گجرات (جی پی آئی) حلقہ ارباب شعور گجرات کے زیر اہتمام تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن میاں رشید احمد ٹھیکیدار کی رہائشگاہ پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالہ سے مجلس مذاکرہ بعنوان قائداعظم کیسا پاکستان چاہتے تھے۔ منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شیخ عبدالرشید ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلکیشن یو اے جی نے کہا کہ ہم شور شرابے کی ذہانت کے بحران سے ودو چار ہیں۔ ہمارے دانشور طبقات’ سیاسی ‘ مذہبی رہنما فرمودات قائد سے اپنے مقاصد کی معافی برآمد کرنے میں مصروف ہیں۔ قائد اعظم نے 11 اگست 1947ء کو پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں پاکستان کے ریاستی امور کے نظریاتی پہلوئوں کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو رجعت پسند مذہبی ریاست نہیں بنانا چاہتے تھے۔ اور مذہب کو ہر شخص کا ذاتی معاملہ سمجھتے تھے کیونکہ انہوں نے ہندو اکثریت کے مقابلہ میں مسلمان اقلیتی آباد کی مقدمہ جیتا تھا لہٰذا وہ پاکستان کو روشن خیال اور لبرل ریاست بنانا چاہتے تھے۔ جہاں پر تمام اقلیتوں کو مذہبی فریضہ ادا کرنے کی مکمل آزادی ہو گی م گر بد قسمتی سے قائد اعظم کی 11 اگست کے تقریر کے بنیادی تصورات کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی اور اسکے نظریات کو پس پشت ڈال دیا گیا اس تاریح ساز تقریر کے مندرجات کو آج سلیبس کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ انہوں نے حلقہ ارباب شعور کے بانی میاں رشید احمد ٹھیکیدار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کاہ کہ وہ پکے مسلم لیگی اور قائداعظم کے جمہوری رویوں کے حامی تھے۔ سیاسی و سماجی رہنما سید باقر رضوی نے کا کہ قائد اعظم کی محالفت کرنے والے آج اس ملک فکری اور نظریاتی وارث بن کر اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہیں۔ تمام جاگیردار وڈیرے اور مذہبی رہنما پہلے قائد کے افکار اور تحریک کو غیر اسلامی قرار دیتے تھے اور ان پر اسلام سے خارج ہونے کے فتوے لگاتے تھے مگر آج یہی لوگ ہندوئوں کے برکعس اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو عقائد کے اختلافات کی وجہ سے خارج الاسلام قرار دے رہے ہیں۔ تقریب کے میزبان میاں عمران رشید نے کاہ کہ وہ اپنے والد میاں رشید احمد ٹھیکیدار کی فکری نظریاتی اور ادبی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اپنے والد کے نظریاتی مشن کے فروغ کیلئے ادبی نشستوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ ماہر تعلیم اور شاعر سیف الرحمن تمغہ حسن کارکردگی نے کا کہ ہمارے ریاست اور مذہب نے یہاں پر نام نہاد فکری انتشار کو ابھار کر یہاں سے قوت برداشت کا خاتم ہکیا ہے جس سے سیاسی اور مذہبی منافرتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صحافی اشفاق ایاز اور سماجی کارکن نثار الدین ساجد راٹھور نے بھی خطاب کیا۔ محفل میں احسان فیصل کنجاہی’ ڈاکٹر ثاقب’ آکاش آزاد حسین گجراتی اور ارشد نور بھٹی نے کلام سنایا۔ شرکاء میں مختار بیگ خالد پرویز لون’ شہزاد اصف بٹ’ سعید ملک’ انس اشفاق’ مہر محمد مشتاق ‘ محمد شیخ’ عمر چشتی’ غلام فرید و دیگر شریک تھے۔
گجرات (جی پی آئی) نبی پاک ۖ کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ظلمت کی جگہ نور نے لے لی اور استحصال کی جگہ رحمن نے لے لی۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی رہنما صاحبزادہ پیر الحاج سید محمد علی نقوی نے لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لبیک یا رسول اللہ ۖ کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ربیع الاول میں مسلمانوں نے مسالک سے بالاتر ہو کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ باقی اجتماعات میں اس روئیے کو قائم رکھا جائے گا۔ اُمت کا اتحاد ہی امت کی یکجہتی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسلح افواج جس طرح ضربِ عضب میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہے ہم مسلح افواج کے ساتھ ہیں اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ کانفرنس سے مختلف مسالک کے علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ الحاج سید محمد علی نقوی نے اعلان کیا کہ ہر سال امسال میلاد پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔
