گجرات کی خبریں 24-03-2013
Posted on March 25, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے حلقہ این اے 105سے سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار ، کے پارٹی ٹکٹ کنفرم کر دئیے ہیں
گجرات (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے حلقہ این اے 105سے سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار ، حلقہ پی پی 110سے چوہدری طاہر محمود وڑائچ ، حلقہ پی پی 111سے چوہدری زاہد حسین سلیمی کے پارٹی ٹکٹ کنفرم کر دئیے ہیں اور انہیں اپنی انتخابی مہم چلانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112سے امیدوار شیخ عمر اعجاز نے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112سے امیدوار شیخ عمر اعجاز نے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے انٹرویوز سے قبل اور انٹرویوز کے فوراً بعد کسی بھی امیدوار کو ضلع گجرات سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام امیدواروں سے ملاقات کی ہے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ، جبکہ پارٹی ٹکٹ کا اعلان میاں محمد نوازشریف ،پارلیمانی بورڈکی مشاورت کے بعد کیا جائیگا ، انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ چند افراد میڈیا کو غلط استعمال کر کے لیڈر بننا چاہتے ہیں اور پارٹی پالیسی کے خلاف ایسے اقدامات کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں پارٹی پالیسی کا پابند ہوں اور غلط خبروں اور افواہوں کی سخت کی مذمت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے تمام امیدواران احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط خبروں سے گریز کریں گے جب تک پارٹی باقاعدہ طور پر امیدواروں کو نامزد نہیں کر دیتی ، تا کہ پارٹی انتشار کا شکار نہ ہو سکے ، ٹکٹ جس کو بھی ملے گا ہم اس کی حمایت کرینگے اور انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈینگی اور مچھر کے خاتمہ کیلئے جعلی ادویات کا استعمال ڈی سی او گجرات روکیں :امتیاز سید
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر گجرات کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ای ڈی او ہیلتھ کے سٹور میں موجود ادویات کو قبضہ میں لیکر تحقیقات کرائیں کہ انہوں نے جعلی اور نمبر 2ادویات کہاں سے خریدیں ہیں ، اور حکومت پنجاب کو کتنے کروڑوں کا ٹیکہ لگایا ہے ، یہ بات ملک کے معروف مزدور راہنما پیرزادہ امتیاز سید نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا درجنوں ایسی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ مچھروں اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے جو ادویات حکومت پنجاب نے فراہم کی ہیں وہ جعلی ہیں اور ایسی ادویات سے کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ، اور نہ ہی سپرے کام کر رہے ہیں ، لہٰذا ڈی سی او گجرات اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کو بیوقوف بنانے والے افراد کے خلاف کاروائی کریں اور محکمہ صحت کے پاس ڈینگی اور مچھروں کو مارنے والی جو جعلی ادویات سٹاک میں موجود ہیں فوری طور پر قبضہ میں لیں اور جعلی ادویات فراہم کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کاروائی کرے کیونکہ اس سے قبل بھی ڈینگی اور مچھروں کے ساتھ ساتھ جعلی ادویات کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور پہلے بھی پنجاب حکومت نے عملی طور پر اقدامات نہ کیے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے اس سے قبل بھی پولیو کے خاتمہ کیلئے فراہم کیے گئے پولیو قطرے بھی جعلی ثابت ہو چکے ہیں ، پنجاب حکومت اور اس کے ادارے عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں اور عوام کو اگر سہولیات فراہم نہیں کر سکتے تو صاف صاف بتائیں عوام کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ارشد نت اور چوہدری یاسر نت آف نت برکس کمپنی کی والدہ کی وفات پر تعزیت
