گجرات 17.05.2013
Posted on May 18, 2013 By Noman Webmaster گجرات
آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خصوصی محفل میلاد منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خصوصی محفل میلاد منعقد ہوئی ، جس سے صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے خصوصی خطاب کیا ، ممتاز ثناء خوانِ رسول مظہر عزیز قادری ، قاری شفقت اللہ و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ روز ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی ماہانہ میٹنگ زیر صدارت عبدالطیف بٹ پیس ٹریولزظہور الٰہی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی ماہانہ میٹنگ زیر صدارت عبدالطیف بٹ پیس ٹریولزظہور الٰہی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی ، جس میں نو منتخب کابینہ ، کی حلف برداری ، ٹریول ٹریڈ کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ، جلاس میں کرنل پرویز سن رائز ٹریول ، کرنل الیاس الطیب ٹریول، ملک احسان الٰہی گرین لینڈ ٹریول ، مرزا مبشر طلحہ ٹریول ، محمد حسن سفینہ احدٹریول ، بلال سید اے بی سید ٹریول، غلام مرتضیٰ سیفی کاروان جامی ٹریول، چوہدری دلدار احمد دلدار ٹریول، فخر جدا ٹریول ، شیراز ، محسن ٹریول، عبدالقیوم گلوبل ٹریول ، پرویز بٹ فرحان ٹریول ، حبیب کھوکھر پاک کھوکھر ٹریول، تنویر گل حسین عبداللہ ٹریول ، محمد طاہر ابراہیم الصبحان ٹریول، محمد ذاکر سکوپ ٹریول کے علاوہ اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اور ایسوسی ایشن کی فالیت کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موضع چک پنڈی میں چوہدری محمد افضال چیچی کے ڈیرہ پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ کیلئے ایک اکٹھ منعقد کیا گیا
گجرات(جی پی آئی)موضع چک پنڈی میں چوہدری محمد افضال چیچی کے ڈیرہ پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ کیلئے ایک اکٹھ منعقد کیا گیا ، جس میں چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عام انتخابات میں ہمیں اپنے قیمتی ووٹ سے نوازا ، ہمارے لیے ایک ایک ووٹ قیمتی تھا ، ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے ، اس میدان میں کسی ایک نے ہی جیتنا ہے ، ہم میاں طارق محمود کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، اور آئندہ ان کی کارکردگی کو دیکھ کر عوام خود فیصلہ کرینگے ، انہوں نے کہا کہ چک پنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران اور ممبران مزید محنت کریں اور چک پنڈی ویلفیئر سوسائٹی کو مزید آگے بڑھائیں اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل میں عملی کردار ادا کرتے ہوئے عوامی خدمت کا یہ مشن جاری و ساری رکھیں ، اس موقع پر موضع چک پنڈی سے سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی ، جن میں چوہدری محمد اقبال چیچی ، محمد ارشد کالس ، محمد انور کالس ، محمد اشرف کالس ، محمد رفیق کالس ، چوہدری مرکز چیچی ، چوہدری الماس چیچی ، چوہدری وقار چیچی ، علی حسنین چیچی ، چوہدری شیراز احمد چیچی ، چوہدری ثناء اللہ احمد چیچی ، چوہدری خضر حیات دھکڑانوالی ، ڈاکٹر سلطان احمد مچھیانہ ، حاجی عبدالحمید ، حاجی محمد اشرف ، حاجی محمد شریف ، حاجی احسان مہر ، ٹھیکیدار محمد افضال ، قاسم علی ، محمد جاوید ، محمد اختر فوجی ، حاجی جاوید پارو ، ڈاکٹر مظفر ، چوہدری رضوان مہر ، چوہدری مقصود چیچی ، چوہدری ظفر نون سمن پنڈی ، سید تصور شاہ اور دیگر اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ آمدہ موسم برسات کے پیش نظر تما م سرکار ی محکمے باہم کوآرڈینیشن سے جامع فلڈ ریلیف پلان تیا ر کریں
