گجرات کی خبریں 14/10/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) انتظامیہ مسجد و امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ کاظمی و اولاد سید فرزند علی شاہ کاظمی ‘ متولیان’ بانیان’ عشرہ محرم الحرام و متولی امام بارگاہ سید نثار حسین شاہ کاظمی’ سید اصغر شاہ کاظمی’ سید طاہر حسین شاہ کاظمی’ سید مظہر عباس کاظمی’ سید سفیر عباس کاظمی’ نے اپنے بیان میں اہلیان محلہ’ معاونین ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈی سی او گجرات ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ’ ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ’ ڈی ایس پی صاحبان ‘ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن امجد جاوید’ ٹی ایم او گجرات خرم ترہنگی’ ٹی ایم او ایکسین گجرات تمام رضا کاران حسینیہ ٹرسٹ کے عہدیداران چوہدری منظور حسین وڑائچ’ سید الطاف عباس کاظمی’ ممتاز صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ماتمی سنگت علی وارث’ رضا احمد’ غلام عباس’ اللہ دتہ ‘ یٰسین اظہر علی ‘ وسیم عباس’ ندیم عباس’ و دیگر برادران کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے عشرہ محرم الحرام کے دوران تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عشرہ کے دوران جن لوگوں نے بھی عزاداری حسین کے سلسلہ میں تعاون کیا وہ سب شکریہ کے مستحق ہیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) جامع مسجد شہنشاہ ولایت گجرات میں عظیم الشان شہادت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام ‘ مشائخ عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان علماء و مشائخ اور سٹی صدر صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام ایک سوچ اور نظریہ کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا انسانی تاریخ کا کرب ناک باب ہونے کے باوجود روشن چراغ ہے۔ جس کو ہم فراموش نہیں کر سکتے۔ شہدائے امام عالی مقام کروڑوں انسانوں کے دلوں پر اثر انداز ہوتی ہے اور مسلمانوں سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ دین کی بقائ’ اسلام کی حفاظت اور انسانیت کی خدمت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ واقعہ کربلا کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔ اور شہادت امام عالی مقام ہمیں پیغام دیتی ہے کہ وقت کے یزیدوں کو بے نقاب کیا جائے اور حسینی قوتوں کا ساتھ دیا جائے۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ دہشتگردی یزیدی قوت ہے اور وقت اس کا مقابلہ کرنا حسینی کردار ہے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں شہادت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے کی۔ جبکہ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت علامہ سید ولایت علی شاہ ‘ حضرت علامہ مولانا طاہر محمود برکاتی مظفر آباد’ حضرت علامہ عمران کاشف نے کیا۔ جبکہ نقابت کے فرائض سید اکرام شاہ گیلانی مریدکے نے سرانجام دئیے۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔ نعت رسول مقبول ۖ سید افگن شاہ’ سید زین العابدین’ سید منظور شاہ’ حافظ علی رضا قادری’ نعمان قادری نے پیش کی۔ اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی اور مسلح افواج کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور محفل پاک میں ہزاروں عاشقان رسول ۖ نے شرکت کی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) حضرت امام حسین کا مشن ظلم و جبر کے خلاف جہاد ہے۔ حضرت امام حسین نے اپنے عزیز و اقارب کی جانیں حق و صدارت کی سربلندی کیلئے نثار کیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی اسلام کو بچانے کیلئے حق اور سچ کو بچانے کیلئے قربانیاں دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے گزشتہ روز شہادت کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی محازوں پر جو چیلنجز در پیش ہیں انکا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ڈٹ جانا ہو گا۔ اور جب تک ہم ڈٹیں گے نہیں ترقی نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے یہ اسلام کا وہ قلعہ ہے جس پر پوری عالم اسلام کی نظریں جمیں ہوئیں ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ پاکستان کی سالمیت کی جانب نظر اٹھانے والوں کا مقابلہ کریں۔ اولیائے کرام کے آستانے ہمیشہ محبت و امن کا درس دیتے ہیں۔ اور اولیائے کرام کی خدمات محبت و امن میں مضمر ہیں۔ اس موقع پر واقعہ کربلا اور شہادت امام حسین پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز مسلم لیگی راہنما سید یاور عباس عرف یاری شاہ مرحوم کی رہائشگاہ امام بارگاہ سید رضا حیدر شاہ معین الدین پور میں سالانہ مجلس عزاء بسلسلہ شہدائے کربلا 13 محرم الحرام بروز ہفتہ صبح 11 بجے منعقد ہو گی۔ جس میں ملک کے ممتاز علمائے کرام و ذاکرین فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کریں گے۔ بعد ازاں ماتمی جلوس شبیہہ ذوالجناح برآمد ہو گا۔ جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔ جہاں سید جاوید حیدر شاہ کی رہائشگاہ پر عزاداران ماتم کریں گے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) معین الدین پور سیداں میں گیارہ محرم الحرام کو جلوس شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا۔ جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سید سرفراز جعفری کی رہائشگاہ پر پہنچا۔ جہاں پر عزاداروں نے ماتم کیا۔ اور جلوس اپنے مقررہ راستوں کی طرف رواں دواں ہو گیا۔ اس موقع پر نیاز حسین کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں سرفراز جعفری ‘ سید جواد حسین جعفری’ ثاقب مشرف ناز’ سید عرفان کاظمی’ سید گلفام کاظمی’ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
………………