گجرات (جی پی آئی) پورے ملک کی طرح موضع ادھووال کلاں میں بھی جشن عید میلاد النبی ۖ جوش و خروش کیساتھ منایا گیا۔ لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ الحاج سید محمد علی نقوی کی رہائشگاہ سے عظیم الشان میلاد مصطفی و اتحاد امن ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقہ کی اہم شخصیات اور عوام الناس نے شرکت کی۔ اس عظیم الشان ریلی کی قیادت الحاج پیر سید محمد علی نقوی مولانا عبید القادری اویسی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے ادوھودال کلاں کی محتلف گلیوں کا رائون ڈ لگایا اور بادشاہی روڈ سے ہوتے ہوئے بسم اللہ چوک میں لبیک یا رسول اللہ ۖ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی رستے میں جگہ جگہ ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا گیا۔ قائدین کے گلوں میں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور شرکائر پر پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ریلی میں کونسلر چوہدری ادریس بانیاں’ مولانا حفیظ الرحمن’ چوہدری مظہر’ قاری ذوالفقار علی’ نگاہ حسین’ تبسم شاہ’ اشفر کاظمی’ عامر انصاری’ ملک عادل و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ اختتام پر ملک کی ترقی اور سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے کہا ہے کہ گجرات پولیس عوام کی خادم ہے اور ہم بطور خادم اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ جامع مسجد اہلحدیث محلہ قاسم پورہ میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے چوکیدار ہیں اور چوکیدار کی حیثیت سے دن رات لوگوں کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ جب تک میں گجرات پولیس کا کمانڈر ہوں اس وقت تک کرپشن’ رشوت اور فرائض سے غفلت ہرگز برداشت نہیں کرونگا’ میں اللہ کے گھر اس لئے حاضر ہوا ہوں کہ یہاں پر لوگ سچ بولیں گے اور اپنے مسائل سے ہمیں بخوبی آگاہ کریں گے۔ کرپٹ پولیس افسران کیلئے گجرات میں کوئی جگہ نہیں ۔ میں نے دن رات کام کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ کرپشن کو ختم کروں۔ اس سلسلہ میں اہلیان گجرات کی محبت اور تعاون میرے ساتھ ہے۔ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے کہا کہ میرا موبائل نمبر 0301-8127035ہے۔ چوبیس گھنٹے میں جب بھی چاہے کوئی بھی مجھے کال کر سکتا ہے اگر نمبر اٹینڈ نہ ہو تو میسج کریں میں خود کال بیک کروں گا۔ ہم عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔ بحیثیت پاکستانی ہمیں اپنا کردار درست کرنا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری افواج اور پولیس دن رات کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں ہمیں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرنا ہے۔ تب ہی کامیابی ممکن ہے۔ سید الطاف الرحمن نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث اس سلسلہ میں ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی شکر گزار ہے کہ وہ یہاں تشریف لائے اور عوامی مسائل سنے۔ ہم پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کے سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ نے کہا کہ جاوید پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور ہم پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اس موقع پر لوگوں نے مختلف مسائل بھی پیش کئے۔ ڈی پی او گجرات نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے معروف تعلیمی ادارے دی ایگزا سکول میں تیسرا سالانہ سپورٹس فیسٹیول منعقد ہوا۔ جس میں طلباء و طالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ ‘ صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ’ ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے دی ایگزا سکول کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ اور بچوں نے جس طرح محنت سے کھیلوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے یہ اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کی دلیل ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی دن رات کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ جاوید بٹ نے کہا کہ جس قوم کے بچے ہونہار ہوں اور وہ کھیلوں میں کامیابی رکھیں وہ کامیاب ہوتے ہیں۔ دہ ایگزا سکول بلا شبہ ایک تاریخ رقم کر رہا ہے۔ رانا ثاقب مشرف نے کہا کہ ہونہار قوم کیلئے بہتر تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے۔ دی ایگزا سکول سپورٹس کے حوالہ سے کاوشیں احسن ہیں۔ انچارج ایلیٹ فورس چوہدری ضیغم ثناء وڑائچ نے کہا کہ جس طرح کھیلوں میں بچوں کی دلچسپی نظر آ رہی ہے اسی طرح تعلیم میں بھی بچوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں جشن عید میلاد النبی ۖ منعقد ہوئی جس کی صدارت آستانہ عالیہ مہمندہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ منصور الحق آوانی نے کی۔ محفل کی نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کی۔ ممتاز ثناء خوان رسول ۖ عارف شاہد گوندل ‘ حافظ عمر صدیق’ سلیم مہروی و دیگرنے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
