھر پور تعاون کا بھی یقین دلاتے ہیں ہم نے ہمیشہ اپنے مخلص ساتھیوں کی قدر کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ نے ضلع گجرات کی عوام کے ساتھ انتقامی سلوک روا رکھا ہے :چوہدری نصر رنگڑہ
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری نصر آف رنگڑہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ، اور ضلع گجرات کی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ چوہدری برادران کے دور اقتدار میں جتنے ترقیاتی کام پائیہ تکمیل کو پہنچنے اور جتنے بیروزگاری افراد کو روزگارکے مواقع فراہم کیے گئے اس کے بدلے میں پنجاب حکومت نے ضلع گجرات کی عوام کیلئے کوئی منصوبہ پائیہ تکمیل کو نہیں پہنچایا ، کیونکہ ضلع گجرات کی عوام چوہدری برادران کے ساتھ ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے قائدین نے ضلع گجرات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو روک دیا اور جمع زبانی ترقیاتی کام کروائے جانے کے دعوئے کیے گئے ، ضلع گجرات کے تمام حلقوں کا دورہ کیا جائے تو گزشتہ پانچ سالوں میں کسی بھی علاقہ میں عام شاہرائیں ، سڑکیں ، سکول ، بجلی اور پنجاب حکومت کے ذمہ دیگر اداروں میں اتنی جرات پیدا نہیں ہوئی کہ وہ ضلع میں کوئی ترقیاتی کام کرواتے ، ن لیگ کے لیڈروں نے صرف گجرات کی عوام کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا، چوہدری برادران نے اپنے ہر دور میں عوام کی عملی طور پر خدمت کی ہے اور ضلع گجرات کو تعمیر و ترقی کا گڑھ بنایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے جو گل کھلائے ہیں عوام اس کا فیصلہ کرنے والے ہیں :چوہدری نجیب اللہ گورالہ
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 105سے امیدوار چوہدری نجیب اللہ آف گورالہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چھوڑے ہوئے مسائل مسلم لیگ ن حل کرے گی پہلے طویل جدوجہد کر کے آمر سے نجات حاصل کی اب پیپلز پارٹی کے خلاف جدوجہد کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام انتخاب میں اس جماعت کو عبرتناک شکست ہو گی۔ پانچ سالوں میں لوٹ مار کے علاوہ پیپلز پارٹی نے کوئی کام نہیں کیا اس نے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ عام انتخابات کا وقت قریب ہے اور وفاقی حکومت ابھی تک وہی حرکتیں دہرا رہی ہے اسے علم نہیں کہ عوام میں اس جماعت کے خلاف کتنا غصہ پایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ نہ صرف اندرون ملک خوشخالی کا دور آنے والے ہے بلکہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے بھی ن لیگ کی قیادت ہی اہم فیصلے کرے گی اور مورثی اور خاندانی سیاست کا خاتمہ کرنے کا وقت آ چکا ہے ، آئندہ عام انتخابات میں یہ ثابت ہو جائے گا ، کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے قائدین نے حلقہ کی عوام کی جو خدمت کی ہے اور اپنے پارٹی ورکروں اور ساتھیوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا ہے وہ الیکشن والے دن سامنے آ جائیگا ، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا دور گزر چکا ہے ، شرافت کی سیاست کے امین ہیں ، اور حلقہ کی عوام کو از خود فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ قبضہ مافیا گروپ اور کرپشن ، لوٹ مار کے بادشاہوں کو آگے لانا چاہتے ہیں یا کہ عملی طور پر خدمت کرنے والے ن لیگ کی قیادت کو منتخب کرنا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جلسہ عزم انقلاب کی تیاریوں کے سلسلہ میں سید ضیاء اللہ شاہ کا حلقہ کادورہ
گجرات (جی پی آئی)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 107سید ضیاء اللہ شاہ کا حلقے کا طوفانی دورہ ، نصیرہ ، گلیانہ ، ملکہ ، آمنہ آباد ، بھٹیاں ، بہورچھ ، کوٹلہ ارب علی خاں اور چڑیاولہ میں مختلف برادریوں کے نمائندہ افراد سے ملاقاتیں کیں ، اس موقع پر خالد سلیم امجد ، حافظ محمد اجمل ، ڈاکٹر مرزا طارق اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے دورہ کے موقع سید ضیاء اللہ نے جلسہ عزم انقلاب 17مارچ 2013ء کے حوالے سے لوگوں کو دعوتیں دیتے ہوئے کہا کہ اسلام اور سائنس کا یہ اتحاد انشاء اللہ نہ صرف مبارک ہے بلکہ کامیاب بھی ہو گا ، لوگوں نے ہر جگہ سے قافلوں کے ہمراہ جلسہ عزم انقلاب میں شرکت کے وعدے کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