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ آمدہ موسم برسات کے پیش نظر تما م سرکار ی محکمے باہم کوآرڈینیشن سے جامع فلڈ ریلیف پلان تیا ر کریں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف آفیسر و اے سی گجرات عمرفاروق، ای ڈی اوز ڈاکٹر خالد فیض، رائو خالد محمود، چوہدری محمد نواز ، نواز احمد غازی، اسسٹنٹ کمشنرز مظہر اقبال، فیاض احمد موہل، ذوالفقار باگڑی، ڈی ایف سی فیاض باگڑی ، انفارمیشن آفیسر سید وقار حسین نقوی ، ٹی ایم اوز ، ایریگیشن اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات دو بڑے دریائوں دریائے چناب اور دریائے جہلم کے درمیان واقع ہے جبکہ یہاں متعدد برساتی نالوں کی موجودگی بھی ہے اس لئے انتظامیہ سمیت تمام سرکاری محکموں کی ذمہ داری ہے کہ بروقت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ، محکمہ آبپاشی اور محکمہ صحت کے افسران باہم کوآرڈینیشن سے ایسے مقاما ت کی نشاندہی کریں جہا ں سیلابی صورت حال پید اہو سکتی ہے۔ سیلاب کی صورت میں متاثرہ علاقوں سے مکینوں کے اخراج ، انکے کیمپوں میں قیام اور وہاں سہولیات کے حوالے سے فوری منصوبہ بندی کی جائے جبکہ اس مقصد کے لئے این جی اوز اور مخیر حضرات کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی ایسے تمام علاقہ جات جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں ویلج ٹیمیںبنائی جائے جنکا کپتاں ایک سنیر شخص ہو جنکی محکمہ سول ڈیفنس کر ے اس کے علاوہ ان سے کمیونیکیشن کا بہتر نظام وضع کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ آب پا شی کے افسران کو ہدایت کی کہ دریائوں کے تمام بندوں کا معائنہ کیا جائے اور وہاں کٹائو روکنے کے لئے انتظامات اور فلڈ وارننگ سسٹم بہتر بنایا جائے نیز محکمہ موسمیات سے بھی قریبی رابطہ رکھا جائے تاکہ کسی ناگہانی صورت میں بروقت اقدامات اٹھائے جاسکے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے محکمہ صحت، لائیو سٹاک اور ٹی ایم ایز کے افسرا ن اور سٹاف کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف آفیسر عمر فاروق ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیض، محکمہ انہا ر اور ٹی ایم ایز کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او کو بتایا کہ ضلع کی گیارہ یونین کونسلوں کے علاقہ جات کو سیلاب سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ نے ڈیزاسٹر ریلیف سنٹر قائم کیا ہے جبکہ تینوں تحصلوں میں بھی فلڈ کنٹرول سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ان علاقوں کو سولہ سب سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے جنکے انچارج نائب تحصیلدار ہیں جبکہ ہنگامی صورت میں 25ریلیف کیمپ قائم کیے جاسکتے ہیںجبکہ ہنگامی صورت میں آرمی کی مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔بریفنگ میں ڈی سی او کو دستیاب مشینی اور افرادی وسائل بارے بھی آگاہ کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم نے اور آپ نے ملکر میں اور تم مکا دی ہے میں ایم پی اے نہیں بنا آپ سب ایم پی اے بنے
گجرات(جی پی آئی)ہم نے اور آپ نے ملکر میں اور تم مکا دی ہے میں ایم پی اے نہیں بنا آپ سب ایم پی اے بنے ۔چوہدری مونس الہی پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی ایم پی اے نے گزشتہ روز کوٹ موجدین میں معززین علاقہ کے اکٹھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے ووٹوں پولنگ سٹیشنوں کا پہرہ دیاتو آپ کی اپنی جماعت مسلم لیگ ق جیت گئی میرے حلقہ کے لوگ نڈر دلیر بہادر ، غیرت مند اور وفادار ہیں ہم پہل نہیں کرتے بدمعاشی نہیں کرتے لیکن بدمعاشی برداشت بھی نہیں کرتے میں آج آپ کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں میں میرا خاندان اور پوری جماعت آپ کی خدمتگار ہے ہماری سائیکل پورے حلقوں میں ہر جگہ موجود ہے کچھ دنوں کی بات ہے ہماری اور آپ کی جماعت دوبارہ اسی جگہ آئے گی میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن کو الیکشن سمجھ کر لڑا اور اپنی جماعت کو کامیاب کرایا انشاء اللہ میں ہر یونین کونسل میں جاکر سب کا شکریہ ادا کرونگا اس موقع پر چوہدری صفدر ممتا زسندھو،چوہدری اعجاز شاہدولہ ٹائون،محمد خان بھٹی،چوہدری امتیاز وڑائچ آف لوراں سپین،چوہدری اصغر عباس وڑائچ،چوہدری نعمان اکبر وڑائچ،ملک عنصر گلانوالہ کے علاوہ علاقہ کی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