گجرات(جی پی آئی) ضلع بھر میں 10محرم الحرام کے بیشتر جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے ہیں، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ دن بھر جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے جبکہ ٹی ایم اے آفس میں قائم کنٹرول روم میں جلوسوںکی مانیٹرنگ کے موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری جعفر اقبال، نوابزادہ مظہر علی خان، چوہدری عابد رضا، حاجی عمران ظفر، میجر (ر)معین نواز، میاں طار ق محمود، مسلم لیگ ن کے راہنما، چوہدری رضا علی وڑائچ اور کور امن کمیٹی کے ممبران سید الطاف الرحمان، خادم علی خادم، صدر مرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ، خادم سلیمی، ٹی ایم او خرم محمود، عظمت فرید، سول ڈیفنس آفیسر محمد اشفاق، ثنااللہ بٹ، منور کھوکھر، ذوالفقار پہلوان بھی موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ یوم عاشور پر ضلع بھر میں 32ماتمی جلوس نکالے گئے ان میں 1جلوس اے پلس، 3اے اور 10جلوس بی جبکہ باقی سی کیٹگری کے تھے تمام جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے پولیس نے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے تھے اور متعلقہ انتظامی و پولیس افسران اور امن کمیٹی کے ارکان کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ارکان اسمبلی بھی اپنے علاقوں میں جلوس کے ہمراہ اور کنٹرو ل روم میں موجود رہے اس کے ساتھ سول ڈیفنس، ریسکو 1122، محکمہ صحت کی ٹیمیںبھی الرٹ رہیں۔ انہوںنے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس کو ضلع بھر کے عوامی نمائندوں، امن کمیٹی کے ممبران، علما ء کرام اور منتظمین مجالس و جلوس کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس کے باعث امن وا مان برقرار رکھنے میں مدد ملی ۔ دریں اثنا ء منتخب ارکان اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان، چوہدری عابد رضا، حاجی عمران ظفر، مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود پرامن انداز میں عشرہ محرم الحرام کے انعقاد پر انتظامیہ ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران و اہلکاروں اور علماء کرام کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوںنے کہا کہ انتظامی مشینری و پولیس نے وزیر اعلی پنجاب میاںشہباز شریف کے وژن کے مطابق اقدامات کئے ، علما کرام کے مثبت رویہ سے ضلع میں اتحاد بین المسلمین ، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے میں مد د ملی۔
………………
گجرات(جی پی آئی) ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اور تمام پروگرام پر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہو گئے۔ مساجد میں شہداء کانفرنس جبکہ امام بارگاہوں میں مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا اس سے قبل ذاکر اہل بیت ملک منتصر مہدی نے فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کئے۔ اور فلسفہ شہادت حضرت امام حسین پر روشنی ڈالی۔ نقیب ممبر ممتاز مذہبی رہنما علامہ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری تھے۔ ٹھیک دس بجے شبیہہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہوا۔ جو سرکلر روڈ ‘ شاہدولہ گیٹ’ چوک پتاسہ والا’ تمبل بازار’ سے ہوتا ہوا نواب چوک’ ٹی ایم اے آفس کے سامنے پہنچا راستہ میں جگہ جگہ عزاداران حسین نے زنجیر زنی کی۔ جن کی مرہم پٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ ریسکیو 1122 ‘ ایدھی سنٹر ‘ محکمہ صحت ‘ طاہر ہومیو میڈیکل کالج کی ایمبولنسیں اور میڈیکل ٹیمیں ہمراہ تھیں۔ ٹی ایم اے آفس کے سامنے مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں ملک کے ممتاز ذاکر خطیب اعظم ہادی ٹی وی یو کے علامہ محمد اصغر یزدانی نے خصوصی خطاب کیا جس کے بعد جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کاظمیہ محلہ نور پورے پڈھے میں اختتام پذیر ہوا۔ جہاں پر شام غریباں کی مجلس منعقد ہوئی۔ جس میں ذاکرین نے خطاب کیا۔ جلوس کے منتظمین میں صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ ‘ سید سرفراز حسین جعفری’ الطاف عباس کاظمی ‘ جواد حسین جعفری’ سید نوازش کاظمی’ سلیمان باقر کاظمی’ و دیگر تھے۔ ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی سربراہی میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ پورے شہر کو سیل کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ کڈنی سنٹر کیلئے سٹاف کی تعیناتی کا عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے، عمارت کی تیسری منزل پر تعمیراتی کام اور فلٹریشن پلانتس کی تنصیب کا کام تیز کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کڈنی سنٹر کے دورہ کے موقع پر کیا، اس موقع ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین ، ڈاکٹر محمد علی مفتی ، حاجی اورنگزیب بٹ ، جاوید بٹ ، ذیشان زیب بٹ ، چوہدری نواز ریحانیہ ، ٹی او آر محمد فیاض ، نثار الدین ساجد راٹھور و دیگر بھی موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گردے کے مریضوں کو ڈائیلسز کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی نوعیت کے واحد منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جس کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ہفتوںمیں کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ کڈنی سنٹر کی مشینوں کی خریداری کیلئے آرڈردیدیا گیا ہے جبکہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف چوہدری نے بھی 2مشینیں فراہم کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اس منصوبے کی تکمیل سے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے ساڑھے 5سو سے زائد گردے کے مریضوں کو ڈائیلسز کی سہولت میسر ہوگی اور انہیں علاج کیلئے دیگر بڑے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔ انہوںنے بتایا کہ منصوبے پر ابتک 7کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ شہریوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے مزید درکار فنڈز کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ کڈنی سنٹر گجرات کا گنگارام ہسپتال ثابت ہوگا جس کا نظام چلانے کیلئے بھی اسی طرز پر بورڈ آف مینجمنٹ اور بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا جائے گا۔ اس سے قبل ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
………………
گجرات(جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے جی ٹی روڈ نزد ٹول پلازہ سے ائرپورٹ چوک تک جدید ائرکنڈیشنڈ گاڑیاں چلائی جائیں گی، زیب میٹرو بس سروس کے نام سے اس اہم منصوبے کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او /چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی او روڈز محمد شریف، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر، ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی اور حاجی اورنگزیب بٹ نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایاکہ جی ٹی روڈ نز د چناب ٹول پلازہ سے ائرپور ٹ چوک تک میٹرو سروس کے انڈسٹریل اسٹیٹ ایریا، رامتلائی چوک، جنرل بس اسٹینڈ، جی ٹی ایس چوک ،سروس موڑ، جیل چوک، کچہری چوک، عزیز بھٹی ہسپتال، لیبر کالونی سمیت 14سٹاپ ہوں گے ہر سٹاپ پر ویٹنگ ایریا بنایا جائے گا اور فکس کرایہ 20روپے ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح 10جدید گاڑیوں سے کیا جائے گا جو ائرکنڈیشنڈ ہوں گی اور سروس کا آغاز ہر روز علی الصبح کر دیا جائے گا تاکہ جو افراد سیر کیلئے شہباز شریف پارک جانا چاہیں وہ بھی جا سکیں نیز دفاتر اور کارخانوں میں کام کرنیوالوں کو بھی سہولت میسر ہوگی۔ انہوںنے ہدایت کی متعلقہ افسران منصوبے کیلئے انتظامات بلاتاخیر مکمل کریں تاکہ اہل گجرات اس سہولت سے جلد مستفید ہو سکیں۔ اس سے قبل سیکرٹری آر ٹی اے، حاجی اورنگزیب بٹ نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی او انڈسٹری اکرام الحق کی زیر قیادت ٹیم نے مختلف علاقوںمیں14پٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ کی اور پیمانہ پورا نہ ہونے پر 3پٹرول پمپس کو سیل کرکے انکے خلاف چالان عدالت میں بھجوادیے جبکہ 6پٹرول پمپس کے مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈی او انڈسٹری ڈاکٹر اکرام الحق کی قیادت میں انسپکٹر ویٹس اینڈ میئرز محمد رضوان اور طارق بٹ نے جی ٹی روڈ، رحمان شہید رود، بھمبر روڈ ، جلالپور جٹاں روڈ اور دیگر علاقوں میں پٹرول پمپوںکی اچانک چیکنگ کی اس دوران تین پٹرول پمپوں کے پیمانے پورے نہ تھے جس پر انہیں سیل کر دیا گیا اور قانونی کاروائی کیلئے انکے خلاف چالان عدالت کو بھجوا دیا گیا ۔ دوران چیکنگ 6پٹرول پمپس کی انتظامیہ کو وارننگ جاری کی گئی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہاہے ۔
………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2ریلوے روڈ کا اچانک دورہ کیاوہاں زیر تعمیر بلاک پر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، کاشف مسلم لیگی راہنما حاجی ناصر محمود ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ای ڈی او ورکس محمد شریف ، چوہدری محمد سلیم کمبوہ ، محمد طاہر مانڈا ، ذوالفقار پہلوان ، مہر ثاقب اسحاق ، وحید مراد مرزا ، بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نئے بلاک کی تعمیر سے طلبہ کے لئے سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا اور انہیں بہتر طریقے سے تعلیم و تربیت فراہم کی جاسکے گی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ منصوبے کی بروقت تعمیر یقینی بنائے ، اعلی کوالٹی تعمیراتی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ طویل عرصے تک اس منصوبے سے استفادہ کیا جاسکے۔ ڈی سی او نے سکول پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ خود بھی تعمیراتی کاموںکی مانیٹرنگ کریں۔ اس سے قبل انہوںنے سکول میں طلبہ و اساتذہ کی حاضری چیک کی اور تدریسی سرگرمیوں بارے دریافت کیا۔
………………
گجرات(جی پی آئی) ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر الطاف کا آر ایچ سی ملکہ کا دورہ ْصحافیوں کو دیکھ کر ڈاکٹرآصف آگ بگولا ہو گئے ۔عوام الناس کو مہنگے نسخے لکھ کر دینے والی پرچیاں فراہم کرنے کے بعد ٹھنڈے ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر الطاف کا آر ایچ سی ملکہ کا دورہ کیا جہاں دو ملازمین کی غیر حاضری لگائی گئی ۔ای ڈی او ہیلتھ نے کہا کہ جس نے چھٹی لینی ہے اس کو میرے نوٹس میں لائے بغیر چھٹی نہ دی جائے ۔ جبکہ صحافیوں کو دیکھ کر ڈاکٹر آگ بگولا ہو گئے ۔اور ای ڈی او ہیلتھ کو شکایت کی کہ سر صحافی بلیک میل ہیں ۔جبکہ مقامی صحافیوں نے درجن سے زیادہ ایسے مہنگے نسخوں کی پرچیاں ڈی ایچ او ڈاکٹر علی محمد مفتی کو فراہم کیں۔اور مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتال میں ایک ہزار سے دو ہزار کے درمیان مہنگا نسخہ عوام الناس اور غریب عوام کی برداشت سے باہر ہے ۔مقامی اور انٹر نیشنل صحافی زاہد مصطفی اعوان نے ڈی ایچ او ڈاکٹر علی محمد مفتی کو مہنگے نسخے لکھ کر دینے والی پرچیاں فراہم کیں ۔اور عوام کی طر ف سے مطالبہ کیا کہ آر ایچ سی ملکہ کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے ۔ادویات مہیا کی جائیں ۔ایمبولینس کو آن روڈ کیا جائے ۔ہسپتال کو جنریٹر فراہم کیا جاے ۔ڈاکٹرو ں کی کمی کو پورا کیا جائے ۔دن رات ڈاکٹر کی ہسپتال میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔تاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں موجود ڈاکٹر جو کسائیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف نے ہسپتال کی وارڈز کا بھی دورہ کیا ۔
۔۔………………
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ واپس لینے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع کروادی ۔اپنی قرارداد میں خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ اضافہ بلا جواز ہے اس سے عام گھریلو صارفین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔انہوںنے کہا کہ گیس امپورٹ نہیں ہوتی بلکہ پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہورہی ہے اس لیے اس پر 36فیصد اضافہ صارفین کا استحصال ہے ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے تندوروں والے ناجائز فائدہ اٹھائیں گے اور روٹی مہنگی ہوگی یا اس کا وزن کم ہوگا دونوں صورتوں میں عوام متاثر ہوگی۔انہوںنے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ سے انڈسٹریز بھی متاثر ہوگی اور ان کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا جس کا اثر براہ راست عوام پر پڑے گا انہوںنے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے انڈسٹریز بند ، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا اس لیے حکومت یہ عوام دشمن فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گستاخ رسول آسیہ ملعونہ جس نے مسلمانوں کے آقا ۖ کو غلیظ گالیاں بکیں ،سیش کورٹ اور ہائی کورٹ میں اسکو سزائے موت بھی ہوئی ۔عیسائیوں کے پوپ نے حکومت ِپاکستان کو کہا ہے کہ آسیہ کو رہا کر دو۔ پتہ چلا ہے کہ پیرس میں آسیہ ملعونہ کے لئے رہائش گاہ بھی تیار ہو چکی ہے ۔حکومت اور ادارے ، مسلمانوں کے آقا ۖ کو گالیاں بکنے والی آسیہ ملعونہ کو رہا کرنا چاہتے ہیں اس قبیح مقصد کے لئے اسلام آباد میں دینی مدارس کو سیل کر دیا گیا ہے لہذا 14اکتوربر جمعة المبارک کو ٹھیک 3بجے بعد نماز جمعة المبارک پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری اوردیگر علماء چوک جی ٹی ایس میں جلسہ عام کرکے اہم اعلانات کریں گے۔
………………
