گجرات (جی پی آئی) صدر سیٹیزن فرنٹ ضلع گجرات چوہدری علی ابرار جوڑا کے والد محترم الحاج چوہدری ابرار اصغر جوڑا کی 9 برسی آج مورخہ 12 جون بوقت 6 بجے شام مسجد جنازہ گاہ خواجگان میں منعقدہوکی جس میں حصوصی خطاب علامہ صاحبزادہ ظہیرالدین معظمی کریں گے افطار ولنگر کا حصوصی انتظام ہو گا دوست احباب وقت مقررہ پر شامل ہوں …………………………… گجرات(جی پی آئی)عظیم ٹیچر سمعیہ شہید اپنی جان قربان کر کے معصوم جانوں کا تحفظ کیا اور استاد کے درجے کو بلند کیا۔ ان خیالات کا اظہار صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام سانحہ منگووال کے شہداء کی یاد میں منعقدہ سالانہ تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمعیہ شہید کی بہادری کا اعتراف دنیا بھر میں کیا گیا مگر سٹیزن فرنٹ وہ پہلی تنظیم ہے جس کی طرف سے سمعیہ شہید کیلئے نشان گجرات ایوارڈ دیا گیا۔ ہمارے قائد چوہدری محمد طفیل مرحوم کی خواہشات کے مطابق سٹیزن فرنٹ عرصہ دراز سے عوام میں بیداری شعور کیلئے کام کر رہی ہے۔ یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ سٹیزن فرنٹ معاشرتی برائیوں کیخلاف اپنا جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سٹی صدر شیخ عرفان پرویز کے رمضان المبارک فضیلت اور ہمارے فرائض کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا۔ اور کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں اپنے وسائل زیادہ سے زیادہ عوامی فلاح کیلئے صرف کرنے چاہئیں اور اپنے قریبی عزیز و اقارب سے اس نیک کام کا آغاز کرنا چاہئے۔ اس موقع پر مہر عامر علی کی والدہ محترہ اور شیخ عرفان پرویز کی خوش دامن کی وفات پر خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔ اس موقع پر راجہ محمداعجاز’ مرزا اکبر بیگ برلاس’ محمد اویس مرزا’ سلیم خاں’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ عامر چوہدری شیخ عرفان پرویز’ مہر عامر علی نے بھی اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں سٹیزن فرنٹ کی طرف سے افطار ڈنر بھی دیا گیا۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے ایک وفد نے ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی قیادت میں سٹی صدر شیخ عرفان پرویز کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے ان کی خوش دامن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔ وفد میں عامر چوہدری’ محمد اویس مرزا’ راجہ محمد اعجاز’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ مہر عامر علی’ سلیم خاں اور مرزا اکبر بیگ برلاس بھی شامل تھے۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی ) سیالکوٹ میں سینٹرل پنجاب کی مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈویژنل کنوینئر پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی طارق جاوید چوہدری نے کی۔ اس موقع پر گجرات ‘ سیالکوٹ’ شکر گڑھ’ نارووال’ گوجرانوالہ’ حافظ آباد’ منڈی بہائو الدین ‘ سرگودھا’ رحیم یار خاں’ صادق آباد’ ساہیوال ‘ اوکاڑہ ‘ ملتان ‘ چنیوٹ’ راجن پور’ خانیوال’ خوشاب’ اٹک’ بھکر’ لیہ’ و دیگر اضلاع کی تنظیموں کے اراکین نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلا اجلاس 11 جولائی کو گوجرانوالہ ۔ 23 جولائی کو سرگودھا کے بعد ساہیوال اور لاہور میں منعقد ہوگا۔ اگست میں لاہور میں ہونیوالے مشترکہ اجلاس کے دوران تنظیم کا لائحہ عمل ‘ نام ‘ عہدیداران کا چنائو مکمل ہو گا۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی)پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کریں گے اور کسی مفاد پرست کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مفاد سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی کنوینئر پرائیویٹ سکولز طارق جاوید چوہدری نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں پرائیویٹ سکولز کے سینٹرل اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مفاد کیخلاف ہونیوالی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔ ایک ایسی تنظیم تشکیل دی جائے گی جس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں کام کرنیوالی پرائیویٹ سکولز کی تنظیمیں شامل ہوں گی۔ اور ان کے نمائندگان اپنی اپنی جگہ پر کام کرتے رہیں گے۔ اور متفقہ قیادت سامنے لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز کا وجود قائم رہے گا اور ہر گروپ اور ہر تنظیم کی نمائندگی کو مقدم بنایا جائے گا۔ اور کسی کو یہاں یہ حق حاصل نہیں کہ وہ محض ایک نوٹس پر تعلیمی ادارے بند کرے۔ افتخار چیمہ نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے دن رات کام کریں گے۔ شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ اب کوئی مفاد پرست پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا پلیٹ فارم اپنے ذاتی مفاد کے لئے استحکام نہیں کر سکے گا۔ ہم اپنے اپنے پلیٹ فارم پر اپنے اداروں کے تحفظ کیلئے کام کریں گے۔ اس موقع پر گجرات ‘ سیالکوٹ’ شکر گڑھ’ نارووال’ گوجرانوالہ’ حافظ آباد’ منڈی بہائو الدین ‘ سرگودھا’ رحیم یار خاں’ صادق آباد’ ساہیوال ‘ اوکاڑہ ‘ ملتان ‘ چنیوٹ’ راجن پور’ خانیوال’ خوشاب’ اٹک’ بھکر’ لیہ’ سے آئے ہوئے عہدیداران نے خطاب کیا اور سیالکوٹ سے حافظ ذوالفقار شاہد نے تمام اارکین و مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ …………………………… گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سبزی اور فروٹ منڈیوں میں لائی جانیوالی تمام سبزیوں اور پھلوں کی شفاف نیلامی یقینی بنائی جائے، بغیر نیلامی فروخت کرنے یا ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او رائے ضمیر الحق کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ کے دورہ کے موقع پر کیا، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی ، ریونیو، پولیس اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی انکے موجود تھے۔ ڈی سی او اور ڈی پی او گجرات نے منڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور گرانفروشی کی روک تھام حکومت پنجا ب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر فوری ایکشن کے لئے سہولت سنٹر قائم کیا جاچکا ہے جہاں پرائس مجسٹریٹ بھی متعین کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او نے سبزی و فروٹ کے کاروبار سے منسلک کاروباری افراد سے کہا کہ وہ ماہ رمضان میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت سے بھرپو تعاون کریں۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا کہ ضلعی پولیس گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے لئے پوری طرح الرٹ ہے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی یقینی بنائی جارہی ہے ۔ اس سے قبل اے سی کھاریاں، مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے دونوں افسران کو بریفنگ دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رمضان سستا بازار شاہجہانگیر روڈ اور ظہور الٰہی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور سبزیوں ، پھلوں، گوشت اور دیگر اشیائے خورد و نوش کے اسٹالز کا معائنہ کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ٹی ایم او خرم محمود ، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل بھی انکے ہمراہ تھے۔ رمضان بازاروں کے معائنہ کے موقع پر ڈی سی او نے خریداری کے لئے آنیوالے افراد سے بھی فراہم کی جانیوالی سہولیات اور قیمتوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازار میں تمام اشیائے خورد و نوش وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیں ، ڈبوں میں پیک دودھ، بوتلیں اور دیگر اشیا ء برانڈڈ ہوں اور ان پر ایکسپائری کی تاریخ بھی درج ہو، نیز ایگری فئیر پرائس شاپس سمیت تمام سٹالز پر اعلی کوالٹی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں انہوں نے فروخت کے لئے رکھے گئے آٹے کے تھیلو ں کا وزن چیک کیا اور ہدایت کی کہ ملزانتظامیہ الیکٹرانک کنڈا موقع پر رکھے تاکہ اگر کوئی خریداروزن چیک کرنا چاہے تو اسکی تسلی کرائی جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)سپیشل پرائس مجسٹریٹ عرفان علی کاٹھیا نے پھل ، دودھ اور دہی مہنگے داموں فروخت کرنے پر تین گراں فروشوں کے خلاف تھانہ لاری اڈا اور تھانہ سول لائنز میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران سپیشل پرائس