گجرات (جی پی آئی) پاک سنی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 61 واں سالانہ جلوس میلاد النبی ۖ مدنی پراپرٹی سنٹر سرگودھا روڈ گجرات سے شروع ہوا۔ جس کی قیادت صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی نے کی۔ جبکہ یہ جلوس زیر سرپرستی صاحبزادہ فاروق احمد نقشبندی شروع ہوا۔ جس کے منتظمین میں چوہدری عامر گجر’ چوہدری سعید کمبوہ تھے ۔ جلوس سٹاف گلہ ‘ جی ٹی ایس چوک سے ہوتا ہوا جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں اختتام پذیر ہوا۔ جہاں جلوس کا استقبال قاری کرامت علی نقشبندی و دیگر نے کیا۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کے سربراہا ن اپنے اداروں میں زیر تعلیم سو فیصد طلبہ و طالبات کے داخلے بھجوائیں کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے داخلے روکنے کا عمل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے ہیڈز کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او احمد رضا سرا، ای ڈی او طاہر کاشف، ڈی او محمد پرویز ، ڈی ای اوز، اے ای اوز اور مانیٹرنگ فورس کے ممبران بھی موجود تھے۔ ڈی ایم او احمد رضا نے بتایا کہ گذشتہ ماہ کے دوران سرکاری سکولوں میں طلبہ کی حاضری 93فیصد، اساتذہ کی حاضری 94 فیصد، ایڈمن افسران کے دورہ جات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی اہداف کے مطابق رہی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ کوئی بھی سکول بنیادی سہولیات سے محروم نہیں ہونا چاہیے اگر کسی ادارے میں اب بھی بجلی، پانی، چار دیواری اور ٹائلٹ بلاک کے حوالے سے مسائل ہیں تو افسران فوری طور پر ان مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیں اور انہیں رپورٹ دی جائے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ جن سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں انکی تعمیر فوری شروع کی جائے وہ خود بھی اس حوالے سے دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے واضع کیا کہ کسی بھی خطرناک عمارت میں بچوں کو ہرگز نہ بٹھا یا جائے اس ضمن میں حکومت پنجاب کی بھی واضع ہدایات ہیں جنکی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ ڈی سی او نے ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ اساتذہ کو چھٹی دینے میں احتیاط کا مظاہر ہ کیا جائے اور اگر کسی سنگل ٹیچر سکول میں چھٹی دی جائے تو متعلقہ اے ای اوز اس دن خود اس سکول میں موجو د رہیں۔ ڈی سی او نے مانیٹرنگ فورس کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی رپورٹس حکومت کو بھجواتے وقت احتیاط کا مظاہر ہ کریں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی غلط معلومات حکومت کو نہ بھجوائی جائے جبکہ ڈی ایم او کو ہدایت کی کہ و ہ خود بھی تمام عمل کی نگرانی کریں۔
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کے زیر اہتمام عظیم الشان سیر ت النبی ۖ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کی جبکہ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، نوابزادہ حیدر مہدی، مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود ، ڈی ایم او احمدرضا، انجم ریاض سیٹھی، اے سی نورالعین، اورنگزیب بٹ کور امن کمیٹی کے ممبران صاحبزادہ سعید شاہ گجراتی، چوہدری منظورحسین، سید الطاف الرحمان، الطاف عباس کاظمی، خادم علی خادم، مفتی نعیم عطاری اور بڑی تعداد میں معززین بھی موجود تھے۔ سیرت النبی ۖ کانفرس کے دوران نعت خواں حضرات نے خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت بحضور سرور کونین ۖ پیش کیا جسکی حاضرین نے خوب داد دی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کانفرس کے انعقاد پر ٹی ایم اے گجرات کے ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا اور انکی ٹیم کو سراہا اور ہدایت کی کہ ٹی ایم اے آئندہ برس اس سے بھی بہتر پروگرام کا انعقاد کرے تاکہ رحمت عالم ۖ کی تعلیمات کو فروغ دیا جا سکے۔ ڈی سی او نے کانفرنس میں اہم مسالک کے علما کرام کی شرکت کو بھی خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ انکی شرکت سے ضلع میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ ملے گا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سرکار دو عالم ۖ کی اس دنیا میں تشریف آووری سے کفر و جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے اور ہدایت و نور کا نیا سورج طلوع ہوا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بطور مسلمان ہمیں آپ ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے، آپکی سیرت کو اپنا کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ سیرت النبی ۖ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ارکان صوبائی اسمبلی ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، نوابزادہ حیدر مہدی نے کہا کہ آ پ ۖ کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ۔ کورامن کمیٹی کے ممبران علما کرام صاحبزادہ سعید شاہ گجراتی، چوہدری منظورحسین، سید الطاف الرحمان، الطاف عباس کاظمی، خادم علی خادم، مفتی نعیم عطاری نے کانفرنس کے انعقاد پر ٹی ایم اے گجرات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ ۖ کی تعلیما ت پر عمل درآمد سے ہی تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تقریبات کا انعقاد جاری رکھے علما کرام ایسی کوششوں میں انکے شانہ بشانہ ہوں گے ۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نے سیرت النبی ۖ کانفرنس کے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رامتلائی چوک کا دورہ کیا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے تعمیر ہونیوالی سلپ روڈز اور بیوٹیفکیشن کے منصبوبوں کا جائزہ لیا، ڈی او روڈز رائے نواز، چیئرمین بیوٹیفیکشن کمیٹی اورنگزیب بٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈی او روڈز کو ہدایت کی کہ سلپ روڈز کے ساتھ پانی کے نکاس کا موثر انتظام کیا جائے تاکہ برسات میں پانی سے سٹرکیں خراب نہ ہوں اور شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈی سی او نے جی ٹی روڈ کے ساتھ دوکانداروں کی طرف سے تجاوزات کا سخت نوٹس لیا اور ٹی ایم اے اور روڈز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی او نے چیئرمین بیوٹیفکیشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کے لئے جاری منصوبہ جات پر کام تیز کیا جائے اور انہیں جلد مکمل کیا جائے۔ اس سے قبل ڈی او روڈز اور چیئرمین بیوٹیفیکیشن کمیٹی نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
گجرات (جی پی آئی) جشن آمد رسول ۖ کے سلسلہ میں گجرات کا سب سے بڑا جلوس میلاد النبیۖ نیک آباد (مراڑیاں شریف) سے پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری مرکزی امیر عالمی تنظیم اہلسنت وسجادہ نشین نیک آباد کی زیرقیادت نکالا گیا۔ جس میں علماء مشائخ سماجی وسیاسی شخصیات صحافی برادری سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں غلامان رسول نے شرکت کی۔ جلوس بائی پاس روڈ، شاہین چوک، سرگودھا روڈ، جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے جی ٹی ایس چوک میں اختتام پذیر ہوا۔ جگہ جگہ جلوس میلاد النبیۖ کا زبردست استقبال کیا گیا اور پھول پتیاں نچھاور کی گئی۔ جبکہ شرکاء کیلئے مٹھائیوں اور کھانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر ورسالت سے گونجتی رہی۔ حضرت پیر محمد افضل قادری نے چوک جی ٹی ایس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رب العالمین نے نبی اکرمۖ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اور ہادی کائنات بناکر مبعوث فرمایا ہے، آپۖ کی اتباع میں ہی دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ۖ اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہیں اس لئے آپ کے یوم ولادت پر تشکر اور خوشی کا اظہار ہر صاحب ایمان پر لازم ہے۔ پیر صاحب نے مزید کہا کہ پاکستان میں نظام مصطفی ۖ نافذ کیا جائے۔ انہوں نے اسلامیانِ پاکستان پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کیلئے پاک فوج کا ساتھ دیں اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فیصلہ کن اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر حکومت اور تمام اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر جگہ سے فحاشی ،بے حیائی وبے راہروی ختم کرکے اپنے دینی فریضہ سے عہدہ بر آہوں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ سب سے زیادہ علم پر توجہ دیں۔ اس موقع پر علماء نے کہا کہ رحمة للعالمین کی آمد سے دنیا سے ظلمت کا خاتمہ ہوا اور ہر طرف اجالا ہی اجالا ہوگیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ خصوصا ڈی سی او صاحب اور ڈی پی او صاحب کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے میلاد النبیۖ کے جلوسوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جاتی عمرہ میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے بعد اگر جارحانہ بھارتی رویہ میں تبدیلی آ جائے تو اس ملاقات کو مثبت قرار دیا جا سکتا ہے۔ ملاقات کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس ملاقات کو مثبت بنانے کیلئے ضروری ہے کہ بھارت اپنے موجودہ طرز عمل میں تبدیلی لا کر کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بلاامتیاز اور اشتعال انگیز فائرنگ کا سلسلہ بند کر دے جس کے نتیجے میں ہمارے جوانوں اور بے گناہ شہریوں کا خون بہایا جاتا ہے اور کراچی، بلوچستان اور فاٹا میں اپنی ایجنسیوں کے ذریعے مداخلت کا سلسلہ ختم کر دے۔ انہوں نے کابل میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی الزام تراشی کے بارے میں سوال پر کہا کہ ہمیں یہ بھی پیش نظر رکھنا چاہئے کہ میاں نوازشریف سے ملاقات سے محض دو گھنٹے قبل مودی نے پاکستان پر جو الزامات عائد کیے اور پاکستان کے خلاف افغانستان میں جو زہر اگلا اس پر پاک بھارت تعلقات کی مضبوط بنیادں پر عمارت تعمیر نہیں ہو سکتی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کاش نوازشریف اپنی سالگرہ سے پہلے نریندر مودی سے قائداعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کٹواتے۔#
گجرات (جی پی آئی) ممتاز قانون دان چوہدری عاصم شہریار ایڈووکیٹ کے والد محترم چوہدری عبیداللہ کاشمیری ایڈووکیٹ جوکہ گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل جامعہ مسجد مسلم آباد میں پڑھاگیا، ختم قل کی محفل میں وکلاء سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپورشرکت کی، جن میں چوہدری بلال حسین گورسی ایڈووکیٹ، راجہ رشید احمدجرال سابق ناظم جلالپورجٹاں، طارق سرمد ایڈووکیٹ، مرزا طاہر ایڈووکیٹ، چوہدری عمران مشتاق بامتہ ایڈووکیٹ، چوہدری شمشاد ملہی ایڈووکیٹ، چوہدری آصف حسین سلیمی، شیخ محمدافضال، حاجی عقیل یوسف مانڈہ، چوہدری محمدادریس ایڈووکیٹ، مہر سہیل اکرم کونسلر، ڈاکٹر عبدلرزاق بھلیسر، چوہدری تنویر کوثر گندرہ، چوہدری گلریز وڑائچ ایڈووکیٹ، چوہدری اصغر پسوال ایڈووکیٹ، چوہدری امجد وڑائچ ایڈووکیٹ، ریاض احمدترابی ایڈووکیٹ، آصف مسعود ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔
گجرات (جی پی آئی) نوازش علی شیخ ،سہیل نواز خان نے عید میلاد النبی ۖ مرکزی جلوس کا والہانہ استقبال کیا، انکے ہمراہ غلام عباس بھٹہ ،مبشر بٹ،مرزا خرم شہزاد ،جمیل احمد طاہر،رانا محمد نعیم ،لیاقت علی ناز،شعیب مغل،احمد نواز خان ،ندیم عباس،فیصل جاوید،مصطفیٰ کھوکھر،ارشد بٹ اور دیگر بھی موجود تھے،انجمن اسلامیہ لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام علامہ غلام ربانی چشتی ،سید خالدعلی شاہ ہاشمی،،قاری عبدالعزی نقشبندی،حافظ نور محمد دانش القادری ،قاری عبدالقیوم جلالی،قاری ساجد نوری،قاری رفاقت سیالوی ،سید مشتاق حسین شاہ دھامہ،حافظ محمد اقبال فارقی ،میاں مقصود احمد جماعتی ،چوہدری فیصل اختر گجر ،عثمان عزیز قادری و دیگر علماء کرام کی قیادت میں عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر نکالے گئے مرکزی جلوس کا جی ٹی روڈ محلہ نظام پورہ پہنچنے پروالہانہ استقبال کیا اس موقع پر علما ء اکرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور دودھ سے شرکاء جلوس کی تواضع کی گئی۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما سابق ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے یوم قائداعظم پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مائوں، بہنوں، بیٹیوں، جوانوں اور بزرگوں کی عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیے گئے اس ملک کولاحق تمام خطرات سے تحفظ کرنا ہر پاکستانی کا فرض اولین ہے اور ہمیں آج بھی تحریک پاکستان والے جذبہ کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ یہ ملک ہے تو ہم پاکستانی بھی ہیں اور یہ ہم سب کے تحفظ اور عزت و وقار کا ضامن ہے، پاکستان کی سالمیت و یکجہتی کے تحفظ کیلئے پوری قوم کو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اقدامات کرنا ہوں گے اور ہر قسم کی ظلم و بر بریت کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی قائد اعظم کے ویژن کے مطابق اور قائد اعظم کے اصولوں پر مبنی پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان قوم کو عمران خان کی قیادت میں متحد ہو کر نئے پاکستان کی جد و جہد میں شامل ہو کر ڈیرہ داری ،جاگیر درانہ نظام،تھانہ کلچر اور پٹواری ازم کا خاتمہ کرنا ہو گا ،تا کہ آنے والی نسلوں کو کرپشن سے پاک ایک مضبوط اور خوشخال مستقبل میسر آ سکے۔