17مارچ کے جلسہ عزم انقلاب میں بھرپور شرکت کرینگے :حافظ محمد اجمل
گجرات (جی پی آئی)جماعت اسلامی یونین کونسل باہروال کے جواں سال امیر حافظ محمد اجمل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے جلسہ عزم انقلاب میں یونین کونسل باہروال سے سینکڑوں افراد کو شریک کر وانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، گزشتہ روز جماعت اسلامی کے میڈیا سیل سے باتیں کرتے ہوئے حافظ محمد اجمل نے کہا کہ یوسی باہروال سے سینکڑوں افراد کا قافلہ شفیق مسجد کھاریاں پہنچے گا ، جہاں سے ہم سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد لطیف لنگڑیال کی قیادت میں گجرات جلسہ میں شریک ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وحید مراد مرزا نے رانا مشرف علی ناز کی عیادت کی
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری وحیدمراد مرزا نے گزشتہ روز ممتاز سیاسی و سماجی راہنما رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی خریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاجر برادری کا مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی
گجرات (جی پی آئی) انجمن تاجران سرکلر روڈ ٹریڈ ز یونین گجرات کے سرپرست اعلیٰ شہباز افضل سیٹھی ، صدر عتیق الرشید بٹ ، انجمن تاجران شاہدولہ روڈ کے صدر ڈاکٹر تجمل حسین عادل ، جنرل سیکرٹری شعیب انور ، انجمن تاجران محمدی بازار کے صدر شیخ عامر محمود ، جنرل سیکرٹری سید رضوان علی ، سجاد شاہ ، انجمن تاجران ینگ حقوق تحفظ صرافاں کے صدر سیٹھ محبوب صراف ، سینئر نائب صدر صداقت علی جوڑا ، سرپرست اعلیٰ سیٹھ کرامت اللہ نے اپنے مشترکہ بیان میں سانحہ بادامی باغ لاہور میں مسیحی برادری کے گھر جلانے اور ان پر ظلم و زیادتی کرنے پر پنجاب حکومت مکمل طور پر قصور وار ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اور عوام اس بہت بڑے سانحہ سے بخوبی واقف ہو گئی ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب بادامی باغ لاہور کے مسیحیوں کو مکمل طور پر تحفظ دینے کے اقدامات میں ناکام ہو گئی ہے ، انجمن تاجران سرکلر روڈ ، شاہدولہ روڈ ، محمدی بازار ، کے تمام ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم تمام مسیحی برادری کے ساتھ ہیں اور لاہور بادامی باغ کے اس بہت بڑے سانحے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور جوزف کالونی میں 150گھروں کے جلائو پر بہت زیادہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں ، حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور تمام گھروں کو از سر نو تعمیر کیا جائے ورنہ ہم تمام تاجر ان گجرات میں مسیحی برادری کے ہمراہ سخت احتجاج کیلئے فوری ہڑتال کی کال دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاجر برادری کا ن لیگ ٹریڈرز ونگ کے عہدیداران کو مبارک باد
گجرات (جی پی آئی) انجمن تاجران لاری اڈا گجرات کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رفیق قادری ، چیئرمین ثناء اللہ گجرآف بھروال ، صدر نجیب الرحمن بٹ ، سینئر نائب صدر حافظ عبدالرشید ، نائب صدر شہباز گجر ، فنانس سیکرٹری لالہ محمد یونس ، جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض ، وائس چیئرمین ، چوہدری ناصر وڑائچ ، نائب صدر محمد خالد مانڈہ ، محب اللہ خان ، پریس سیکرٹری دلاور خان ، مرکزی موبائل فون ڈیلر ایسوسی ایشن گجرات کے سرپرست شیخ سہیل نبی نے گجرات کے معروف تاجر مرکزی موبائل فون ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر شفیق الرحمن بٹ کو ن