مجسٹریٹ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، ڈھکی کے علاقہ میں اسلم پرویز کو آڑو ، قمر سیالوی روڈ کے علاقہ میں عمران اور اے ڈویژن کے علاقہ میں اصغر کو دہی مہنگے داموں فروخت کرتے پکڑ لیا تینوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے 17جون کے دھرنے میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ وفد میں ساجد نقوی، راجہ ندیم اور ساجد محمود بھی شامل تھے جبکہ مسلم لیگی رہنما میاں منیر احمد بھی موجود تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے چودھری پرویزالٰہی کو ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم ہر فورم پر سانحہ ماڈل ٹائون کے بارے میں بات کرتے ہیں، اس سانحہ کو کوئی بھی فراموش نہیں کر سکتا، یہ موجودہ حکمرانوں کے ظلم کی خونی داستان ہے جس کے مظلوموں کو انصاف ملنا ضروری ہے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سانحہ پر سب سے پہلے منہاج القرآن سیکرٹریٹ پہنچے تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے دعوت نامہ کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے ایک پمفلٹ بھی پیش کیا جس میں سانحہ کے بعد اب تک کی صورتحال کے بارے میں بریف کیا گیا ہے۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)مشیر خاص وزیراعلیٰ پنجاب حاجی محمد نواز نے گذشتہ روز مدنی افطار دسترخوان کھاریاں کا دورہ کیا۔ حاجی عمران ظفر MPA،AC کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی بھی ہمراہ تھے۔ میزبان چوہدری الطاف بہبلی نے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو رکتے ہوئے حاجی محمد نواز نے کہا کہ چوہدری الطاف بہبلی جیسے مخیر حضرات کی وجہ سے سینکڑوں لوگ مدنی دسترخوانوں پر پورے پنجاب میں روزہ افطار کر رہے ہیں میں ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کا بھی ویژن یہی تھا کہ افطار دسترخوانوں میں مخیر شخصیات کو شامل کر کے ان کی خدمات حاصل کی جائیں یہی وجہ ہے کہ آج پورے پنجاب میں گذشتہ8 سالوں سے سینکڑوں افطار دسترخوان سجائے جا رہے ہیں اس طرح ایک صدقہ جاریہ بھی سرانجام دیا جاتا ہے جو کہ صرف ثواب ہی ثواب ہے اس طرح یہاں اللہ اور رسولۖ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ بھی ہیں حاجی عمران ظفر نے بھی چوہدری الطاف احمد بہبلی کے جذبہ خدمت خلق کو بے حد سراہا اور انتظامات کو بہترین قرار دیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ منفرد ویژن ہے جو کہ کامیابی سے جاری ہے۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)جامع مسجد تاجدار ختم نبوت محلہ مظہر ٹائون گلیانہ روڈ کھاریاں میں گذشتہ جمعتہ المبارک سے باقاعدہ طور پر نمازِ جمعہ کا آغاز کر دیا گیا خطبہ جمعہ مولانا اصغر توحیدی مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ اسلام پاکستان نے دیا اس موقع پر انہوں نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے اور اختتام پر امریکی ڈرون حملوں کی بھی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود کی سازشیں ہیں جو کہ اسلام اور پاکستان کے خلاف کی جا رہی ہیں ہم امریکی حکمرانوں اور ان کے پٹھوئوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ 20 کروڑ پاکستانی عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر اب امریکا نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش بھی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گاہم بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں یاد رہے کہ مولانا اصغر توحیدی باقاعدگی سے جامع مسجد تاجدار ختم نبوت میں خطبہ جمعہ دیا کریں گے۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی میاں طارق محمود نے گذشتہ روز رمضان بازار کھاریاں کا دورہ کیا۔ اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی بھی ہمراہ تھے اس موقع پر انچارج رمضان بازار نائب تحصیلدار محمد افضل چوہدری اور چیف آفیسر شیخ وجاہت حفیظ صدیقی نے وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔ میاں طارق محمود نے تمام سٹال چیک کئے اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان بازار کھاریاں کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے اربوں روپے سبسڈی دے کر عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے ٹا، چینی، گھی، دالیں، بیسن اور دیگر سینکڑوں اشیاء کی قیمتیں بازاروں سے کہیں کم ہیں اور ان کی کوالٹی بھی معیاری ہے آٹے کا معیار اور وزن بھی مناسب بلکہ کچھ گرام زیادہ ہی ہوتا ہے۔ انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس مشین کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہے آئندہ بھی مزید محنت کی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کروایا جائے میں تعاون کرنے پر تاجر برادری اور میڈیا کا بھی بے حد مشکور ہوں باہمی تعاون سے کام کو احسن انداز میں سرانجام دیا جا سکتا ہے کھاریاں رمضان بازار کی کامیابی پر انتظامیہ کو شاباش دیتا ہوں۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)ذوالفقار علی باگڑی اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںنے ہمراہ راجہ جاوید اختر ریڈر جی ٹی روڈ کھاریاںکا دورہ کیا ۔دوران چیکنگ سموال شریف ہوٹل جی ٹی روڈ کھاریاں کو احترام رمضان آرڈی نینس کی خلاف ورزی کرنے پر ہوٹل کے مالک محمد منیر کے خلاف تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کروادیا گیا اور مزید چیکنگ جاورزی پر ری ہے۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں جناب ذوالفقار علی باگڑی نے حکم دیا کہ جو احترام رمضان آرڈی نینس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گذشتہ روز رمضان بازار کھاریاں کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں چوہدری ذوالفقار علی باگڑی، چیف آفیسر شیخ وجاہت حفیظ صدیقی بھی ہمراہ تھے۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے تمام سٹالوں کاد ورہ کیا اشیاء کی کوالٹی اور قیمتیں بھی چیک کیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری عابد رضا نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے اور عوام اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر رہے ہیں رمضان المبارک میں عوام کو کھانے پینے کی اشیاء میں بہترین اور نمایاں ریلیف ہے حکومت اور انتظامیہ پوری دیانتداری سے ملکر کام کر رہے ہیں انہوں نے انتظامیہ کے انتخابات کو بے حد سراہا اور کہا کہ عوام کو ہرحال میں ریلیف فراہم کیا جائے حکومتی اقدامات پر 100 فیصد عمل درآمد بھی کروایا جائے۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی)ڈاکٹر اعجاز احمد بیگہ کے والد محترم کی وفات پر کھاریاں کی صحافی برادری کا اظہارِ تعزیت۔ تعزیت کرنے والوں میں صدر حاجی عبدالرئوف، جنرل سیکرٹری آفتاب احمدنذر، عبدالعزیز گوندل، اعجاز مرزا، زمان احسن، تنویر نقوی، امجد حسین امجد، بلال بٹ، نصراللہ چوہدری، احسان الحق، شہزاد احمد، مرید حسین جعفری، عزیز الرحمن مجاہد و دیگر شامل ہیں انہوں نے ڈاکٹر اعجاز کے والد محترم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)ممتاز عالم دین امیر مرکزی جمعیت اہلحدیت وزیرآباد موٹرسائیکل حادثہ میں 12 سالہ کزن سمیت جان بحق ہوگئے۔سید عبدالستار کلیم شاہ اپنی12 سالہ کزن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دھونکل سے وزیرآباد آرہے تھے کہ اوورہیڈبرج پر سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں سر میں شدید چوٹ آنے سے موقع پر جان بحق ہوگئے وہ جمعیت اہلحدیث وزیرآباد تحصیل کے امیر اور وائس پرنسپل دارارقم سکول تھے جبکہ کزن اقراء کو زخمی حالت میں ہسپتال روانہ کیا گیا جہاں پر وہ بھی زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ڈمپر ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھانہ سٹی پولیس نے ڈمپر قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)امیر جماعت اسلا می وزیرآبادزون چوہدری ناصر محمودکلیرنے کہا ہے کہ روزہ تقویٰ اورپرہیزگاری کادرس دیتا ہے۔رمضان کی رحمتیں اوربرکتیں سمیٹنے کے لئے ہمیںدوسروںکاخیال رکھناچا ہئے۔محبتوںکوفروغ دینامعاشرے کی اہم ضرورت ہے۔دنیامیںامن کاقیام نظام مصطفیۖ کے نفاذسے مشروط ہے۔جماعت اسلا می ملک وقوم کودیانتداراورمخلص قیادت فراہم کرسکتی ہے۔