گجرات(جی پی آئی) نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات میں شہادت کربلا کانفرنس وعرس مبارک قطب الاولیاء حضرت خواجہ پیر محمد اسلم قادری رحمة اللہ علیہ کی تقریبات اختتام پذیر، ہزاروں حضرات و خواتین نے شریک ہو کر دینی وروحانی فیوض وبرکات حاصل کئے۔ صدارت مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی محمد اشرف القادری اور سرپرستی شیخ المشائخ حضرت پیر محمد افضل قادری نے کی۔ اس موقع پر شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی، خطیب الاسلام مولانا فاروق الحسن، مبلغ برطانیہ مولانا حیات مجددی ودیگر نے خطابات کئے۔ مقررین واقعہ کربلا اور اسوئہ حسینی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام سیدنا امام حسین حبیب خدا ۖ کے مشابہ تھے اور امام الانبیاء ۖ، حضرت علی المرتضیٰ اور سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہما کی بے مثل تربیت کا نتیجہ میں آپ اعلیٰ ترین سیرت کے مالک تھے۔ علماء نے کہا کہ آپ انتہائی پاکباز، متقی، پرہیزگار، شب بیدار، روزوں کی کثرت کرنے والے، بے حد صدقہ و خیرات کرنے والے، انتہائی بہادر، غیور، صاحب استقامت، حق گو، نیکی کے کاموں میں بڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔ رسول خدا ۖ نے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے حق میں دعا فرمائی تھی کہ اے اللہ! جو ان سے محبت کرے تو بھی ان سے محبت فرما۔ علماء نے معرکہ کربلا کے اسباب بیان کرتے ہوئے کہا کہ یزید فاسق وفاجر، ظالم اور حدود الٰہی کو پامال کرتا تھا جس کی وجہ سے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اسے حاکم ماننے سے اور اس کی بیعت کرنے سے انکار فرما دیا جس کی پاداش میں میدان کربلا میں آپ کے پیاروں کو ایک ایک کر کے بے دردی سے شہید کردیا گیا حتیٰ کہ آپ خود بھی بے شمار زخموں اور شدید بھوک وپیاس کی حالت میں شہید کر دئیے گئے لیکن آپ نے آخر دم تک فاسق وفاجر حکمران یزید کی بیعت نہ کر کے فقید المثال استقامت اور جرأت کا مظاہرہ فرمایا اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کی رہنمائی فرمائی کہ فاسق وفاجر مسلمانوں کا امیر نہیں ہو سکتا۔ مقررین نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے جانیں قربان کرکے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی اعلیٰ ترین مثال قائم فرمائی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا لہذا وطن عزیز پاکستان میں رحمة للعالمین ۖ کا نظام مصطفی ونظام خلافت راشدہ نافذ کیا جائے۔ اور دہشت گردوں کی انتہا پسندی اور لادینیت وفحاشی پھیلانے والوں کی انتہاء پسندی دونوں کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف کاروائیوں پر توجہ دے لیکن دین کے نظام تعلیم وتربیت اور محب وطن علما مشائخ اور اذان پر پاندیاں ختم کرے۔ اور دینی معاملات میں جید علماء کرام سے فوری مشاورت کی جائے۔ علماء کرام نے کہا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ دو مرتبہ مذاکرات کئے اور مطالبات پورا کرنے کا وعدہ کیا مگر افسوس کہ اب تک وہ وعدے پورے نہیں ہوئے۔ لہذا اپنے مطالبات کیلئے 19 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے دھرنا دینگے۔ شہادت کربلا کانفرنس کے ساتھ ولی کامل عالم ربانی حضرت خواجہ پیر محمد اسلم قادری رحمة اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقاریب بھی منعقد ہوئیں جن میں علماء نے صاحب عرس کے متعلق کہا کہ وہ قطب الاولیاء استاذ العلماء اور نائب غوث الوریٰ تھے، انکے ہاتھ سے بیشمار کرامات ظاہر ہوئیں اور ہزاروں لاکھوں لوگ ان کے علمی وروحانی فیض سے مستفید ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کربلا میں نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین نے اپنا سر تو قلم کروا دیا مگر فاسق فاجر یزید کی بیعت نہ کی اور قیامت تک دین اسلام کو زندہ و جاوید اور بلند کر دیا۔ فاسق فاجر اور ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی حسینیت ہے ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی یونین کونسل ڈوگہ سابق امیدوار چیئرمین ملک فیاض اعوان لہڑی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حق سچ کی سربلندی کی خاطر نواسہ رسولۖ نے اپنی اور72جانثاروں کی قربانیاں دے دیں مگر اسلام پر آنچ نہ آنے دی آج بھی اگر امت مسلمہ کامیاب ہونا چاہتی ہے تو افکار حسینی پر عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے ہم شہداء کربلا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) کربلا صبر و رضا کا پیغام ہے امام عالی مقام نے وہ کام کر دکھایا جس کی مثال پہلے تھی نہ ہے اور نہ ہی قیامت تک آئے گی اگر آج ہم مسلمان ہیں اور دنیا پر دین اسلام باقی ہے تو وہ صرف اور صرف امام حسین کی اس عظیم قربانی کا ہی ثمر ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی سماجی شخصیات سابق ناظم یوسی ملکہ راجہ عابد حسین ملاگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین نے کربلا کے میدان میں صبر ورضا کی انتہا کر دی اور اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ خدا کی خوشنودی اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے بلکہ سرخم تسلیم کرتے ہوئے خدا کی رضا حاصل کی جائے دین کی سربلندی اور بقاء کے لئے نواسہ رسولۖ نے جو قربانی دی وہ قیامت تک یاد کی جاتی رہے گی دینی اور دنیاوی کامیابی اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونے سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) سید شفقت نقوی ایڈووکیٹ صدر شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات کی قیادت میں جنرل سیکرٹری میر ثقلین اکبر، تحصیل صدر کھاریاں سید ندیم عباس ،جنرل سیکرٹری تحصیل کھاریاں کاظم نقوی اور سیکرٹری اطلاعات محمد شفیق جعفری نے پورے ضلع گجرات میں منعقد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دورے کر رہے ہیں اور انتظامات کو بھی چیک کر رہے ہیں گذشتہ روز پوری ٹیم نے7محرم الحرام کے سلسلہ میں نکالے گئے کھاریاں ماتمی جلوس میں شرکت کی اور انتظامات کو بھی چیک کیا گیا سید شفقت نقوی نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے انتظامات پر اظہارِ اطمینان کیا۔ شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات کی ان کاوشوں پر سید صابر حسین شاہ نقوی گلیانہ، چوہدری رئوف سلطان کھاریاں اور راجہ حسنین عباس کھاریاں نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) امام حسین نے کربلا کے میدان میں قیامت تک دین اسلام کو زندہ و جاوید کر دیا اور انسانیت کی بقاء کی جنگ بھی جیت لی وہ قربانی پیش کی گئی جس کی مثال پہلے تھی اور نہ ہی قیامت تک ملے گی ہم حضرت امام حسین اور اُن کے جانثار ساتھیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 115چوہدری مختار احمد ڈھل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم دنیا اور دین میں سرخرو ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ دین اسلام کی سربلندی کی خاطر نواسہ رسولۖ کی قربانی کو قیامت تک یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ امام عالی مقام کے کردار کو مشعل راہ بنا کر دنیا سے جبر، تشدد اور ظلم و ستم کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ملک بھر کی طرح وزیرآباد میں سخت سکیورٹی انتظامات میں یومِ عاشورہ روایتی عقیدت سے منایا گیا شہر کا سب سے بڑا علم اور تعزیے کا جلوس اما م بارگاہ قصر سکینہ مہاجرین سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی رستوں سے ہوتا ہوا مین بازار میں پہنچا جہاں مین بازار، لاہوری دروازہ میں مودی خانہ قاضیاں ، امام بارگاہ شاہ صدق ،صلے شاہ اور دیگر امام بارگاہوں سے آنے والے ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس اکٹھے ہو کر بڑے جلوس کی صورت اختیار کرگئے جلوسوں میں شامل عزداران حسین نے نوحہ خوانی،سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے۔ علماء کرام اور قاضی ذوالفقار علی،آغا شاہ ،حاجی ذوالفقار علی،سید وقار رضا رضوی،سید علی رضارضوی،،ذیشان صابر فاروقی،علی عباس شاہ چن پیر،مزمل رضا،مرزا تقی علی نے دس محرم الحرام کے جلوسوںکے شرکاء اورمجالس میں واقعہ کربلا کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیںحق وسچ کے پرچم کوبلندکرنے کادرس دیتا ہے۔اسلا م کی سربلندی اورحق کے پرچم کوبلندکرنے کے لئے شہزادہ جنت حضرت امام حسین نے اپنی اوراپنے پیاروںکی جانیںقربان کرکے ہمیںسبق دیاکہ باطل اورجابر حکمرانوںکے سامنے کلمہ حق بلندکرنے سے نہ رکوچاہے اس کے لئے تمہاری جان ہی کیوںنہ چلی جائے۔خانوادہ رسولۖ کے شہزادے نے اپنے جان سجدے کی حالت میںاپنے خالق حقیقی کے سپردکرکے بھی مسلمانوںکے لئے راہ متعین کردی کہ نمازکسی صورت بھی مسلمان نہیںچھوڑسکتا۔جلوسوںکے راستوں پر موثر اقدامات کیے گئے تھے۔اس موقع پر ایم این اے جسٹس (ر)افتخاراحمدچیمہ،ایم پی اے شوکت منظورچیمہ،سابق صوبا ئی وزیرشاہنواز چیمہ،ڈویژنل صدر پی پی پی اعجازاحمدسماں،ناصر محموداللہ والے،ملک محمدیوسف چاند،ملک شکیل احمد،خواجہ محمدشعیب،مہرطاہر جاوید مٹھو،محمدالیاس چوہان،عامر مشتاق ودیگربھی موجودتھے۔ ڈی ایس پی رانا شبیر خان کی نگرانی میں پولیس اہلکاروںاور سینکڑوں رضا کاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ ایس پی صدر گوجرانوالہ کامران ممتازنے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ عاشورہ کے حوالے سے سخت تیاری کی گئی تھی امن کمیٹیوں کے ممبران اور عوام الناس کے تعاون سے حالات مکمل طور پر پر امن رہے۔ضلعی انتظامیہ نے یوم عاشورکے موقعہ پرشہر کے مصروف ترین بازار وںلاہوری گیٹ، برتن بازار،مین بازار، محلہ شیرو سمیت جلوسوں کے داخلی خارجی راستوں کو قناتیں اور خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا گیاتھا جبکہ جلوسوںکی نگرانی کے لیے مختلف مقامات پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے گئے تھے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رائومحمد انور بریار، ٹی ایم او قیصر امین وڑائچ،ٹی او آر جہانگیر بٹ،تحصیلدار غلام مصطفی انصاری نے عملہ کے ہمراہ روٹس کی نگرانی کی ۔جلوسوں کے راستوں پر محکمہ صحت کے علاوہ واپڈا فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کے اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں۔ زخمی عزاداروں کی موقع پر ہی مرہم پٹی کی گئی۔شہر میں نو محرم سے ہی موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی نافذ تھی۔کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔شہر بھر میںدودھ، شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں، جبکہ جگہ جگہ لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مردم شماری کے لئے تحصیل وزیرآبادمیںسات ٹیمیںتشکیل دے دی گئیں۔پہلے مرحلے میںدودوافرادپرمشتمل محکمہ شمارات کی سات ٹیمیںتحصیل وزیرآبادکوبلاکس میںتقسیم کرے گی اورکمپوٹرائزد نقشے بنائے جائینگے۔ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں،کامونکی میںتجرباتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ان خیالات کااظہاراسسٹنٹ کمشنروزیرآبادمحمدانوربریار نے مردم شماری کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیلدار غلام مصطفی انصاری،نائب تحصیلداران وقار ناگرہ،افضال وڑائچ،ہمایوںخالد وڑائچ ،احسان اللہ اورمحمدآصف نے بھی خطاب کیا۔محمدانوربریارنے بتا یا کہ 13اکتوبرسے 31اکتوبر محکمہ تعلیم کے تعاون سے مردم شماری کی جائے گی۔محکمہ شماریات کے اہل کاربلاکس،نقشوںکوکمپیوترائزدکرنے کے کام کوتیزی سے مکمل کررہے ہیں۔ان بلاکس اورنقشے سے اعدادوشمارکمپیوٹرائزڈکرکے متعلقہ حکام کے سپردکردیئے جائینگے۔مردم شماری کے کام کی نگرانی اے سی آفس سے کی جائے گی
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مرکزی راہنما اے ٹی محموداخترجوندہ کی سالا نہ برسی انجمن طلباء اسلا م کے زیراہتمام مورخہ 14اکتوبربروز جمعتہ المبارک صبح 9بجے حضرت سخی سرور دربار دھونکل میںمنعقد ہوگی۔جسمیں بانی انجمن طلبا ء اسلا م حاجی حنیف طیب کراچی،مرکزی صدربو علی شاہ،ناظم دھونکل اسدعطاری،ضلعی راہنماعمر رضا ودیگرشخصیات شرکت کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوںکے خلاف اسسٹنٹ کمشنروزیرآبادکاکریک ڈائون،کوٹلی ساہیاںکے محمدشہبازاورڈسکہ روڈکے ناظم فاروق بٹ کوغیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پرادوکانوںکوسیل کردیا جبکہ محمدشہبازکے خلاف مقدمہ درج کرکے تھا نہ گکھڑپولیس کے حوالے کردیا گیا۔اے سی محمدانوربریار نے کہا کہ غیرقانونی گیس ری فلنگ کرنے والوںکوکسی قیمت پرمعاف نہیںکیا جائے گاان کوجرمانے کے ساتھ جیل بھی جانا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سی پیک منصوبہ کوناکام بنانے والے منہ کی کھائینگے۔اس منصوبے سے ارض پاک میںخوشحالی کادوردورہ ہوگااورپاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔پاکستان کوایشیاء کاٹائیگربنانے میںیہ منصوبہ اہمیت کاحامل ہے۔ان خیالات کا اظہارنوازلورزکے رہنماسیدوجاہت رضا نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبے سے نوجوانوںکے لئے روزگارکے دروازے کھلیںگے اورپاکستان کوٹیکس کی مدمیںزرمبادلہ حاصل ہوگا۔جس سے ملک میںجاری منصوبوںپرکام ہوگا۔اس وقت ہمیںاپنے اندرونی خلفشارپوقابو پاکربیرونی دشمنونکامقابلہ کرنا ہوگا ہم ایک مضبوط قوم ہیںاورملکی دفاع سے ہرگزغافل نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ڈاکخانہ میں ڈرائیونگ لائسنس کی ٹکٹیں نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ۔ وزیرآباد کے ہیڈ پوسٹ آفس میں عرصہ دراز سے ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹیں ناپید ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں شہری ڈرائیونگ لائسنس کی مدت معیاد ختم ہونے کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ لائسنسوں پر ٹکٹیں نہ لگنے کی وجہ سے انہیں روڈ پر سفر کرتے وقت پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخاراحمدبٹ،صدر اصلا ح اخلاق عامہ شیخ صلا ح الدین نے محکمہ پوسٹ آفس کے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) معروف گلوکار اور قوال نصرت فتح علی خان کی 68 ویں سالگرہ منائی گئی مختلف تنظیموں کے علاوہ انجم آرٹ سوسائٹی کی جانب سے ان کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرینڈز گروپ کے گلوکار عاصم لدھیانوی نے کلام پیش کرکے نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر انجم آرٹ سوسائٹی کے چیئرمین حاجی محمد اکرم انجم ‘ مہمان خصوصی بھائی عبدالرحمن’ عاصم لدھیانوی’ ضیاء الدین لالی’ سید انور سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصرت فتح علی خان نے منفرد قوالی کا انداز اپنا کر پوری دنیا میں نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ قوالی کو نئی جدت دی نصرت فتح علی خان کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں منفرد قوالی گانے کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا آج وہ ہم میں نہیں ہیں مگر ان کے گائے ہوئے کلام آج بھی دلوں کا گرماتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں قیام امن کیلئے جس طرح جدوجہد انتظامیہ نے کی انتظامیہ نے امن کمیٹی کے ممبران کا کردار بھی قابل تحسین رہا ان خیالات کا اظہار امن کمیٹی کے رکن شاہین احسان مغل کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او سرگودھا دانش افضال’ ڈی پی او سرگودھا سہیل چوہدری’ ایس پی انویسٹی گیشن بلال افتخار’ اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عبداللہ خرم نیازی’ ڈی او سی الطاف حسین’ ڈی ایس پی سٹی شاہد نذیر’ پروفیسر ہارون الرشید تبسم’ رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں’ میئر شپ کے امیدوار مرزا الیاس بیگ’ پیر رائو ظفر’ بھائی عبدالرحمن’ میاں عبدالجبار’ شیخ محمد علی ‘ پیر جاوید قادری ‘ مرزا اسلام بیگ’ محسن الیاس’ احسن الیاس ودیگر نے کہا کہ جس طرح انتظامیہ نے ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوششیں کیں اور اس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام’ ذاکرین’ جلوس اور مجالس کے منتظمین کا کردار بھی قابل تعریف ہے اور جس طرح امن کمیٹی کے ممبران نے ضلع بھر میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ڈی سی او ‘ ڈی پی او نے علماء کرام’ امن کمیٹی کے ممبران سول ڈیفنس کے رضا کاروں’ ریسکیو 1122′ محکمہ صحت’ محکمہ واپڈا’ میونسپل کارپوریشن سرگودھا دیگر محکموں کے ملازمین کے علاوہ پولیس اہلکاروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ضلع بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا عشائیہ کے منتظم شاہین احسان مغل نے افسران’ پولیس اہلکاروں اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج شکرانے کا دن ہے کہ بھارتی دھمکیوں کے باوجود ملک بھر خصوصاً سرگودھا میں انتظامیہ کے افسران کی سرتوڑ کوششوں کے باعث ضلع بھر میں امن کی فضاء برقرار رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے جس مذہبی رواداری کا ثبوت دیا یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ آپس میں محبت’ اتفاق اور بھائی چارے سے رہنا چاہتے ہیں کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن ہو انہوں نے کمشنر سرگودھا ندیم محبوب اور آر پی او ذوالفقار حمید کی کوششوں کو بھی سراہا جنہوں نے خوس جلوس کے راستوں’ مدارس والی جگہوں کا دورہ کرکے وہاں پر امن و امان اور سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا جس سے پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہوئے اور ضلع بھر میں امن قائم رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) محرم الحرام کی تعطیلات ختم سکول اور دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی دیگر اضلاع سے آنیوالے سرکاری ملازمین طلباء و طالبات ٹرانسپورٹ کی دسویں محرم کو آمدورفت نہ ہونے کے باعث دفاتر اور سکول کالجز نہ پہنچ سکی تاہم جو ملازمین دفاتر میں حاضر ہوئے وہ بھی محرم الحرام کے سلسلہ میں گفتگو کرتے رہے جبکہ سائلین کی تعداد قدرے زیادہ رہی اور انہیں بھی ملازمین کے نہ آنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) محرم الحرام کے جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر ہوتے ہی انتظامیہ اور پولیس کے افسران موبائل فون ‘ وائرلیس سیٹ اور دیگر ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مبارکباد دیتے رہے جبکہ پولیس ک افسران نے ضلع بھر میں پر امن طور پر جلوس اور مجالس کے اختتام پر شکرانے کے نوافل ادا کئے اور کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی’ علماء کرام’ جلوسوں کے شرکائ’ امن کمیٹی’ تاجروں’ شہریوں کے تعاون کا نتیجہ تھا کہ ضلع بھر میں کہیں بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا جس پر ضلع بھر کے شہری بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) محرم الحرام کے دنوں میں شہر بھر میں صفائی کا نظام دیکھ کر شہری یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ انتظامیہ چاہے تو شہر بھر میں صفائی کا نظام درست ہوسکتا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انتظامیہ کے افسران ہی نہیں چاہتے کہ شہر بھر میں صفائی کا نظام درست ہو محرم الحرام کے دنوں میں سڑکوں پر کاغذ کا ایک ٹکڑا بھی نظر نہ آیا اور جو سڑکیں’ گلیاں سیوریج کی وجہ سے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل رہتی تھیں وہاں پر سیوریج کا نظام بھی درست ہوگیا شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انتظامیہ کے افسران چاہیں تو صفائی کا نظام بہتر ہوسکتا ہے اگر انتظامیہ کے دلچسپی لیں شہریوں نے کمشنر سرگودھا’ ڈی سی او سرگودھا سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دنوں کی طرح ذاتی دلچسپی لیکر شہر بھر میں مہینے میں دو بار باہر نکلیں تو نہ صرف شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہوگا بلکہ تجاوزات وغیرہ بھی ختم ہوجائینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) عاشورہ گزر جانے کے باوجود جلوسوں اور مختلف مقامات پر لگائی جانیوالی خار دار تاریں’ بیرئیر تاحال سڑکوں اور مختلف گلیوں پر پڑے ہیں جنہیں ہٹانے کیلئے شہری اپنی مدد آپ کے تحت جمعرات کے روز کام کرتے رہے تاہم شام گئے پولیس کی گاڑیاں’ خار دار تاریں اور بیرئیر اکٹھی کرتی رہی انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے راستوں کو خار دار تاروں’ بیرئیرز سے لگا کر مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی جمعرات کے روز ختم کردی گئی 9 اور 10 محرم الحرام کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم سرگودھا پولیس کی جانب سے دیگر اضلاع کی نسبت شہریوں کو زیادہ تنگ نہیں کیا گیا ڈبل سواری بھی ہوتی رہی پولیس اہلکار ڈبل سواری کرنیوالے افراد کو روکتے تھے جن کے پاس کاغذات ‘ شناختی کارڈ وغیرہ تھے انہیں جانے دیا جاتا تھا تاہم جن کے پاس کاغذات وغیرہ نہیں تھے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی شہریوں نے پولیس کے اس مثبت رویے کو سراہتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون کی بندش نہ کرنے کے فیصلے پر ضلعی انتظامیہ کو شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں کو بروقت اختتام پذیر کروانے پر شہریوں نے انتظامیہ اور جلوس کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور فرقوں میں ہم آہنگی رہی بلکہ بروقت جلوس اختتام پذیر ہونے سے انتظامیہ کو بہتر انداز میں امن و امان اور سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے میں مدد ملی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ نکلنے والے جلوسوں کیلئے بھی انتظامیہ اور جلوس کے منتظمین یہی طریقہ کار اپنائینگے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) 3 روز بند رہنے کے بعد شہر بھر کے بازار’ مارکیٹیں’ پلازے’ شاپنگ مال کھل گئے شہر بھر میں بازار اور مارکیٹیں کھلنے سے بازاروں کی رونقیں بحال ہوگئیں تاہم جمعرات ہونے کے باعث دیگر دیہی علاقوں سے آنیوالے خریداروں کی تعداد قدرے کم رہی تاہم بازاروں میں شہری بڑی تعداد میں خریداری کرتے نظر آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) یزید نے جب ناانصافی کرتے ہوئے ملکی دولت پر قبضہ کیا اور اپنوں کو نوازنا شروع کیا تو حضرت امام حسین نے حق کی آواز بلند کرتے ہوئے اس ناانصافی کیخلاف حق کا پرچم بلند کیا اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تاکہ ظلم اور ناانصافی کو ختم کیا جاسکے تحریک انصاف بھی حضرت امام حسین کی پیروی کرتے ہوئے ظالم حکمرانوں کیخلاف اپنی آواز کو بلند کرتی رہے گی اور ملکی دولت لوٹنے والوں کا محاسبہ کرکے عوامی دولت کو غریبوں تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ محفل مسالمہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کو اسلام آباد کو مارچ کیلئے پوری قوم کو آنا ہوگا وگرنہ جس طرح ملکی دولت کو لوٹنے کیلئے لیگی اور ان کے پیرو کار سرگرم ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم باہر نکلے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کو ہماری جنگ صرف اور صرف ملکی دولت لوٹنے والوں کیخلاف ہے حضرت عمر فاروق نے دور خلافت میں بھری محفل میں ایک بدو نے حضرت عمر فاروق سے سوال کیا تھا کہ تمھارا کُرتہ بیت المال کی جانب سے دیئے جانیوالے کپڑے سے نہیں بن سکتا جس پر اس وقت کے امیر المومنین نے بدو کی بات کا برا ماننے کی بجائے اس کا جواب اپنے بیٹے سے دلوایا جس پر بیٹے نے کہا تھا کہ میں نے اپنا کپڑا دیا ہے تو ان کا کُرتہ بنا جبکہ آج کے حکمران پانامہ لیکس پر جواب دینے کی بجائے دوسروں کو کہتے ہیں کہ اس نے بھی تو چوری کی ہے جب ایسے حکمران ہونگے تو اس ملک کا اللہ حافظ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) کچھ عناصر اسٹیبلشمنٹ اور سول حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر متحد ہوکر عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہیں ان خیالات کا اظہار میئر شپ کے امیدوار مرزا الیاس بیگ نے کیا انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے درمیان بہتر کوآرڈی نیشن ہے اور اسی کی بدولت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے منتخب چیئرمین اور ارکان اسمبلی بہتر انداز میں کام کررہے ہیں مرزا الیاس بیگ نے کہا کہ اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ کوئی بھی چیئرمین ارکان اسمبلی کی مشاورت کے بغیر یونین کونسلوں میں کام نہیں کرواسکے گا جو سراسر غلط ہے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے بلدیاتی نمائندے اپنی یونین کونسل کے مسائل احسن طریقہ سے جانتے ہیں اگر بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز کو ارکان اسمبلی کیساتھ منسلک کیا گیا تو مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھیں گے اور کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ارکان اسمبلی کے درمیان باہمی چپقلش رہے اس لئے وہ اس طرح کی تجاویز لارہے ہیں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے امید ہے کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کو آزادانہ فنڈز دینگے تاکہ وہ اپنے حلقے کے مسائل بہتر انداز میں حل کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا(جی پی آئی) ضلعی انتظامیہ نے عوامی مطالبے پر شہر کو تجاوزات کو پاک کرنے کا عملی تہیہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں اسلام پورہ پل کے نیچے واقع مسجد کو بیک پر تعمیر کرکے پل کی دوسری سڑک کو بھی کھولنے کیلئے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اسی طرح کچہری پھاٹک پل پر مسجد کو بھی سول ہسپتال کی جگہ پر منتقل کرکے روڈ کو کشادہ کیا جائیگا جبکہ پل کے نیچے تجاوزات کرنیوالوں کو بھی ہٹایا جائیگا اسی طرح خیام چوک اوور ہیڈ برج کے نیچے تمام تجاوزات کو ختم کرکے پی ایچ اے کے تحت پل کے نیچے خوبصورت پھول’ پودے لگائے جائینگے اسی طرح تمام بازاروں کے فٹ پاتھ خالی کروائے جارہے ہیں اور اردو بازار کی طرح تاجروں کو ایک لائن لگا کر بازاروں میں حد بندی کی جائیگی تاکہ تجاوزات کی وجہ سے جو رکاوٹیں وہ ختم ہوسکیں اس کے علاوہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے بہتر انداز میں مصروف عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی) شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ سے یزیدیت تا قیامت سر نگوں ہو گئی ۔ حق و باطل کے اس معرکہ نے ایمانی قوت کو جلا بخشی ۔ملت اسلامیہ نے واقعہ کربلا سے جذبہ حریت حاصل کیا ۔ خاندانِ رسول ۖ نے صبر و رضا سے قربانیاں پیش کر کے اسلام کے پرچم کو سربلند کیا ۔مسجدوں میں اذانیں اور خطبے ،مدارس میں تلاوتِ قرآن ،احیائے احکام خداوندی و مصطفوی ۖاور شریعت کی بالا دستی کا جذبہ سب کردار حسین رضی اللہ عنہ کا صدقہ ہے ۔امام حسین رضی اللہ عنہ نے قومِ مسلم کو ہر یزید وقت کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ۔ملتِ اسلامیہ کو آج پھر جذبۂ حسینی رضی اللہ عنہ سے سرشار کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین ادار ہ تاجدار یمن پاکستان و مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے جمعیت علمائے پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام جامع مسجد رحمانیہ رحمان پورہ نارووال اور تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام ڈیرہ اویسیاں کلاس گورائیہ میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر جمعیت علمائے پاکستان ضلع نارووال سید منظور حسین گیلانی،جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان ضلع نارووال و ضلعی صدر تحریک اویسیہ پاکستان نارووال چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ، علامہ قاری خالد محمود نقیبی اور حافظ محمد عرفان اسلام اویسی نے کہا کہ آج پھرملتِ اسلامیہ یزیدی قوتوں سے نبر د آز ماہے ۔