گجرات کی خبریں 30/12/2015

Group Photo

Group Photo

گجرات (جی پی آئی) سدھار کے زیر اہتمام انتخابی اصلاحات کے بارے میں سرگرمیوں سے آگاہی کیلئے میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے ضلعی کنوینئر علی ابرار جوڑا ‘ افتخار بھٹہ اور بدر احمد نے خطاب کیا ۔پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے ایک ایسا انتخابی نظام انتہائی ضروری ہے جو عوام کے اعتماد پر پورا اترتا ہو۔ مستقبل میں ہونے والے انتخابات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے موجودہ انتخابی نظام میں جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔ جو پاکستان میں جمہوریت کو مضبوطی سے پروان چڑھنے میں مدد فراہم کر سکے۔ مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں میں پہلے ہی مستقبل کے انتخابات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ضروری انتخابی اصلاحات کے خدوخال کے بارے میںاتفاق رائے موجود ہے۔ مئی 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد عوام اور نمایاں سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی اصلاحات کا مطالبہ شدت سے اُبھر کر سامنے آیا۔ سدھار نے انتخابی اصلاحات کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں با خبر عوامی رائے قائم کرنے کیلئے پنجاب کے پانچ اضلاع ‘ گوجرانوالہ’ گجرات’ حافظ آباد’ سیالکوٹ’ نارووال میں انتخابی اصلاحات کی ایڈووکیسی مہم پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کو کامیابی سے سر انجام دینے کیلئے ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات DERG کی تشکیل کی گئی ہے۔ DERG شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کا یہ عمل مختلف سرگرمیوں کے ذریعے سرانجام دیا گیا۔ جن میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں’ اراکین اسمبلی و سینیٹ کے ساتھ میٹنگز’ میڈیا بریفنگز’ پبلک سیمینارز’ فورمز’ دستخطی مہم’ معلومات مواد کی تقسیم اور پراجیکٹ کی اختتامی تقریب شامل ہیں۔ اس سلسلے میں دوسری ضلعی عہدیداران کے ساتھ میٹنگ میں کنوینئر علی ابرار جوڑا ‘ ممبر افتخار احمد بھٹہ’ ساجد راٹھور’ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بدر احمد’ اور ڈاکٹر شکیل سرور موجود تھے۔ فافن کی تجاویز کو منتحب اراکین تک پہنچانے کیلئے چوہدری جعفر اقبال ایم این اے’ نوابزادہ مظہر علی خاں ایم این اے’ چوہدری عابد رضا ایم این اے ‘ میجر معین نواز MPA’ حاجی عمران ظفر’ MPA ‘ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ MPA’ اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں چوہدری سلیم سور جوڑا’ پی ٹی آئی’ سید عظمت شاہ مسلم لیگ (ق) ‘ اور ڈاکٹر زاہد ظہیر پی پی پی اور چوہدری تنویر گوندل سے ملاقاتیں کی گئی اور ان سے انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا اور فافن کا شائع شدہ سفارشاتی ایجنڈا پہنچایا گیا تاکہ وہ متعلقہ حکام ان تجاویز کو پہنچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) انتخابی اصطلاحات نا گزیر ہیں یہ بات سیاسی رہنما محترمہ ربیعہ (مرکزی صدر پنجاب پی ٹی آئی ) نے ڈسٹرکٹ گورننس سپورٹ گروپ کے ساتھ ماہانہ میٹنگ میں کہی جِس کا انعقاد سنگت ڈیولپمنٹ فائونڈیشن نے کیا ۔ میٹنگ میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل سرور نے کہا2015 کے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں بھی عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ خصوصاً بھت سارے لوگوں کے ووٹ اپنے علاقوں کی بجائے دوسرے علاقوں میں درج تھے ۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ۔ فرح دیبا ممبرڈسٹرکٹ گورننس سپورٹ گروپ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہم چا ہتے ہیں کہ آپ بھی اپنے پلیٹ فارم سے اس سنگین مسئلے کو اُٹھائیں تاکہ عوام کو ریلیف ملِ سکے ۔اس کے ساتھ ساتھ افتخار بھٹہ ، رزاق غفاری ممبرڈسٹرکٹ گورننس سپورٹ گروپنے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا پولنگ اسٹیشن بھی بہت سے علاقوں کے کافی دورُ بنائے گئے تھے ۔ فافن کی تجاویز بھی یہی ہے ایک دفعہ جو پولنگ سکیم بن جائے اُسے تین سال تک رہنے دِیا جائے مگر ہمارے ملک میں ہر الیکشن میں پولنگ سکیم تبدئل کر دی جاتی ہے ۔ اظہارِ خیال کرتے ہوئے سیاسی رہنما محترمہ ربیعہ (مرکزی صدر پنجاب پی ٹی آئی ) نے مزید کہا جب تک عوامی شعور بیدار نہیں ہو گا عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ پی ٹی آئی نے تو پہلے دن سے انتخابی اصطلا حات کی بات کی ہے اور اب بھی کرے گی ۔میٹنگ میں میڈم یاسمین ، میڈم عنصر بٹ ، ملک سعید ، محسن صدیق ، محمد اکرم ، نصرت علی ، شفاقت علی، میڈم ثمینہ ، حبیب اللہ ، سید ظہیر ، نوازش علی ، میڈ م نسیم رفیق ، مس نوشین نے بھی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ اس کے بعد مس شہناز ڈسٹرکٹ کو آردینیٹر نے تمام حا ضرین کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حلقہ ارباب شعور گجرات کے زیر اہتمام تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن میاں رشید احمد ٹھیکیدار کی رہائشگاہ پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے حوالہ سے مجلس مذاکرہ بعنوان قائداعظم کیسا پاکستان چاہتے تھے۔ منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شیخ عبدالرشید ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلکیشن یو اے جی نے کہا کہ ہم شور شرابے کی ذہانت کے بحران سے ودو چار ہیں۔ ہمارے دانشور طبقات’ سیاسی ‘ مذہبی رہنما فرمودات قائد سے اپنے مقاصد کی معافی برآمد کرنے میں مصروف ہیں۔ قائد اعظم نے 11 اگست 1947ء کو پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں پاکستان کے ریاستی امور کے نظریاتی پہلوئوں کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو رجعت پسند مذہبی ریاست نہیں بنانا چاہتے تھے۔ اور مذہب کو ہر شخص کا ذاتی معاملہ سمجھتے تھے کیونکہ انہوں نے ہندو اکثریت کے مقابلہ میں مسلمان اقلیتی آباد کی مقدمہ جیتا تھا لہٰذا وہ پاکستان کو روشن خیال اور لبرل ریاست بنانا چاہتے تھے۔ جہاں پر تمام اقلیتوں کو مذہبی فریضہ ادا کرنے کی مکمل آزادی ہو گی م گر بد قسمتی سے قائد اعظم کی 11 اگست کے تقریر کے بنیادی تصورات کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی اور اسکے نظریات کو پس پشت ڈال دیا گیا اس تاریح ساز تقریر کے مندرجات کو آج سلیبس کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ انہوں نے حلقہ ارباب شعور کے بانی میاں رشید احمد ٹھیکیدار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کاہ کہ وہ پکے مسلم لیگی اور قائداعظم کے جمہوری رویوں کے حامی تھے۔ سیاسی و سماجی رہنما سید باقر رضوی نے کا کہ قائد اعظم کی محالفت کرنے والے آج اس ملک فکری اور نظریاتی وارث بن کر اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہیں۔ تمام جاگیردار وڈیرے اور مذہبی رہنما پہلے قائد کے افکار اور تحریک کو غیر اسلامی قرار دیتے تھے اور ان پر اسلام سے خارج ہونے کے فتوے لگاتے تھے مگر آج یہی لوگ ہندوئوں کے برکعس اپنے ہی مسلمان بھائیوں کو عقائد کے اختلافات کی وجہ سے خارج الاسلام قرار دے رہے ہیں۔ تقریب کے میزبان میاں عمران رشید نے کاہ کہ وہ اپنے والد میاں رشید احمد ٹھیکیدار کی فکری نظریاتی اور ادبی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اپنے والد کے نظریاتی مشن کے فروغ کیلئے ادبی نشستوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ ماہر تعلیم اور شاعر سیف الرحمن تمغہ حسن کارکردگی نے کا کہ ہمارے ریاست اور مذہب نے یہاں پر نام نہاد فکری انتشار کو ابھار کر یہاں سے قوت برداشت کا خاتم ہکیا ہے جس سے سیاسی اور مذہبی منافرتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صحافی اشفاق ایاز اور سماجی کارکن نثار الدین ساجد راٹھور نے بھی خطاب کیا۔ محفل میں احسان فیصل کنجاہی’ ڈاکٹر ثاقب’ آکاش آزاد حسین گجراتی اور ارشد نور بھٹی نے کلام سنایا۔ شرکاء میں مختار بیگ خالد پرویز لون’ شہزاد اصف بٹ’ سعید ملک’ انس اشفاق’ مہر محمد مشتاق ‘ محمد شیخ’ عمر چشتی’ غلام فرید و دیگر شریک تھے۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) نبی پاک ۖ کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ظلمت کی جگہ نور نے لے لی اور استحصال کی جگہ رحمن نے لے لی۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی رہنما صاحبزادہ پیر الحاج سید محمد علی نقوی نے لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لبیک یا رسول اللہ ۖ کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ربیع الاول میں مسلمانوں نے مسالک سے بالاتر ہو کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ باقی اجتماعات میں اس روئیے کو قائم رکھا جائے گا۔ اُمت کا اتحاد ہی امت کی یکجہتی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسلح افواج جس طرح ضربِ عضب میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہے ہم مسلح افواج کے ساتھ ہیں اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ کانفرنس سے مختلف مسالک کے علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ الحاج سید محمد علی نقوی نے اعلان کیا کہ ہر سال امسال میلاد پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) تھانہ بی ڈوثرن پولیس اور ٹریفک پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہو ئے رکشہ ڈرائیور کے گھر گھس کر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی انتہا کرتے ہوئے ان کو تھانہ میں بند کر دیا ،محلہ خواجگان کے سینکڑوں مرد اور خواتین کا پولیس کے خلاف احتجاج ،ڈی پی او گجرات نے واقع میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی یقین دہانی کرا دی ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بی ڈوثرن پولیس نے تین ٹریفک ملازمین کے ہمراہ ایک رکشہ ڈرائیو اسد کو گرفتار کرنے کے لیے محلہ خواجگان میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہو ئے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے کپڑے پھاڑ دئیے پولیس جاتی دفعہ ایک بے گناہ جاوید کو گرفتار کر کے تھانہ لے گئی اور پر بھی جھوٹا مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل رکشہ ڈرائیو اسد کا جھگڑا ٹریفک پولیس کے ملازمین کے ساتھ چوک پاکستان مین ہوا تھا جس پر ٹریفک پولیس کے ملازمین کے ساتھ پولیس بی ڈوثرن نے بلا اجازت گھر میں چھاپہ مارا اور خوایتن کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا ،بعدازان چیئرمین یوسف گل کے ہمراہ محلہ خواجگان نے سینکڑوں افراد نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے ملاقات کر کے ساری صورت حال سے اگاہ کیا جس پر ڈی پی او گجرات نے پولیس ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے انتخابات آج مورخہ 31دسمبر کو ہونگے یادر ہے یہ انتخابات پانچ سال کے بعد ہو رہے ہیں جو کہ بڑی خوش آئند بات ہے ،انتخابات میں صدارتی امیدوار سینئر صحافی مرزا نعیم الرحمن اور نوجوان صحافی سید عرفان جعفری کے درمیان مقابلہ ہو گا دونوں امیدواروں نے لنگوٹ کس لیے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پنجاب حکومت نے بیگم نسیم چوہدری کو ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ تعینات کر دیا ہے اس سے قبل وہ گجرات میں ڈی ایس پی ٹریفک بھی رہ چکی ہیں انہوں نے چارج سبنھال کر کام شروع کر دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) لاری اڈا پولیس نے گیس چوری کیس میں ملوث اشتہاری ملزمان چوہدری جاوید اور اعجاز احمد کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے یاد رہے ان ملزمان پر دوسال قبل محکمہ سوئی گیس گجرات کی جانب سے گیس چوری کامقدمہ درج ہوا تھا یہ ملزمان بغیر ضمانت اشتہاری ہو چکے تھے پولیس لاری اڈا نے ان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئر صحافی محمد انور شیخ نے ایک بیان میں مہر اختشام(جہلم ہڈی جوڑ) کے نانا جان اور مہر عرفان (اسپین) کی دادا جان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور سوگواران کو صبر جمیل دے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ بھٹہ مالکان مزودروں کو حکومت کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق اجرت ادا کریں، لیبر اور سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کم اجرت اور رجسٹریشن نہ کرانے والے بھٹہ خشت مالکان کے خلاف کیسز پبلک پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے بھجوائے نیز پہلے سے زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت کے لئے فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سے درخواست کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانڈڈ لیبر کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈی او سی وقار حسین خان، ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بابر جاوید ڈار، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر رانا سعادت علی، ڈی او لیبر غضنفر علی شاہ، ڈی ایس پی لیگل اختر علی، مزدور راہنما پیرزادہ امتیاز سید، نائب صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن محمد ایوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا سیدذکا شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی محمد عثمان، ای او بی آئی کے محمد عثمان، سماجی کارکن خادم علی خادم و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ تما م ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم بھٹہ جات پر خو د جائیں اور وہاں مزدوروں کے کوائف کی تصدیق کریں ۔ انہوںنے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ضلع میں گذشتہ چھ ماہ سے بانڈڈ لیبر کے حوالے سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی تاہم انہوں نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اجرت ادا نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا اور بھٹہ خشت مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت کی مقرر کرد ہ کم از کم اجرت کے مطابق ادائیگی کریں نیز لیبر ڈیپارٹمنٹ بھی قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ ابتک کم اجرت کی ادائیگی پر 118بھٹہ خشت مالکان کے چالان عدالت بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ 178مزدوروں کو سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع بھر میں 272 بھٹہ جات رجسٹرڈ ہیں ان بھٹہ جات پر 46نان فارمل سکول چل رہے ہیں جہاں مزدوروں کے 1164بچے زیر تعلیم ہیں ان بچوں کو مفت کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ابتک جن مزدوروں کے شناختی کارڈ نہیں بن سکے انکے شناختی کارڈز کے اجراء کے لئے موبائل وین کے لئے نادرا حکام سے درخواست کی جائے گی اسی طرح بھٹہ مزدوروں اور انکی فیملیز کے میڈیکل کے لئے بھی لائحہ عمل بنایا جائے ۔ ڈی سی او نے مزدور نمائندے کے اعتراض پر ڈی ا و لیبر کو ہدایت کی کہ بھٹہ خشت کا از سر نو سروے کرکے انکی رجسٹریشن کی جائے ، سوشل سکیورٹی اور اولڈ ایج ڈیپارٹمنٹ مزدوروں کی رجسٹریشن اور کارڈز کے اجراء کا عمل تیز کرے۔ اس سے قبل ڈی او لیبر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا اور اولڈ ایج بینفٹس نے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت زرعی ترقی کے لئے ‘مشینی کاشت کے فروغ’کے لئے کاشتکاروں کو 50فیصد رعایت پر زرعی آلات کی فراہمی کے لئے قرعہ اندازی تحصیل آفس گجرات میں منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی ایم پی اے میجر(ر) معین نواز، اے سی گجرات نورالعین ، ڈی او زراعت رفیق تارڑ، ڈی ڈی او سید سجاد بخاری، ڈی ایس پی سید غلام مصطفی گیلانی تھے۔ ڈی ڈی او زراعت سید سجاد بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل گجرات کی 45یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 454کسانوں نے ربیع ڈرل، روٹا ویٹر، ڈسک ہیرو اور چیرل پلو پر مشتمل مشینوں کے سیٹ کے لئے درخواست دی تھی تاہم ان میں سے 6ایکڑ تک اراضی اور ذاتی ٹریکٹر رکھنے والے 167کسان قرعہ اندازی میں شمولیت کے حقدار قرار پائے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی آلات کے اس سیٹ کی مجموعی قیمت 4لاکھ 25ہزار روپے ہے جبکہ حکومت پنجاب کسان کو 2لاکھ ساڑھے 12ہزار روپے کی سبسڈی دے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میجر(ر)معین نواز نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثت رکھتا ہے اسی اہمیت کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت زراعت کی ترقی کے لئے ٹھوس پالیسوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی حکومت پنجاب کسانوںکو سبسڈی پر ٹریکٹرز، گائوں کی سطح پر مفت بیج، زرعی آلات فراہم کر چکی ہے۔ انہوں نے کسانوںپر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے فراہم کی جانیوالی رعایت سے فائدہ اٹھائیں اور ان زرعی آلات کا استعمال کرکے زرعی ترقی اور ملک کی خوشحالی کے لئے کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اے ڈی سی /سپیشل پرائس مجسٹریٹ عرفان علی کاٹھیا نے گرانفروشی پر ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا ہے جبکہ 3گرانفروشوں پر مجموعی طور پر 10500روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی نے مختلف علاقوں میں اچانک پرائس چیکنگ کی اس دوران اوورچارجنگ پر منیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ محمد ناصر، عمران فاروق اور لیاقت علی پر جرمانہ عائد کر دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پورے ملک کی طرح موضع ادھووال کلاں میں بھی جشن عید میلاد النبی ۖ جوش و خروش کیساتھ منایا گیا۔ لبیک یا حسین آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ الحاج سید محمد علی نقوی کی رہائشگاہ سے عظیم الشان میلاد مصطفی و اتحاد امن ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقہ کی اہم شخصیات اور عوام الناس نے شرکت کی۔ اس عظیم الشان ریلی کی قیادت الحاج پیر سید محمد علی نقوی مولانا عبید القادری اویسی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے ادوھودال کلاں کی محتلف گلیوں کا رائون ڈ لگایا اور بادشاہی روڈ سے ہوتے ہوئے بسم اللہ چوک میں لبیک یا رسول اللہ ۖ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی رستے میں جگہ جگہ ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا گیا۔ قائدین کے گلوں میں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور شرکائر پر پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ریلی میں کونسلر چوہدری ادریس بانیاں’ مولانا حفیظ الرحمن’ چوہدری مظہر’ قاری ذوالفقار علی’ نگاہ حسین’ تبسم شاہ’ اشفر کاظمی’ عامر انصاری’ ملک عادل و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ اختتام پر ملک کی ترقی اور سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
……………………………
گجرات (جی پی آئی) رب ذولجلال نے عرش پر ذکر آمد رسولۖ فرمایا ہے اور پھر اس محفل کے چرچے قرآن مجید میں کئے ہیں تاکہ مومنین بھی یہی راہ اختیار کریں۔ رسول اللہ ۖ کی آمد سے کائنات کا مقدر چمک اٹھا اور اہل ایمان کو آپ کے توسل سے رب رحمن ایمان اور قرآن ملا۔ محافل میلاد سے خیر وبرکت اور ایمانوں کو تازگی ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی اسلام پیر محمد عثمان افضل قادری ذیب سجادہ نیک آباد شریف نے دورہ امریکہ کے موقع پر بروکلین میں عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے نام خالق کائنات کے پیغامات کا نام دین اسلام ہے۔ یہ ایسا خوبصورت دین ہے جو آفاقی و فطری بھی ہے اور جامع واکمل بھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام تعلیمات قتل وغارت فتنہ وفساد اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہیں۔ قرآنی تعلیمات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العالمین نے انسان کو بے مقصد نہیں بنایا بلکہ اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے اور ساری انسانیت نے اللہ کی جانب لوٹنا ہے اور محشر کے میدان میں حساب وکتاب کے بعد جنت ودوزخ کے فیصلے ہونے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العالمین نہ صرف رسول اللہۖ کی اطاعت ومحبت لازم قرار دی ہے بلکہ آپ کو اسوہ حسنہ اور رحمة للعالمین فرمایا ہے۔ پیر محمد عثمان افضل قادری نے تارکین وطن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنے اخلاق اعلیٰ سے اعلیٰ کرنے کیلئے کوشاں رہنا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے عالم اسلام اور خصوصا پاکستان کے استحکام وسلامتی اور امت مسلمہ کیلئے اجتماعی دعائے خیر کروائی۔
۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) شوکت خانم کینسر ٹرسٹ اسپتال پشاورکا قیام کر کے عمران خان نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے،شوکت خانم کینسر اسپتال پاکستان عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما و سابق ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،سابق سٹی صدر پی ٹی آئی لالہ موسیٰ سہیل نواز خان ،طاہر رفیق بٹ،سینئر راہنما حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،غلام عباس بھٹہ،مبشر بٹ،سید علی فائز شاہ،سید حسن رضا گیلانی،محمد شہباز ،لیاقت علی بھانوالیا،صوبیدار ریٹائرڈ مہر محمد اقبال چنوں بھوجہ، محمد شعیب مغل نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کیلئے فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد کیا اور اپنی انتھک محنت اور لگن سے پاکستانی عوام کو ایسے ادارے بنا دئیے جو حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہیں اور ان اداروں کا دنیا بھر میں ایک مقام ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیاانشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی اور چیئرمین عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت اور پاکستان کی ترقی اور خوشخالی کی نئی تاریخ رقم کی جائے گی اور ایک نئے پاکستان کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کوٹلہ برادران ہر لحاظ سے ضلع گجرات میں نمایاں ہیں۔ تعمیر و ترقی، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور نوجوان کو نوکریاں دلوانے میں ان کی کارکردگی کی باقی کے عوامی نمائندوں سے کہیں زیادہ ہے بلدیاتی الیکشن میں بھی ضلع بھر میں کوٹلہ برادران کے نامزد امیدوار بھی بھاری اکثریت سے بڑی تعداد میں کامیاب ہوئے۔ ضلع گجرات کی چیئرمینی ان کا حق بنتا ہے انشاء اللہ چوہدری محمد علی تنویر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے اور خدمت کریں گے ہم ان کی کامیابی کے لئے جہاں دعا گو ہیں وہاں بھرپور محنت بھی کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دھوریہ حاجی افتخار حیدر منڈیر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مینڈیٹ کا بدلہ خدمت کر کے دیں گے اور یونین کونسل کی تعمیر و ترقی کے لئے قائدین کی قیادت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے علاقہ میں بلاتفریق کام جاری ہیں روزانہ مچھر مار سپرے کیا جا رہا ہے جبکہ بلاتفریق صفائی کے کام جاری ہیں ان خیالات کا اظہار سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ پریذیڈنٹ C.B.K بریگیڈیئر صادق راہی کی قیادت میں اور وائس پریذیڈنٹ مسعود چوہان کے ساتھ ساتھ ممبران کی باہمی مشاورت سے خدمت جاری ہے پینے کا صاف پانی بھی مسلسل فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ ووٹ بینک بھی بڑھ رہا ہے لودھراں میں کامیابی منہ بولتا ثبوت ہے انشاء اللہ آنے والے قومی الیکشن میں عوام PTI کے امیدواروں کو ہی اپنے ووٹ دیں گے اور کامیاب بنا کر خدمت کا موقع دیں گے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یوسی بدر چوہدری اجمل حسین پیارا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویژن عوام کی سمجھ میں آ رہا ہے اور عوام پی ٹی آئی میں دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں جو کہ پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہی ہے خدمت کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے ہم ہر قسم کا تعاون کریں گے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کوٹلہ برادران کی قیادت میں پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر عوام کی بلاتفریق اور بے لوث خدمت کروں گا اور یونین کونسل کے ساتھ ساتھ اپنی وارڈ رڑیالہ میڑھ کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام وسائل بھی بروئے کار لائوں گا عوام کے بھرپور اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائوں گا ان خیالات کا اظہار کونسلر یوسی ڈوگہ محمد ناصر ایوب سیٹھ رڑیالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں بھاری تعداد میں ووٹ دے کر مجھے اپنی خدمت کا موقع دیا ہے میں اپنے قائدین M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور M.P.A چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں تاریخ ساز خدمت کروں گا۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) T.M.O کی غفلت لاپرواہی اور عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت۔ کروڑوں روپے کی مشینری ناکارہ گلنے سڑنے لگی اس طرح عوام کے ٹیکسوں سے خریدی گئی مشینری کو استعمال میں لانے کی بجائے کھڑا کر دیا گیا ہے اور وہ زندگی آلودہ ہو کر گلنے سڑنے لگی ہے اگر بروقت ریپئرنگ کروائی جائی تو آج عوام کے ٹیکسوں سے خریدی گئی کروڑوں روپے کی مشینری ناکارہ نہ ہوتی۔ یہ TMO کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے عوامی حلقے سخت تشویش میں مبتلا ہو چکے ہیں اور سخت غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں ایک جیپ جس پر پنجاب حکومت کی نمبر پلیٹ لگی ہے ایک عدد ٹریکٹر ٹرالی، کڑہ اور ایسا ٹرالی ٹریکٹرجو کہ گھسے پٹے ٹائروں اور رسکی انجن کے ساتھ کوڑا کرکٹ اٹھا رہا ہے شامل ہیں ان کو ریپئر نہیں کروایا جا رہا ریپئرنگ پر کم خرچہ آتا ہے جبکہ نئی مشینری خریدنے کے لئے پھر کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑیں گے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں جب TMO ملک شفقت منیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خراب مشینری جلد ٹھیک کروا لی جائے گی۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ میں دوسری تقریب تقسیم سرٹیفیکٹس کا انعقاد آج ہوگا تقریب میں ادارہ ہذاسے بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کورسز مکمل کرنے والی طالبات کو آج سرٹیفکیٹس دینے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ حاجی امتیاز احمد کریں گے جبکہ مہمان خصوصی رئیس گلیانہ چوہدری امتیازاحمد (امریکہ) ہوںگے جبکہ مہمانان اعزازمیںتحصیل کھاریاں کی معروف فزیشن لیڈی ڈاکٹر صدف صباحت اورمحترمہ ماریہ امتیاز(امریکہ) ہوں گے۔شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ کے ایڈمنسٹریٹر عزیزالرحمان مجاہد کے مطابق شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ میں نادار اور مستحق بچیوں اور گھروں میں فارغ بیٹھی خواتین کو چار ماہ کے مختصر دورانیے میں بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کی مفت تربیت دی جاتی ہے اور اس وقت تک ہم 95خواتین کو یہ ہنر سکھا چکے ہیں جن میں سے بیشتر اپنے اپنے گھروں میں کام کا آغاز کر چکی ہیں
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) سعودی عرب کی ممتاز کاروباری شخصیت سید شجاعت حسین شاہ نے کہ ہے کہ شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ جیسے دور دراز علاقے میں خدمت خلق کا ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے ادارہ ہذا کے چیئرمین حاجی امتیاز احمد اورمنتظم عزیزالرحمان مجاہد جس خلوص اور محبت سے خلق خدا کی خدمت میں لگے ہوئے بلاشبہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہے گزشتہ روز شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ کے دورہ کے موقع پہ انہوں نے مزید کہا کہ ہم میں سے ہرصاحب ثروت اور ہر صاحب استطاعت کو اس طرح کے پراجیکٹس میں بھرپور ساتھ دینا چاہیے اس موقع پہ ممتاز ماہر تعلیم سید صباحت حسین رضوی، محترمہ مسز شجاعت اوردیگر بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جیسے ادارے ہمارے علاقوں میں بھی بنیں اور شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن اورشمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ کی روشنی ہر طرف پھیلے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) حافظ سجیل احمد محلہ نیاآڑہ کے زیر اہتمام ممتاز کاروباری شخصیت غلام عباس بٹ کی رہائشگاہ محلہ نیااڑہ میں بعد از نمازِ عشاء عظیم الشان محفل میلاد النبیۖ منعقد ہوگی اس موقع پر صدر سنی علماء کونسل کھاریاں علامہ مولانا اختر حسین جلالی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ حافظ سجیل نے دوست احباب سے محفل میں شرکت کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ محفل عرصہ دراز سے سالانہ منعقد کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری محمدیوسف کے بیٹے عدنان یوسف کی شادی بخیروبخوبی انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں مسلم لیگ (ج)کے رہنمامحمداحمدچٹھہ،اسسٹنٹ کمشنررائو محمدسہیل اختر،ڈویژنل صدرپی پی پی اعجازاحمدسماں،حاجی ارشدمحمودسلیمی،عرفان یوسف،صدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ،عمریوسف،مہرطاہر جاوید مٹھو،لالہ محمدخلیل،صلا ح الدین کھوکھر،محمدسلیم دولہ،محمدخالد مغل،بائو احمدظہیر،بائوسرمدظہیر،محمداصغرہیرا،محمداکبربشیرہنجرائ،محمداسلم سپال،محمدادریس سپال،محمداکرم پہلوان،محمداعجاز پارس،بابو محمدشعیب ادریس،محمداشفاق وڑائچ،کرنل (ر)وقار انورشیخ،مظفر بھٹی،محمداشرف کدہ،ٹیپو سلطان،اکبراعظم مغل،میاںمحمداقبا ل کاشف محمود،قاضی غلام مجتبیٰ،محمدفیاض،میرایازعامر،ڈاکٹر محمدحنیف،راجہ خالد حسین،شکیل بھٹی،بائو عبد العزیز،فیصل گل،بائو شاہد بٹ سمیت معززین علا قہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی صدر ڈاکٹر خالد محمود کے صاحبزادے اور سمیع الحسن خالد کے بھائی ذکی الحسن خالد کی شادی بخیروخوبی انجام پائی ۔ شادی کی تقریب میں صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ، جنرل سیکریٹری صابر حسین بٹ، چیئر مین پریس کلب سوہدرہ نجیب اللہ ملک، صدر یونین آف جرنلسٹس سرگودھا ذوالفقار علی ہاشمی، صدر پریس کلب لالہ موسیٰ شکیل وڑائچ، پاکستان جرنلسٹس کونسل کے سیکرٹری گلزار احمد نوشی، پنجابی زبان کے ممتاز دانشور اور سینئر صحافی محمد افضل راز ، چیئر مین میڈیاکلب مہر فیاض احمد فیضی، جنرل سیکریٹری شکیل احمد اعوان، الیکٹرانک میڈیا گجرات کے سینئر اراکین راجہ ریاض احمد راسخ، سید اظہر حسین شاہ، بھکر کے سینئر صحافیوں فدا حسین عابدی، حکیم خالد بن عابد، مسلم لیگ ن کے صدر مقصود ڈار، مسلم لیگی رہنماء حافظ مشتاق احمد کوکب، پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد خالد مغل، سابق نائب ناظم میاں نعیم الحق، ممتازشخصیات اسحاق بھٹی، میاں جواد یعقوب، رانا عبدالستار، سید رفیق شاہ، انجینئر صلاح الدین، سید محمودحسن ، سید مبشر حسین، حافظ زاہد، عبدالحفیظ، دیگر صحافیوں ذبیع اللہ کونسلر، ڈاکٹر رضا سلطان،زاہد محمود ہاشمی اور تنویر شاہد سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنرکامختلف علاقوںکادورہ میرج ہالزاورہوٹلزمالکان کوبھاری جرمانے جبکہ غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والاگرفتار۔اسسٹنٹ کمشنروزیرآبادمحمدانوربریارنے محکمہ صحت کے ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹرمحمداصغراورنوید چیمہ کے ہمرا ہ کاروائی کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرالرحمت میرج ہال کو30،انمول میرج ہال کو20اوراین ایف سی بائی پاس چوک کو5،باغ سکون کو7ہزارروپے جرمانہ کردیااور مضر صحت کھاناتلف کردیاجبکہ سیالکوٹ روڈپرغیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے رحمان گیس سنٹرکے مالک عدنان وویگن ڈرائیورنمبری MIA 3436کوموقع پرگرفتارکرکے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلا می پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوںنے ایٹمی پاکستان کوگدابناکرقومی وقار کوصہونی ساہوکاروںکے ہاتھوںفروخت کردی قوم کاہربچہ مقروض اورقرضے لینے والے عالیشان محلوںمیںعیش کررہے ہیں۔نوجوان پاکستان کوکرپشن فری بنانے کے لئے جماعت اسلا می کاساتھ دیں۔ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ کرپشن مافیاکومزیدبرداشت نہیںکرینگے۔وہ جماعت اسلا می یوتھ ونگ کے ضلعی نا ئب صدرصابر حسین بٹ کی قیادت میںزمان حیدرچیمہ،عدنان انورکھرل،عقیل احمد،اویس جاوید،ندیم صادق تارڑپرمشتمل وفد سے گفتگوکررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ میرٹ نہ ہونے سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاراورحکمرانوںکے نااہل شہزادے اعلیٰ عہدوںپرفائز ہیں۔پاکستانی حکمرانوںکی نااہلی کے باعث ملک بحرانوںسے دوچارہے پورانظام یرغمالی ،اشرافیہ مافیاعام آدمی کوعزت سے زندہ رہنے کاحق دینے کوتیارنہیں۔68سالوںمیںتمام حکمرانوںنے پاکستان کودونوںہاتھوںسے لوٹا انکی کرپشن کے اربوںڈالر بیرونی بینکوںمیںپڑے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ وی آئی پی کلچرنے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔معصوم بچے سڑکوںپردم توڑرہے ہیں۔ملت سے غداری کرکے انگریزسے جاگیریںلینے والوںکی تیسری نسل عوام کی گردنوںپرسوارہے۔حکمران ان آئینی دفعات کومانتے ہیںجن میںانکے وسیع اختیارات ہوں۔انہوںے کہا کہ تین سالوںمیںحکمرانوںنے عام آدمی کودرپیش تعلیم،صحت،روزگار،مہنگائی اوربد امنی کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہیںدی۔ملک کی70فیصدآبادی کوپینے کاصاف پانی میسرنہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ نوجوان 2018کے انتخابات کوحدف بناکرملک بھرمیںپھیل کرعوام کومنظم کریںاورعوام کی گردنوںمیںمسلط ظالم اورجابراورکرپٹ ٹولے سے چھٹکاروںکے لئے کوئی کسرنہ اٹھا رکھیں۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلا می کرپٹ افرادکااحتساب کرسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جائیں تو جائیں کہاںالیکشن کمیشن کی3 جنوری ڈیڈ لائن نو منتخب کونسلرپریشانی کا شکار ہوگئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ3 جنوری تک من پسند جماعت میں شمولیت اختیار کر لیں،وزیرآباد میونسپل کمیٹی کی35 وارڈ میںسے27 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے وہ سخت تذبذب کا شکار ہیں کہ مسلم لیگ(ن)میں کیسے شمولیت اختیار کریں مسلم لیگ(ن)پہلے ہی ضلعی صدر مستنصر علی گوندل،ایم این اے جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ اور ایم پی اے چوہدری شوکت منظور چیمہ پر مشتمل3 گروپس میں تقسیم نظرآرہی ہے ۔