وہ ڈائریکٹردارارقم سکولزمحمدفاروق مرزاکی طرف سے محمدمشتاق بٹ ،صابر حسین بٹ اورزمان حیدرچیمہ کے اعزازمیںدیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔اس موقع پرصدرالخدمت فائونڈیشن محمدمشتاق بٹ،صدر پریس کلب افتخاروکونسلراحمدبٹ،صدر تنظیم تاجراںناصر محموداللہ والے،مسلم لیگی رہنمامہرطاہر جاوید مٹھو،صدرپاکستان محابہ کونسل سیف اللہ بٹ،صدرانجمن اصلا ح اخلاق عامہ شیخ صلا ح الدین،صدرانجمن شہریاںسیدعلی عباس،عبد الوکیل لوی،کونسلر ذبیع اللہ ملک،عدنان انورکھرل،علی حسن یونس،سکندرضیاء چیمہ،ندیم صادق تارڑ،صدرینگ بلڈناصر جمال بٹ،مظفر بٹ،عقیل احمد،اویس جاوید ملک،منیب احمدسمیت متعددسیاسی وسما جی شخصیات موجودتھیں۔صدرالخدمت فائونڈیشن محمدمشتاق بٹ نے کہا کہ رحمت عالم ۖ نے انسانیت کوحقیقی دستوردیا۔کامل محبت مصطفیۖ دنیا وآخرت میںکامیابی کے حصول کی سند ہے۔صدر مرکزی تنظیم تاجراںناصر محموداللہ والے ،صدر کلب وکونسلرافتخاراحمدبٹ نے کہا کہ معاشرے کی اصلا ح کے لئے نظام کوتبدیل کرنا ہوگا۔رمضان المبارک اسلا می بھا ئی چارے کے فروغ کا مہینہ ہے ہرمسلمان اللہ کوراضی کرنے کے لئے بھرپورفائدہ اٹھائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)معروف سما جی راہنماکیپٹن(ر)ڈاکٹر محمدرفیق فضل نے کہا ہے کہ ما ہ رمضان رحمتوںوالا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں میںمخلوق خدا کی خدمت ہی عبادت ہے۔ماہ صیام کی ہرہر ساعت مبارک وبابرکت ہے۔جسمیںہر وقت رحمتیں اوربرکتیںنازل ہوتی رہتی ہیں۔اس ماہ مقدس میںبندہ مومن کارزق بڑھادیا جاتا ہے۔جواللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر خدمت خلق کوترجیح دیتے ہیںکامیابیاںوکامرانیاںان کامقدربنتی ہیںاللہ تعالیٰ کی رضا بھی مخلوق خداکی خدمت میںشامل ہے۔اس ماہ مبارکہ میں نیکی خاطر کیا گیا ہرکام اللہ کی قربت حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر کی خبر یں بھمبر(جی پی آئی)مطالبات تعمیر و ترقی عوام کا حق ہے جبکہ الیکشن جیتنے کے بعد عوامی خدمت جیتنے والے کا فرض منصبی ہے الیکشن سے واضح کررہا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی اور قلم میں اختیار آیا تو بلا تحصیص خدمت کو شعار بناؤں گا تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کرینگے سفارشی کلچر نے نوجوان نسل کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے نوجوانوں کو قنوطیت سے رجائیت کی راہ پر گامزن کیا جائیگا ان خیالات کااظہار آزادکشمیر کے سابق سپیکر و امید وار اسمبلی حلقہ بھمبر چوہدری انوار الحق نے گڑھا کھیڑاں کے مقام پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاچوہدری انوار الحق نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ گزشتہ 30سالہ سیاست میں کرپشن کی سرپرستی کس نے کی نوجوانوں کو مایوسی کے گڑھوں میں کس نے دھکیلہ منشیات فروشوں ،ٹھگوں ،بدمعاشوں اور شراب فروشوں کی سرپرستی کون کرتا ہے بھائی کو بھائیسے لڑانے اور تھانے کچہری کے کلچر کا دلدادہ کون ہے کون باہر کے غنڈہ گرد عناصر کو حلقے کا امن تباہ کرنے کی دعوت دیتا ہے انشاء اللہ ان سب برائیوں کی سرپرستی کرنے والوں کا قلع قمع کرکے دم لوں گا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ ہار جیت سے بالاتر ہو کر اپنی والدہ محترمہ کے حکم پر سیاست کررہا ہوں اور صرف اورصرف مظلوم کی دادرسی اور ظالم کا ہاتھ روکنے کیلئے سیاست کررہاہوں اگآج سیاست چھوڑ دوں تو بھمبرمیں بدمعاش طبقہ غریب مظلوم عوام کا جو حشر لوگ اس بھیانک منظر سے بحوبی آگا ہ ہیں ماؤں ،بہنوں اور شہریوں کی عزت و عصمت چادر چار دیواری کا تقدس صرف اور صرف میرے سیاسی میدان میں ہونے کی وجہ سے ہے جو آج گھر گھر نلکوں ،گلیوں نالیوں کے پیسے دے رہے ہیں گزشتہ 5سال تعمیر وترقی کیوں یاد نہیں آئی آج ٹرانسفامر بانٹ رہے ہیں پہلے بجلی کی ترسیل کی خرابی انکو نظر نہیںآئی آج عوام کے ضمیر خریدنے کیلئے گھر گھر گاؤں گاؤں ٹرانسفارمر بانٹ رہے ہیں الیکشن کمیشن کو بھی اس امر کا نوٹس لینا ہوگا کہ کسطرح کشمیر کونسل کے پیسوں لوگوں کی گھناؤنی ضمیر فروشی کاکام جاری ہے حلقہ کا امن چاہتا ہوں لیکن تالی کبھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی اور ایک بات بالکل واضح کردیان چاہتا ہوں کہ اگر کسی نے حلقہ میں بدمعاشی کی کوشش کی تو نشان عبرت