لیگ ٹریڈرز ونگ کا ضلعی صدر ، سرفراز احمد بٹ کو جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کو ن لیگ ٹریڈرز ونگ ضلع گجرات منتخب ہونے پر ضلعی صدر شفیق الرحمن بٹ کے آفس میں خصوصی ملاقات کر کے ان کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضلعی صدر شفیق الرحمن بٹ اور ان کی کابینہ سے امید کرتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں برئوے کار لائیں گے اور مزید محنت کے ساتھ اسی یوتھ ونگ میں ان تھک محنت کے ساتھ فرائض انجام دیں گے ، انجمن تاجران لاری اڈا کے تمام ممبران نے ضلعی صدر ن یوتھ ونگ شفقت الرحمن بٹ اور تمام نئی کابینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لبیک یا رسول اللہ مہمدہ غربی گجرات کے زیر اہتمام 14ویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت عقیدت کے پھول منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) لبیک یا رسول اللہ مہمدہ غربی گجرات کے زیر اہتمام 14ویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت عقیدت کے پھول نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی ، محفل پاک کی صدارت صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین مہمدہ شریف ، زیر قیادت صاحبزادہ پیر علامہ محمد کاشف چشتی بھٹی کے وزیرآباد تھے ، اس عظیم الشان محفل نعت میں حافظ فیصل یسٰین نے تلاوت قرآن حکیم پڑھنے کی سعادت حاصل کی ، جبکہ ملک کے نامور ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم قاری شاہد محمود قادری ساہیوال ، قاری رفاقت حسین سیالکوٹ ، رمیز رضا گجرات ، حسن جمال حافظ آباد ، محمد نصیر چشتی گجرات اور دیگر ثناء خوان مصطفی نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے ، جبکہ خطیب پاکستان علامہ مولانا پیرزادہ محمد اکرم رضا فاضل یونیورسٹی بغدادنے اسی بابرکت اجتماع سے خصوصی خطاب کیا ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے انجام دیے اور لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم گجرات کے صدر محمد عمر شریف قادری نے اپنے استقبالیہ خطاب میں تمام آنے والے مشائخ عظائم ، علماء کرام ، مہمانان گرامی ، دینی و سماجی محفلوں کے صدر و اراکین اور ہر معزز شخصیت شخصیت جس نے محفل نعت عقیدت کے پھول میں شرکت کی تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ، اس بابرکت مھفل نعت میں آنے والے معزز مہمانان گرامی ، حاجی محمد مشتاق وزیرآباد ، حاجی مظہر حسین نقشبندی ، خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ چورہ شریف ، خالد محمود چیمہ سابق وائس چیئرمین کٹیلری ایسوسی ایشن وزیرآباد ، سیٹھ محمد افضل کپور سیالوی ، محمد سعید انصاری ، سیٹھ محمد جمیل ، عامر چوہدری ، محمد شعیب میر سیالکوٹ ، شیخ عرفان پرویز ، مرزا خالد محمود مغل ، چوہدری محمد طارق ، محمد عمر چیمہ وزیرآباد ، محمد تنویر بھٹی ، سیٹھ ظہیر عباس صراف ، محمد قدیر پڈا ، حاجی شیخ شاہد محمود ، چوہدری عرفان رستم قذافی ، چوہدری آصف اعجاز ، ملک طارق محمود ، لبیک یا رسول اللہ مہمدہ شریف کے ممبران محمد افتخار ، مہر عبدالرحمان ، احسان علی ، علامہ مظہر حسین سیالوی کے علاوہ محمد ندیم اکرم ، حافظ محمد صدیق قادری ، حافظ شیراز احمد صراف ، چوہدری رشیداحمد ایڈووکیٹ، حاجی محمد ابراہیم انصاری ، حاجی محمد یوسف ، محمد ذوالفقار انصاری ، قاری خرم شہزاد ، راحیل افتخار ، محمد شاہد سرور ، فیصل ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شیخ محمد ابوبکر و دیگر دینی محفلوں سماجی ، سیاسی ، ادبی دیگر مشائخ عظائم ، علماء کرام ، مقامی ثناء خوان ، لبیک یا رسول اللہ کے تمام ممبران نے شرکت کی آخر میں درود و سلام اور عالم اسلام کے مسلمانوں ، استحکام پاکستان کیلئے دعائوں کے بعد محفل نعت اختتام پذیر ہو گی ، اسی موقع پر مقامی انتظامیہ اور لبیک یا رسول اللہ کے ممبران نے محفل نعت کے موقع پر حفاظتی انتظامات اور سیکورٹی کے فرائض انجام دئیے ۔