نومنتخب آزاد کونسلرز ان میں سے کس کے ہاتھ پر سیاسی بیت کریں۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ضلعی صدر اور ایم این اے میںچیئرمین بلدیہ وزیرآبادکیلئے معاملات طے پاگئے۔معتبر زرائع نے بتایا کہ رواں ماہ ممبر قومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ اورضلعی صدر چوہدری مستنصر علی گوندل کے درمیان مختلف مقامات پر متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ جس میں قرین قیاس ہے کہ حاجی ارشد محمود سلیمی چیئرمین اور چوہدری طارق گوندل وائس چیئرمین پر اتفاق ہو چکا ہے دوسری طرف ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شوکت منظور چیمہ بھی اپوزیشن کے متعدد کونسلرپر مشتمل اکثریت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)خدمت کارڈ کا اجراء معذور اور ڈیس ایبل لوگ خوار ہوگئے لسٹیں اوپر سے آئیںسوشل ویلفیئر امیر آفتاب۔حکومت پنجاب نے معذور افراد کیلئے خدمت کارڈ سکیم متعارف کروائی ہے جس میں مستحق افراد ی مالی معاونت کی جارہی ہے اس سلسلہ میںمحکمہ سوشل ویلفیئر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں میڈیکل بورڈ بنا کر معذو ر افراد کا میلہ لگا کر انہیں خوار کیا جارہا ہے محکمہ مال کے افسران کے من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں سوشل ویلفیئر آفیسر امیر آفتاب نے کہا کہ خدمت کارڈ کی لسٹیں اوپر سے آئی ہیں یہ پہلا مرحلہ ہے معذور افراد کی رجسٹریشن ہوگی اور انہیں معذوری سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے ابھی صرف24 کے لگ بھگ کو خدمت کارڈ جاری ہورہے ہیں۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ممتازمسلم لیگی میاںمحمدمشتاق رحمانی،میاں امتیازعظیم ،مرزامحمدمشتاق اوربائو محمدوسیم مختارنے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میںٹکٹوںکی تقسیم کے حوالے سے نظریاتی کارکنوںمیںشدیدتشویش پائی جاتی ہے۔مقامی ایم این اے،ایم پی اے اورضلعی صدر نے اپنی اپنی مسلم لیگیںبنا رکھی ہیںبلدیاتی الیکشن بھی اپنے اپنے دھڑوںسے لڑا گیا۔35سیٹوںمیںسے 14پرشیرکانشان الاٹ کرکے 21حلقوںکواوپن چھوڑاگیااورپھرتینوںایک دوسرے کے الاٹی شیرکے نشان کی مخالفت کرکے اپنے اپنے امیدوارکھڑے کوکے کارکنوںمیںتقسیم پیداکی۔ماریںکھانے والے اوربرے وقت میںمیاںبرادران اورمسلم لیگ (ن)کانام زندہ رکھنے والے کارکنوںکوپیچھے کرکے من پسندافرادکونوازکرمسلم لیگ (ن)کے نام کوبدنام کیا گیا۔قائد میاںمحمدنوازشریف،میاںمحمدشہبازشریف اورجنرل سیکرٹری اقبا ل ظفر جھگڑاسے اپیل کی کہ وزیرآبادمیںمسلم لیگ (ن)میںدھڑے بندی کرنے اورشیرکے نشان کی تذلیل کرنے کانوٹس لیا جا ئے اورآئندہ الیکشن میںموجودہ ایم این اے،ایم پی اے سے وزیرآبادکے عوام کی جان چھڑائی جائے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سنیئررہنما مسلم لیگ(ج)محمد خالدمغل نے کہاکہ25 دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر وزیراعظم انڈیا نریندرمودی کی لاہور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پر آمد دونوں ملکوں کے تعلقات کا نیا موڑہے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے نریندمودی کو ضرور بتایا ہوگاکہ میری سالگرہ کے ساتھ آج 20کروڑ پاکستانی عوام بانی پاکستان حضرت قائداعظم کا یوم ولادت بھی منا رہے ہیںاگر وزیراعظم پاکستان نے یوم قائداعظم کے بارے میں نریندر مودی کو اس ڈر سے آگاہ نہیں کیا کہ وزیراعظم انڈیا اپنا دورہ ملتوی نہ کر دیں یہ پاکستانی قوم کی نمائندگی ہے یا ان کی سبکی کا سامان تاریخ اس کا فیصلہ کرے گی نریندر مودی اپنی یاد داشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کبھی بتائیں گے کہ میاں نواز شریف نے قائد اعظم کے یوم ولادت کا ذکر ان سے کیوں نہیں کیا حکمران محسن پاکستان قائداعظم سے محبت کریں نہ کریں نہ کریں مگر 20کروڑ پاکستانی ان کے تاریخی کر دار پر ہمیشہ فخر کرتے رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)فنی مہارت کوفروغ دینے سے ملک میںخوشحالی کادوردورہ ہوگا۔حکومت پنجاب فنی مہارت کے شعبوںکی ترقی کے بھرپوراقدامات کررہی ہے۔نوجوان نسل کوہنرمندبناناہماری اولین ترجیحات میںشامل ہے۔ان خیالات کا اظہارضلعی چیئرمین عشرہ زکواة کمیٹی گوجرانوالہ میاںمحمدامجدنے ضلعی کوارڈینیٹرچوہدری شوکت آف تلواڑہ کے ہمرا ہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ وزیرآبادکے دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پرپرنسپل رانا محمدشبیر ایڈووکیٹ ،ڈاکٹرسیدرضاسلطان،محمداشرف نثار ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب ان اداروںسے فارغ ہونے والے ہنرمندکوسیپ پروگرام کے تحت دولاکھ روپے ناقابل واپسی تعاون کرے گی تا کہ وہ معاشرے میںاپنا کاروبارکرکے اپنے ملک وقوم کی تعمیروترقی میںپناکرداراداکرسکیں۔طالب علموںکی برھتی ہوئی تعدادکے پیش نظرجگہ کاتعین کرکے گکھڑ،قلعہ دیدارسنگھ میںووکیشنل انسٹیٹیوٹ ادارے کھولے جائینگے۔نائف میکنگ ودیگرشعبوںکی ٹریننگ کے لئے مختلف منتخب شدہ بڑی فیکٹریوںمیںتریننگ دی جائے گی ۔وزیرآبادووکیشنل انسٹیٹیوٹ میںجگہ کی کمی کے با جود374طلبا ء وطالبات ہنرمندی کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔حکومت پنجاب ووکیشنل انسٹیٹیو ٹ میںہنرمندی کی تعلیم حاصل کرنے والوںکے تعلیمی اخراجات خوداداکرتی ہے تاکی زیادہ سے زیادہ طلبا ء وطا لبات تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی میںمہارت حاصل کرسکیں۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مرکزی چیئرمین الخدمت فائونڈیشن میاںعبدالشکورنے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کابیڑاعبادت سمجھ کرٹھا ئے ہوئے ہے۔ہم خدمت کی بہترسے بہترانداذمیںفراہمی کے لئے کوشاںہیں۔یتیم بچوںکی کفالت انہیںجدیدتعلیم سے آراستہ کرنااورروزگارکے حوالے سے معاونت کے ذریعے معاشرے پسماندہ طبقے کے معیار زندگی کوبہترکرناہماری اولین ترجیح ہے۔اس حوالے سے عنقریب وزیرآبادمیںبھی مشن کاآغازکیاجائیگا۔وہ وزیرآبادمیںخصوصی جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرمحمدمشتاق بٹ،ناصر محمودکلیر،صابر حسین بٹ،عبد الوکیل علوی،وسیم شاہد اولکھ،شاہد انور،ڈاکٹر حبیب اللہ اورمتعددذمہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ محورم طبقے کی عزت نفس کومجروح کئے بغیرانکی مددکرنا ہی اصل خدمت ہے۔انہوںنے وزیرآبادمیںالخدمت کے کام کوسراہتے ہوئے اس کی تعریف کی اورکام کومزیدبہترکرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ممتازعالم دین علا مہ محمدآصف آف لاہورنے کہا ہے کہ میلاد شریف کی خوشیاںمنانامومنین کاخاصہ ہے۔میلاد کی محافل فروغ عشق رسولۖ اوراتحادبین المسلمین کاسب سے بہترین ذریعہ ہے۔وہ بزم چک ستیہ کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد وذکرمصطفی ۖ کے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرمحمدعمران نعیمی،غلام مصطفی خیال،محمدارسلان نقشبندی،محمداکرام نقشبندی،محمدشبیر قادری نے بھی نذرانہ عقیدت پیش کیاجبکہ چوہدری ضیاء اللہ گھمن،شبیراولکھ،ناصرپہلوان،ملک امتیاز،چاند گھمن،صہیب گھمن،عدنان انورکھرل،عمران کھرل،ڈاکٹرعباس،علی رضا مہمانان خصوصی تھے۔مولانامحمدآصف جمالی نے کہا کہ عیدمیلاد النبی ۖ کی خوشیاںباعث رحمت اورذریعہ نجات ہیںامت مسلمہ نبی کریم ۖ کی سنتوںپرعمل پیراہوکرکامیاب ہوسکتی ہے اسکے بغیرایمان نا مکمل ہے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سما جی شخصیت حاجی محمدانورمسلم لیگی رہنماحاجی غلام سرور،محمدمدثرآف بیگووالہ کے والد حاجی خوشی محمدمختصرعلا لت کے بعدانتقال کرگئے جنہیںسیکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںانکے آبائی قبرستان میںسپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میںصحافی،وکلائ،سیا سی وسما جی تنظیموںکے عہدیداران سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف کاختم مورخہ31دسمبربروزجمعرات صبح11بجے انکی رہا ئشگاہ گو ندل پورہ روڈمحلہ سکندرپورہ وزیرآبادمیںہوگا۔جسمیںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی واجتماعی دعاہوگی۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی خوش آئند ہے ، عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن مولانا عبدالستار ایدھی ،چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹائون اور انسانی حقوق کی راہنما عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کو دونوں ممالک کے مابین تمام تنازعات کے برابری کی سطح پر حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جس سے دونوں ممالک کے کروڑوں عوام کو فائدہ ہوگا ، ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر اور سماجی شخصیت محمد افضل چوہان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور خوشگوار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ ہیں ،بھارت سرکار کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے ملک میں موجود انتہا پسند سوچ رکھنے والوں کو مسترد کرتے ہوئے پائیدار امن کے لیے نتیجہ خیز اور بامقصد مذاکرات کرکے امن اور خوشحالی کے خواب کو حقیقت کا روپ دے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن کی خاطر دی جانیوالی قربانیاں بیش قیمت ہیں ۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سیاسی وسماجی شخصیت اور مزدور راہنما طارق علی قریشی نے لیبر نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔رانا اختر جاوید ، سابق کونسلر محمد افضل چوہان ، عبداللہ وڑائچ اور دیگر فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزدور راہنما طارق علی قریشی نے کہاکہ الیکشن میںحصہ لینے کا مقصد استحصال زدہ اور محرومیوں سے دوچار محنت کش طبقہ کی حقوق کی بحالی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جیت کر مزدوروں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی خاطر منتخب ایوان میں توانا آواز بلند کروں گا۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)دین اسلام فلاح انسانیت کا درس دیتا ہے ، دکھی اور نادار افراد کی بے لوث خدمت کرنیوالے انسانیت کے اعلیٰ درجہ پر فائز ہیں ، ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد شوکت نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام نے جس قدر حقوق انسانی پر زور دیا ہے کسی اور مذہب میں اس کی مثال نہیں ملے گی ۔ انہوں نے زور دیا کہ احترام والدین اور ہمسایوںسے حسن سلوک اور گردونواح میں بسنے والے افراد کے دکھ درد میں شامل ہوکر حصول رضائے الٰہی کے مستحق قرار پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مصائب اور مشکلات کی اصل وجہ بھی یہی ہے کہ دین اسلام کی سنہری تعلیمات کو فراموش کر بیٹھے ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد راستہ اللہ اور اس رسول ۖ کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے میں ہے ۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مفاد پرست اور کاسہ لیس قیادت کے حقدار نہیں ، ہر دور میں اپنی چرب زبانی سے ایوانوں تک پہنچنے والے گرگ بارہ دیدہ سیاسی پنڈتوں کا ہر صورت راستہ روک کر نئی قیادت منتخب کریں گے ، ان خیالات کا اظہار مسیح راہنما بابا طارق سہوترا نے نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں منتخب ہونیوالے کونسلروں نے فقط اپنی زات کو ترجیح دی ہے اور پوری برادری پسماندگی کے اندھیروں میں ٹھوکریں کھانے پر مجبور جبکہ نظام آباد ،کرسیچئین کالونی نمبر 1اور 2مسائلستان میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نااہل نمائندے اپنا ٹھکانہ کرلیں اس مرتبہ نوجوان اور پڑھی لکھی باشعور قیادت کو منتخب کراکر تعمیر وترقی کے نئے سفر کا آغاز کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا مانگی گئی یوم تاسیس کی تقریب مسلم لیگ کی شاندار روایا ت کو مدنظر رکھتے ہوئے سینکڑوں ورکروں کی موجودگی میں میاں محمد منیر آرگنائزر مسلم لیگ لاہور اور صدر ایم ایس ایف سہیل چیمہ نے یوم تاسیس کا کیک کاٹا ، اس موقع پر پاکستان کے حالات کومدنظر رکھتے ہوئے سہیل چیمہ نے پاکستان کی سلامتی اور افواج پاکستان کی خدمات کو سراہنے کی قرارداد پیش کی اور اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزا لہٰی کا یوم تاسیس کے حوالے سے بیان میاںمحمد منیر نے پڑھ کر سنایا ۔”پاکستان مسلم لیگ پاکستانی سرحدوں اور اساس کی امین ہے مسلم لیگ کی مضبوطی ہی پاکستان کی مضبوطی ہے اور پاکستانی قوم کا اتحاد ، اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے ، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے تمام ونگز مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ، مسلم لیگ یوتھ ونگ ، مسلم لیگ لیبر ونگ اور مینارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کو چوہدری شجاعت نے ہدایات جاری کی کہ مسلم لیگ کے تمام ورکرز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں اس موقع پرسجاد بلوچ ، رانا محمد ریاض ،شہزاد مغل ، افضال ذیلدار ، فیاض بھٹی ،وسیم قادر ،مقصود گجر ، وسیم رومی دیگر مسلم لیگی عہدیداران نے خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے مردان میں نادرا کے دفتر میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ فوج کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جے یو پی خیبر پختونخواہ کے صدر فیاض خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد وں کی کمر توڑنے کے دعوے درست نہیں۔ ان کا قلع قمع کرنے کے لئے جہاں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے حمایت حاصل ہے وہیں خفیہ اداروں کو اپنی کارکردگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردکسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کا خاتمہ ملکی استحکام کے لئے ضروری ہے۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی قوم کو انتہا پسندی اور دہشت گردی نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ جس کی تلافی ممکن نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی)ولادت مصطفےٰ ۖ سے رحمتوں کا نزول ہوا ۔ زحمتیں اور غم دور ہوئے ۔انسانیت نے سکھ کا سانس لیا ۔فخر آدم و بنی آدم حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کی تعلیمات کا ظہور ہوتے ہی معاشرہ امن و آشتی کا گہوارہ بن گیا ۔ دشمن کو معاف کرنا اور ظالم سے حق لینا مسلمان کاطرۂ امتیاز ٹھہرا ۔ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہوا اور ہر طرف نیکیوں کا موسم بہار آ گیا ۔ رحمت عالم ۖ نے انسانیت کو نیا اور حقیقی دستور حیات دیا ۔ آج معاشرتی ناہمواریوں کی وجہ سے ملک و ملت انتشار و افتراق کا شکار ہے ۔دہشت گردی کا ناسور پورے ملک کو کھوکھلا کر رہا ہے ۔ آج ضرورت ہے کہ جشن میلادالنبی ۖ منا کر اور سیرت النبی ۖ اپنا کر ہم معاشرہ میںمحبت و امن کے چراغ روشن کریں ۔ ان خیالات کامرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف نے تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ میں 44ویں سالانہ جشن میلاد مصطفی ۖ کانفرنس اور حافظ محمد دلشاد اویسی کے والد ملک منیر احمد مرحوم کے ختم چہلم کی محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے کہا کہ ہمارے محلے میں میلاد مصطفےٰ ۖ کانفرنس حضور بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ نے شروع کی۔بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ کی خدماتِ اسلام تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔خوفِ خدا ،عشقِ مصطفےٰۖ ،عظمت صحابہ اور محبت اہلبیت رضی اللہ عنہم سے سرشار بدرالمشائخ نے تبلیغ دین اور اشاعت شریعت محمدی ۖ کی نئی تاریخ رقم فرمائی ۔زندگی بھر قوم مسلم کا تعلق دربار رسالت ۖسے مضبوط کرتے رہے۔آج بدرالمشائخ رحمة اللہ علیہ کے افکار کو فروغ دے کر امن کے چراغ روشن کرنا ضروری ہیں ۔انہوںنے کہا تحریک اویسیہ پاکستان سمیت تمام سنی تنظیمات دفاع وطن اور ملک میں نفاذ اسلام کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہیں گی۔عوامی فلاح شریعت کی بالا دستی میں ہے ۔ فحاشی و عریانی سے اسلامی معاشرہ کو پراگندہ کرنے والے اپنی آخرت کی فکر کریں ۔ عشقِ رسول ۖ کا تقاضا ہے کہ محفل میلاد النبی ۖ گھر گھر منائی جائے۔ جشن میلاد منانا سنت خدا ، سنت انبیاء ،سنت اولیاء اور جمہور امت کا طریقہ ہے ۔قوم کو محبتوں کے بندھن میں پرونے کے لئے ضروری ہے کہ ملت اسلامیہ مشترکات کو اپنالے ۔ غلبۂ اسلام اور استحکام پاکستان کے لئے درود والے ہی میدان میں نکل کر دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں گے ۔انہوں نے کہا تحریک اویسیہ نے قوم کے نوجوانوں میں عشقِ رسول ۖ کا جذبہ بیدار کیا ۔