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ارشد نت اور چوہدری یاسر نت آف نت برکس کمپنی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سید اسد حسین شاہ ، سید مدثر حسین شاہ ، چوہدری منظور احمد ، حاجی محمد عنایت رحمانی ، حاجی اللہ دتہ سیال ، حاجی محمد یوسف ، چوہدری اکرم سیال ، محمد محسن دھول ، بریگیڈئیر (ر) مختار احمد چیمہ ، محمد منیر چیمہ ، چوہدری ضیاء اللہ ، سید جعفر حسین شاہ ، سید واجد حسین شاہ ، چوہدری محمد صدیق ، چوہدری شہباز گجر ، چوہدری خالد محمود ، چوہدری غلام عباس ، ذوالفقار احمد ، بشیر ساہی ، محمد نواز ، راجہ منظور حسین ، محمد ارشد علی ، قاسم منیر ، غلام مرتضیٰ ، چوہدری عمران ، چوہدری اکرم ، چوہدری منور ورک ، ریاست علی گجر اور دیگر شامل ہیں جنہوں نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافی فیاض بٹ کی والدہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان دارہ گلاب شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی) صحافی فیاض بٹ کی والدہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان دارہ گلاب شاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں طفیل میر ، عبدالستار مرزا ، اعجاز شاکر ، مقبول الٰہی بٹ ، پیرازادہ امتیاز سید،زاہد محمود ، سید اظہر جنگی ، خرم بٹ ، ڈاکٹر رزاق احمد ، عامر چوہدری ، راجہ محمد نعیم ، شفقت محمود ، عامر بٹ ، نوید شاہ ، شہزاد احمد ،ضیاء سید، اونگزیب عالمگیر شاکر ، سجاد حسین ، وسیم بٹ سابق صدر پریس کلب ، محمود اختر محمود ، عرفان حفیظ کھوکھر ، محبوب عالم ، وحید مرزا ، یاسر احمد وریائ،شامی کٹھانہ ، رانا نذیر ، اسلم بٹ ، سید عرفان جعفری ، منور کھوکھر ، DSPسٹی غلام مصطفی گیلانی ، میاں عمران مسعود ، جاوید بٹ ، صفدر وڑائچ ، سیٹھ عبدالشکور ، میاں سجاد ایکسائز ، ملک شوکت ایکسائز ، ملک مبشر SHO، چوہدری نصر اقبال AMموٹرز ، ملک خرم TMA، اسلم بٹ ، نواز ایس ایچ او ، شمس بٹ ، چوہدری محمد افضل ، راجہ عبدالرحمن ، محمد انور بھٹی ، میاں محمد ارشد ، چوہدری تنویر ، ناصر بٹ ، چوہدری غلام فرید ، راجہ شوکت ، رشید ساگر ، علی بھٹی ، شہزاد وڑائچ ، محمد یوسف غفاری ، راجہ عظمت ، اظہر کار سیل ، میاں محمد ارشد ، شفاقت ناگی ، میجر نسیم اکبر فاروقی ، ملک محمد بخش اعوان ، چوہدری بلال جاوید ، قمر اعجاز شاہ ، چوہدری اسلم ٹوپہ ، چوہدری جاوید ، حافظ صابر حسین ، چوہدری جاوید ٹبی سیکھواں اور دیگر سیاسی و سماجی راہنمائوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ، اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا خیر کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی قبر کی منزلیں آسان کرے اور ان کے درجات بلند کرے آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریکِ انصاف کا سونامی تمام کرپٹ سیاستدانوں کو بہالے جائے گا:چوہدری ثاقب نذیر
گجرات(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری ثاقب نذیر آف گلانوالہ نے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان پہ ہونے والے عالی شان جلسے اور تحریکِ پاکستان کی مقبولیت سے ملک کو لوٹنے والے سیاست دان بوکھلا گئے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ پورے ملک سے عوام کے حقیقی نمائندے جوعوام میں سے ہوںکو سامنے لایاجائے اور ملک کو غیرملکی استعماری قوتوں کے ایجنٹوں سے نجات دلائیں۔ تحریکِ انصاف انقلاب برپاکرچکی ہے، ہر نوجوان نے تحریکِ انصاف کا پیغام ملک کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پہنچادیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگرعوام نے تحریکِ انصاف کا ساتھ نہ دیا تو آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تمام امیدیں دم توڑجائیں گی۔ عوام کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میںہے اور دیاندارقیادت کا چنائوان کا حق ہے، جس کو استعال کرتے ہوئے وہ ملک کو اندھیروں سے نکال کراپنی زندگیوں کو ایک خوشحال پاکستان میں گزار سکتے ہیںاور ان بدعنوان سیاست دانوں سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملک کو برباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، ان لیڈران نے اپنے اثاثے بیرونِ ملک بناکرعوام کو صرف بھوک، لوڈشیڈنگ اور افلاس کے عذاب میں دھکیل دیا ہے۔ اگراس بار بھی ان کرپٹ اور بدعنوان سیاست دانوں کو منتخب ہونے دیا گیا تو خدانخواستہ یہ پاکستان کو مستقل اندھیروں میں دھکیل دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حلقہNA105میں کسی بھی سیاست دان کویہ توفیق حاصل نہیں ہوئی کہ وہ پینے کے صاف پانی، تعلیم اور دوسری بنیادی مسائل کے حل میں دلچسپی لے ، لیکن اب تحریکِ انصاف کا سونامی آچکاہے جو ان تمام کرپٹ سیاست دانوں کو بہالے جائے گا۔