بناکر رکھ دونگا چوہدری انوارالحق نے کہاکہ آج جسطرح حلقہ میں ہر کوئی تبدیلی کی بات کررہا ہے ہر ایک زبان پر تبدیلی کی گفتگو جاری ہے یہ آواز خلق نقارہ خدا ہے جہاں جہاں جاتا ہوں عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی آنکھوں میں مخصوص چمک دیکھتاہوں یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی خصوصی چمک ہے انشاء اللہ نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر کامرانی کے راستہ پر گامزن کیا جائے گا جو لوگ میری میٹنگز میں آرہے ہیں انکے ووٹ مجھ تک پہنچ چکے ہیں وہ دل ضمیر کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں اپنی ہر میٹنگ میں بغیر کسی دنیاوی لالچ کے صرف ایک دعاکرتا ہوں کہ اپنے پروردگار جو شخص اس حلقہ ریاست اور عوام کیلئے بہتر ہے وہ میرے علم قدرت میں ہے ان کی کامیابی کی راہیں آسان فرما دے ۔ ،۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کا پولیس کی نفری کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ اشیاء خوردونوش کی چیکنگ انتظامیہ کی طرف سے جاری شدہ ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں پر سامان فروخت کرنے والے متعدد دوکانداروں کو وارننگ اور جرمانے تمام دوکاندار رمضان المبارک میں انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹوں کو مناسب جگہ پر آویزاں کریں خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تفصیلات کیمطابق رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق خان نے بمعہ پولیس نفری بھمبر شہر کے مختلف بازاروں میں اشیاء خوردونوش گوشت دودھ دہی فروٹ سبزی اور بیکری کے سامان کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کیمطابق فروخت کو یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کی دوران چیکنگ انتظامیہ کی جاری ریٹ لسٹ سے زائد رقم وصول کرنے اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کو وارننگ اور بعض کو جرمانے کیے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے بھرپور اقدام اٹھا رہے ہیں انہوںنے صارفین سے درخواست کی کہ اگر کوئی دوکاندار انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ سے زائد رقم وصول کرتا ہے تو وہ آفس یا تحصیل آفس میں شکایت کریں بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔ بھمبر(جی پی آئی)تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل گہری کھائی میں گر گئی موٹر سائیکل سوار شدید زخمی،ریسکیو1122 کی بروقت کاروائی جائے وقع پر پہنچ کر ابتدائی طبعی امداد کے بعد زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بھمبر پہنچا دیا گیا جہاں زخمی خطرے سے باہر بتایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق صبح 6:30 بجے مکہال کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار غلام ربانی تیزرفتاری کی وجہ سے گہرے کھڈ میں گر گیا قریب سے گذرتے راہ گیر نے ریسکیو1122 کو فون پر اطلاع دی، ڈیوٹی پر موجود اہلکاران محمدرفیق،مجیب الرحمن، طاہر عزیز،اور عارف محمود نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوراََ ابتدائی طبعی امداد دی اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا،ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی سے زخمی کی جان بچ گئی، یہ خبر سن کر اہلیان علاقہ نے ریسکیو 1122 کی فرض شناسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 جب سے بھمبر میں کام کر رہا ہے تب سے بھمبر میں کوئی بڑا سانحہ روہنمانہیں ہوا، لوگوں کا کہنا تھا کہ اتنے کم وسائل میں جس طرح ریسکیو1122 کا ادارہ اور اہلکاران کام کر رہے ہیں یہ واقعی قابل تعریف ہے یاد رہے کہ یکم رمضان سے آج تک آگ لگنے کے تین بڑے واقعات شہر کے اندر ہوئے ہیں جس میں ریسکیو1122 کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہونے سے بچ گیا،معززین شہر نے ریسکیو1122 کی بروقت کاوروائی سے لاکھوں کی املاک اور قیمتی جانوں کو بچانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور احکام اعلی سے اپیل کی ہے کہ وہ ریسکیو1122 کے تمام مسائل کو حل کرتے ہوئے جدید مشینری فراہم کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