اس موقعہ پر صاحبزادہ علی رضا اویسی علی پور چٹھہ، پیر اکرام اللہ مجددی ظفروال، علامہ حافظ محمد طاہر ضیاء ، علامہ قاری محمد ارشد اویسی، مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی، قاری خالد محمود نقیبی رحمان پورہ، صوفی شوکت علی اویسی، صوفی محمد ریاض اویسی،قاری ذوالفقار علی اویسی علی پور چٹھہ، حافظ غلام مصطفےٰ اویسی ، محمد محسن اویسی، محمد اسلم شہباز قادری فاروق آباد، محمد عاصم بشیر اویسی، بابا ذوالفقار علی ، حافظ محمد دلشاد اویسی، محمد افضال اویسی، قاری محمد اللہ دتہ نقشبندی، حبیب اللہ ناصر اویسی علی پور چٹھہ، حافظ محمد عرفان ، محمد سجاد اویسی ، قاری محمد ادریس اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمدافضل حیدری نے نادرا آفس مردان میں خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوںکے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اورانٹیلی جنس نیٹ ورک کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے امریکی اور بھارتی ہاتھوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلنے والے درندوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا جائے کہ اتنی سخت سکیورٹی کے باوجود دہشت گرد نادرا دفتر پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوا؟ شیعہ علما نے دہشت گرد کو روکنے والے سکیورٹی گارڈ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ راہ خدا میں آنے والی موت شہادت اور سعادت ہے۔ انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں لڑائی جھگڑے کو غیر اخلاقی حرکت قراردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام”خدمت کارڈ ”کاصوبہ بھر میں اجراء کرکے سپیشل افراد کی فلاح کیلئے تاریخ ساز کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے سپیشل افراد کیلئے خدمت کارڈکا اجراء احسن اقدام ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی توجہ کا مرکز سپیشل افراد بھی ہیں اور وہ عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی نے کہا کہ سپیشل افراد معا شر ے کا اہم حصہ ہیں ،اگر ان پرخصو صی توجہ دی جا ئے تو یہ ملک کے کا ر آمد شہر ی بن کر تر قی و خو شحا لی میں اہم کر دا ر ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ سکیم کا اجرا سپیشل افرادکی بحالی اور انہیںمعاشرے کا مفید شہری بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ سکیم کا مقصد صرف امداد فراہم کرنا ہی نہیں بلکہ خصوصی افراد کی صلاحیتیوں سے استفادہ کرنااور انہیں خود انحصار بنانا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق ایسے معذور افراد کو بے یار مددگار نہیں چھوڑا جائے گابلکہ انہیں معاشرے میں عزت وتوقیر اورمساوی حقوق فراہم کئے جائیںگے تاکہ ان کی عزت نفس بحال رہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا خدمت کارڈ سکیم پروگرام انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے ۔ ایسے اقدامات کا مقصد معذور افراد کو معاشرے میں باوقار طریقہ سے زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے او ریہ جذبہ صرف ایسے شخص کے دل میں آسکتاہے جو عوام کا خیر خواہ ہو۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے جبکہ خدمت کارڈ کا اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت پنجاب معذوروں کے مسائل سے غافل نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علماپاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصو م حسین نقوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں چیرمین مولانا محمد خان شیرانی اور طاہر اشرفی کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کو علما کی توہین قراردیتے ہوئے اسلامی اتحاد و وحدت کے پلیٹ فارم کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کرنے اور باکردار صالح علما کی نامزدگی کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ احمدیوں کے مرتد اور غیر مسلم ہونے پر کسی اسلامی فرقے کے درمیان اختلاف نہیں۔ شیعہ سنی اہل حدیث دیوبندی سب متفق ہیں کہ ختم نبوت کا منکر کافر ہے۔ پھر اس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے میں ہونے اور اس پر قرآن مجید میں غلطیوں کے تدارک کیلئے اقدامات پر بحث سے توجہ ہٹانے کے لئے طاہر اشرفی کا اپنے خط کے مندرجات کو زیر بحث لانے کے لئے مطالبہ افسوسنا ک اور طے شدہ منصوبہ لگتا ہے۔جے یو آئی کے سینیٹر کی طرف سے طاہر اشرفی کے ٹیسٹ کروانے کے مطالبے کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے زوردیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رکنیت کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرنے کی بجائے قرآن و حدیث اور فقہ کے باتقویٰ ماہرین کو نامزدکیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا العروف سورٹھ ویر اسلامی نظریاتی کونسل کے شرم انگیز وقوعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی علمائے دین معاشرے کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں اورانکی شخصیت مثالی اور عوام کیلئے باعث تقلید ہوتی ہے جبکہ اسلامی معاشرے میں علمائے دین کو خاص اہمیت وحیثیت حاصل ہے کیونکہ عوام ان کے افعال و اعمالا ور کردار سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں اور انہیں یہ گمان ہوتا ہے کہ علمائے دین اس دور پر فتن میں بھی جانبداری ‘ مفاد پرستی ‘ حرص و حسد اور حوس و لالچ سے پاک تقویٰ و پرہیز گاری کی زندگی گزارتے ہیں مگر اسلامی نظریاتی کونسل میں جو مظاہر سامنے آئے اس سے پاکستانی مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے اعتماد واعتقاد کو ٹھیس پہنچی ہے اور نہ صرف باہم دست و گریبان ہونے والے علمائے دین کا تشخص مجروح ہوا ہے بلکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے وقار کو بھی نقصان پہنچا ہے اسلئے جارحیت کا مظاہرہ کرنے والے دونوں علمائے دین کا اب کسی بھی طرح اسلامی نظریاتی کونسل سے وابستہ رہنا اسکے اپنے وقاراور اس کے فیصلوں کے احترام کیلئے مضر ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان سولنگی اتحاد کا تعزیتی اجلاس ‘ علیل بزرگ رہنما امیر سولنگی کیلئے دعائے صحت ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ سیاسی رہنما امیر سولنگی کی علالت کے باعث کراچی کے مقامی ہوٹل میں بلائے گئے پاکستان سولنگی اتحاد کے تعزیتی اجلاس میں سکھر سے سردار خادم حسین سولنگی ‘ ماچکو سے سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ رانی پور سے صالح محمدسولنگی ‘نوابشاہ سے ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ مورو سے ایاز سولنگی اور نعمت اللہ سولنگی ‘ شہداد پور ضلع سانگھڑ سے غلام اللہ عباس سولنگی جبکہ سندھ وپنجاب کے دیگر اضلاع سے قربان سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی’ارباب سولنگی ‘حاجی خان سولنگی’جمعہ خان سولنگی’ نواب سولنگی’ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اور دیگر نے شرکت کی اور بزرگ رہنما امیر سولنگی کی صحتیابی کیلئے دعا کے علاوہ سولنگی برادری کے مسائل اور موجود قومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد سولنگی برادری یکجائیت کیلئے رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)معروف سیاسی رہنما حلیم عادل شیخ کی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات ۔ ملاقات میں کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کی مسلسل کامیابی صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مظہر ہے ۔ انہوں نے دی ڈیموکریٹس کے صدر فاضل جمیلی ،نائب صدر سجاد عباسی ،سیکرٹری اے ایچ خانزادہ ،جوائنٹ سیکرٹری رضوان بھٹی ،خزانچی حنیف اکبر سمیت دیگر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی پریس کلب میں ہونے والی ملاقات میں انہوں نے کامیابی کی خوشی میں سیکرٹری اے ایچ خانزادہ کو مٹھائی بھی پیش کی اور اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) سندھ کے وڈے سائیں کی جانب سے کا یہ کہنا کہ رینجرز کو سندھ میں قیام امن کیلئے بلایا اور اختیار دیا گیا ہے لہٰذا وہ امن کی بحالی کا کام کرے بلکہ درست ہے کیونکہ رینجرز کا کام احتساب کرنا نہیں بلکہ امن قائم کرنا ہے مگر وفاق پر حکمران جماعت رینجرز کو سندھ حکومت کے احتساب کیلئے استعمال کرکے سندھ اور فوج کی درمیان دراڑیں پیدا کرنا ہتی ہے ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے کہا کہ سندھ سمیت پاکستان کا ہر شہری دہشتگردی کے ساتھ کرپشن سے بھی نجات اور لٹیروںکا احتساب چاہتا ہے مگر اسلئے وفاق رینجرز کو احتساب کیلئے استعمال کرکے سندھ کو فوج سے لڑانے کی بجائے ملک بھر میں نیب کو فعال کرکے ہر کرپٹ فرد کا احتساب یقینی بنائے اور اس کی مدد کیلئے رینجرز کو اختیارات دے جبکہ نیب کی کارکردگی کو بلا امتیاز ‘ یکساں اور غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے فوج ‘ وفاقی و صوبائی حکومتوں ‘ اپوزیشن ‘ عدلیہ اور میڈیا کے یکساں نمائندوں پر مشتمل احتساب مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیکر نیب کو اس کمیٹی کوجوابدہ بنایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) وفاقی جماعت کی جانب سے سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع پر صوبائی حکومت کے تحفظات اور شور وواویلہ کی نظر اندازی کے بعد سینیٹ کی جانب سے خفیہ اداروں کو پارلیمنٹ کے تابع کرنے کی سفارش سینیٹ کی اکثریتی جماعت کی جانب سے وفاق میں حکمران جماعت کو خوش کرنے کی کوشش کے بعد وزیراعظم کی جانب سے سندھ کے وڈے سائیں کو اسلام آباد کی دعوت اور دونوں شخصیات کی ملاقات اس بات کی علامت ہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں روایتی سیاست کی جانب گامزن ہیں ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ وفاق پر حکمران جماعت اپنے ہر دور اقتدار میں طاقتور اداروں کو حکومت کے تابع بنانے کی خواہشمند رہی ہے جبکہ سندھ کی حکمران جماعت کرپشن کے ریکارڈ توڑنے کے بعد احتساب سے بچنا چاہتی ہے اسلئے سینیٹ کی خفیہ اداروں کو پارلیمنٹ کے ماتحت بنانے کی سفارش پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کیلئے ایسا تحفہ ہے جسے لگتا ہے کہ قبول کرلیا گیا ہے اور وزیراعظم کے کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کے باوجود یہ بات یقینی ہے کہ کراچی آپریشن دہشتگردی جاری تو رہے گا اور رینجرز تمام اختیارات کے ساتھ دہشتگردی کوکچلنے کا کام کرے گی مگر کرپشن کیخلاف اس کی کاروائیوں میں ماضی جیسی تیزی اور جذبہ نہیں رہے گا جو صوبائی حکمران جماعت کی خواہش ہے جس کے حصول کیلئے اس نے سینیٹ میں اکثریت کا فائدہ اٹھاکر وفاقی جماعت کی خواہشات کی تکمیل کا سامان کرنے کی کوشش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبر یں
بھمبر (جی پی آئی)کشمیر پر یس کلب بھمبر کے سا لانہ انتخابا ت مکمل ،را جہ نعیم گل صدر ،طا رق محمود ثاقب جنر ل سیکر ٹر ی جبکہ ملک شوکت حسین سینئر نا ئب صدر منتخب تفصیلا ت کے مطا بق کشمیر پر یس کلب بھمبر کے سال2016کے انتخابا ت مکمل تما م نئے عہد یداران کا انتخابات ممبران پر یس کلب نے اتفاق را ئے سے کر لیا جس کے مطا بق راجہ نعیم گل صدر ،ملک شوکت حسین سینئر نا ئب صدر،را جہ وحید مراد نا ئب صدر ،طا رق محمود ثاقب جنر ل سیکر ٹر ی ،قاضی انصرز ما ن ایڈ یشنل جنر ل سیکر ٹری ،چو ہدری سلیم سا گر جوا ئنٹ سیکر ٹر ی ،مرزاند یم اختر سیکر ٹر ی ما لیات جبکہ شیراز پرو یز مشتاق سیکرٹر ی انفارمیشن منتخب ہو ئے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے فرا ئض ڈا کٹر طا رق محمود شاکر نے سر انجام دئیے اس موقع پر نو منتخب صدر را جہ نعیم گل ،جنر ل سیکر ٹر ی طا رق محمود ثاقب نے کہا کہ ہم پر یس کلب کے تمام ممبران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہما رے اوپر اعتماد کیا اور ہمیں پر یس کلب کی ذمہ دا ریاں سونپی انشااللہ پر یس کلب کے ممبران کے اعتماد پر پورااتر یں گے پر یس کلب اور صحا فیوں کے مسائل کو حل کر نے کیلئے بھر پور اقدام اٹھا ئینگے شعبہ صحافت کی بہتر ی اور فروغ کیلئے اپنی صلا حیتوں کو بروئے کا ر لا ئینگے بھمبرکے عوامی مسائل اور تحر یک آزادی کشمیر کو اجا گر کریں گے پریس کلب کی عما را ت ،جر نلسٹ کا لو نی اور انفار میشن آفس کے قیا م کیلئے با قا عدہ تحر یک شروع کر یں گے اس موقع پر سر پرست اعلیٰ عزیز الرحمن ناز ،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،چو ہدری عا طف اکر م ،فیصل صغیر شمیم ،جہا نگیرا حمد پاشا ،عا بد زبیر ،محمد یٰسین تبسم اوررا جہ حبیب الر حمن ودیگربھی موجود تھے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی)ساوتھ افر یقہ کی معروف کا رو با ری شخصیت چو ہدری حق نواز آف گڑ ھا للیاں 15روزہ دورے پر ساوتھ افر یقہ سے پا کستا ن پہنچ آئے دوست احبا ب نے ائیر پو رٹ پر استقبا ل کیا تفصیلا ت کے مطا بق ساوتھ کی معرو ف کا روبا ری شخصیت چو ہدری حق نواز آف گڑ ھا للیاں گزشتہ روز 15روزہ دورے پر ساوتھ افر یقہ سے پا کستا ن پہنچ آئے علامہ اقبا ل ائیر پو رٹ لا ہور پر دو ست احبا ب نے انکا استقبا ل کیا موصوف اپنے قیا م کے دو ران مختلف سیاسی وسما جی تقر یبا ت میں شر کت کر ینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)میرپور چوک تا قاسم آبادمین روڈ خستہ حالی کا شکار، بلدیہ بھمبر اور محکمہ شاہرات میں سے کوئی بھی اس کی بہتری کی ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار نہ ہوا ،سڑک کے دونوں اطراف گندگی اور مٹی کے ڈھیر، واٹر سپلائی کے پائپوں کی لیکیج اور گندے پانی کی نکاسی کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی تفصیلات کے مطابق میرپور چوک سے قاسم آباد کھمب تک میرپور جانے والی مین روڈ شدید خستہ خالی کا شکار ہے بلدیہ بھمبر اور محکمہ شاہرات کے ذمہ داران کی توجہ بارھا اس جانب مبذول کروائی جا چکی ہے لیکن ابھی تک بہتری کے لئے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی گردونواح کا کوڑا کرکٹ یہاں پر گرایا جاتا ہے جس سے ہر وقت تعفن اور بدبو پھیلتی رہتی ہے ، سڑک کے دونوں طرف پانی کی نکاسی کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے مزید براں محکمہ واٹر سپلائی کی پائپ لائینیں جگہ جگہ سے توٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پانی سپلائی کے اوقات میں یہاں ہر طرف پانی ہی پانی ہوتا ہے بلدیہ کی عدم توجہ سے سڑک کے کناروں پر مٹی کے ڈھیر ہروقت دھول اڑنے کا سبب بنتے ہیں جس سے سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے میرپور چوک سے صرف 300میٹر کے فاصلہ پر گذشتہ دو سالوں سے سڑک کو تعمیر نہیں کیا گیا جس کی بڑی وجہ مقامی افراد کی ہٹ دھرمی اور خلاف ضابطہ پانی کی گزرگاہوں کو بند کرناہے ڈپٹی کمشنر بھمبر ، محکمہ شاہرات اور بلدیہ بھمبر اپنی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس مسئلہ کوحل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کا خمیازہ عوام الناس، طلبا، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے حلقہ کی جملہ سیاسی قیادت بھی ووٹروں کی ناراضگی کے ڈر سے مسلسل مصلحت کا شکار ہے اور قریب قریب اس مسئلہ کا کوئی حل نظر نہیں آتا ہے بھمبر کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقتدر حلقے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے اپنا جاندار کردار ادا کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر میں مختلف انٹر نیٹ سروسز سست روی کا شکار ،صارفین خوار ہونے لگے ، یونیورسٹی و کالجز کے طلباء و طالبات ،آن لائن کام کرنے والے ادارے ،الیکٹرانک و سوشل میڈیا پرسنز اور عام صارفین سراپا احتجاج بن گئے ،پی ٹی اے غیر معیاری انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرے تفصیلات کے مطابق بھمبر میں کام کرنے والی مختلف انٹرنیٹ سروسز جن میں سکائی نیٹ ،پی ٹی سی ایل ایوو سروس،ایس سی او ڈی ایس ایل سروس سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں صارفین کو ناقص خدمات مہیا کر رہی ہیں ،بظاہر تھری جی سروس دکھانے والی انٹرنیٹ کمپنیوں کی ڈائون لوڈنگ ،اپ لوڈنگ تو درکنار برائوزنگ کرنا ممکن نہیں رہ رہا جس سے صارفین کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،دور حاضر میں یونیورسٹی و کالجز کے طلبہ و طالبات کو اپنی تدریسی سرگرمیوں کے لیے مسلسل انٹرنیٹ سروس کو استعمال کرنا پڑتا ہے لیکن رفتار سست ہونے کی وجہ سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے ایسے ہی الیکٹرانک وسوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین بھی ناقص سروسز سے پریشان نظر آتے ہیں ان انٹرنیٹ کمپنیوں کی ناقص سروس کی بڑی وجہ مقرر ہ حد سے زائد کنکشن مہیا کرنا بتائی جاتی ہے صارفین ماہانہ ہزاروں روپے کے پیکج خریدنے کے باوجودپریشانی کا شکار رہتے ہیں ،انٹرنیٹ صارفین نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین سے لاکھوں ،کروڑوں روپے ماہانہ وصول کرنے کے باوجود ناقص سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ممتاز قانو ن دان را جہ شا ہد اقبا ل ایڈووکیٹ منعقد ہوا اجلاس میں را جہ اشفاق احمدآف ملو ٹ ،طا رق محمود بٹ ،چو ہدری محمد نجیب ،چو ہدری یاسر ،چو ہدر ی محمود آف دھندڑ ،انصر زما ن خا ن ،چو ہدری محمد رفیق اور دیگر نے شر کت کی اجلاس میں پیپلز پا رٹی کے را ہنما ٹھیکیدار چو ہدر ی آصف محمود کی دادی محترمہ کی وفات پرگہرے دکھ وغم کااظہا ر کیا گیا اور مر حومہ کے در جا ت کی بلند ی کیلئے دعا ئے مغفر ت اور لواحقین کے لئے دعا ئے صبرو جمیل کی ۔۔
ْْْْْْْْْ۔۔۔