ملک و ملت کو شدت پسندی ،دہشت گردی اور فتنہ پروری سے بچانے کے لئے تعلیماتِ نواسۂ رسول ۖ کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ۔یزید پلید نے آمریت کو فروغ دینا چاہا اور اسلام کی متفقہ تعلیمات میں تبدیلی کا ارادہ کیا تو امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خون سے شجر اسلام کی آبیاری کرتے ہوئے آمریت کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند فرما دیا ۔غم حسین رضی اللہ عنہ میں رونا عبادت ہے مگر کردار حسین رضی اللہ عنہ کو اپنانا ریاضت ہے ۔اس موقعہ پر محمد عاصم بشیر اویسی، حافظ خلیل الرحمن انصاری، ٹھیکیدار محمد شہبا ز سلطان، قاری محمد جمیل تبسم اویسی،محمد سجاد اویسی ، خالد جاوید ،صوفی محمد منیر اویسی اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے بجلی کا شارٹ فال 7ہزار میگا واٹ پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورعوام کی پریشان دونوں بڑھتی جارہی ہیں عوام کو نہ دن میں چین ہے نہ رات میں آرام ۔ انہوںنے وفاقی حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایران سے بجلی کی خریداری کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ بجلی صنعتکار اور عوام استعمال کرنے کی مزید سکت نہیں رکھتے۔بجلی اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر عوام ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بڑے آبی ذخائر اور کالا باغ ڈیم نہ بنائے گئے تو یہ ملکی کی بدقسمتی ہوگی ،لوڈ شیڈنگ کے مستقل خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ،کالا باغ ڈیم بنائے بغیر سستی بجلی حاصل نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں مسلم لیگ لاہور کے کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے کالا باغ ڈیم ہی اکسیر نسخہ ہے کالا باغ ڈیم سیاست کی نذر ہونے سے ہر برس560ارب کا نقصان ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر سیاست کرنے والے ن لیگ نے الیکشن2008ء میں کالا باغ ڈیم کو اپنے منشور سے نکال دیا جو انتہائی افسوسناک ہے توانائی بحران آبی ذخائر تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے گھمبیر ہوا،حکمران اب دبے دبے لفظوں میں کالا باغ ڈیم کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں ؟ یہ پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے ،کالا باغ ڈیم آج شروع ہو تو 4سال میں مکمل ہوجائے گا ڈیڑھ روپے فی یونٹ والی 4ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی تھرمل بجلی پر انحصار کم نہ کیا تو یہ بدبختی ہوگی اور عوام مہنگی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کی خبر یں
بھمبر(جی پی آئی) (ڈسٹر کٹ رپورٹر)سعودی عر ب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم بھمبر کا نو جوا ن ٹر یفک حا دثہ میں جاں بحق مر حو م کی ڈیڈ باڈی کو گزشتہ روز بھمبر لا یا گیا مر حو م کی نماز جنازہ آج انکے آبا ئی گا ئوں موڑھا تہا ل بنڈا لہ میں ادا کی جا ئیگی تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سما ہنی کی حدود موڑھا تہا ل بنڈا لہ کارہا ئشی نو جوان محمد راسب ولد نذر حسین جو کہ رو ز گار کے سلسلہ میں سعودی عر ب مقیم تھا جو ایک ٹر یفک حا دثہ میں خا لق حقیقی سے جا ملامر حوم کی ڈیڈ با ڈی گزشتہ روز بھمبر پہنچ گئی مر حو م کی نمازجناز ہ آج دن10بجے موڑھا تہا ل بنڈا لہ موڑ میں ادا کی جا ئیگی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) حکومت پا کستا ن کے نیشنل ایکشن پلا ن حکومت آزادکشمیر کی گڈ گو رننس کی سر عا م دھجیاں بکھر نے لگیں با اثر مخا لفین نے کمزور اور بے بس خا ندا ن پر مظا لم کی انتہا کر دی تھا نہ پو لیس علی بیگ کی حدود کے علاقے کو ٹ پنیاری کس کھڈوڑہ کا غر یب خا ندان بے بس و لا چار ہو کر رہ گیا مخا لفین آئے روز غر یب خا ندا ن پر فا ئر نگ ،کھیتوں میں جا نے سے رو کنے اور انہیں جا ن سے مار دینے کی دھمکیاں دینے لگے غر یب خا ندان کے سر برا ہ کی خا ندا ن کے افراد کے ہمرا ہ پر یس کلب میں دھا ئی ہمیں انصا ف اور تحفظ دیا جا ئے آئی جی پو لیس ،ڈی آئی جی میر پور ڈو یژ ن اور ایس ایس پی بھمبر سے مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق کس کھڈوڑہ کے موضع کو ٹ پنیاری کے بااثر خا ندا ن کا ستا یا ہوا غر یب خا ندا ن دادرسی کیلئے پر یس کلب پہنچ آیااس موقع پر غر یب خا ندا ن کے سر برا ہ عبد الغفور اپنے خا ندان کے دیگر افراد کے ہمرا ہ صحافیوں کو بتا یا کہ چند ما ہ قبل اصغر ولد محمد انور ،آفتا ب اسلم ،کا شف عنصر اورعنصر انو ر نے میر ے بیٹے عبد القدوس جو کہ محکمہ پو لیس میں ملاز م تھا اور گھر پر چھٹی آیا ہوا تھا پر مذکورہ افراد مسلح ہو کر حملہ آور ہو ئے اور میر ے بیٹے کو فا ئر ما رے جس پر میر ے بیٹے کو چھاتی ،پیٹ اور کا ن کے قر یب گو لیاں لگیں اور اسے عمر بھر کے لئے معذور کر جبکہ اس دو را ن ان ظا لموں نے ہمارے گھر پر پتھرائو بھی کیا جس سے ہمارے گھر کی خوا تین بھی زخمی ہو ئیں جس کی ایف آئی آر تھا نہ علی بیگ میں در ج کروا ئی ملز ما ن با اثر اور علاقے کی سیاسی شخصیت کے خا ص کا رندے ہیں اب انہوں نے پیسے کی چمک کے ذر یع ایک بار پھر قانو ن کو خر ید نے کی بھر پور کوشش کر تے ہو ئے ہمارے خلا ف بے بنیاد ایف آئی آر در ج کروا ئی ہے جبکہ ہما را با اثر مخا لف محمد اصغر جو کہ جیل بند تھا اثرورسوخ استعمال کر نے کیسا تھ سا تھ پیسے کے بل بو تے پر ہما رے خلا ف جھوٹی ایف آئی آر درج کروا ئی دی ہے انہوں نے کہا کہ اب اس ایف آئی آر کے درج ہو نے کے بعد ہمیں یقین ہو چلا ہے کہ پو لیس انصاف نہیں دیتی بلکہ ظا لموں کاسا تھ دیتی ہے ہمارے مخا لفین نے آئے روز ہمارے گھر پر فا ئر نگ معمو ل بنا رکھی ہے اور اس مقصد ہمیں ڈرا نا اور را ضی نا مے کیلئے مجبور کر نا ہے مخا لفین آئے روز آتشین اسلحہ سے فا ئر نگ کر تے ہیں جو کہ حکومت پا کستا ن کے نیشنل ایکشن پلا ن کی سرا سر خلا ف ورزی ہے جس پر پو لیس نے بھی خا موشی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ پو لیس بھی مخا لفین کیسا تھ ملکر ہمیں دبا ئو میں لا نا چا ہتی ہے ہما را آئی جی پو لیس آزادکشمیر ،ڈی آئی جی میر پور ڈویژ ن اور ایس ایس پی بھمبر سے مطا لبہ ہے کہ ہمیں انصا ف اور تحفظ دلایا جا ئے بصورت دیگر اہل خا نہ کے ہمرا ہ آزادکشمیر سپر یم کو رٹ اور آزادکشمیر اسمبلی کے سامنے احتجا ج کر نے پر مجبور ہو نگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (جی پی آئی) بھمبر میں حکومت آزادکشمیر کی گڈ گو رننس کا پہلا تحفہ میرٹ کی پا ما لی ،ڈپٹی DEOکے عہد ے پر جو نیئر تر ین خا تو ن ٹیچر تعینا ت قائمقام ڈپٹی DEOکو دو ر دراز علاقے میں دھکیل دیا تعلیمی حلقے حیرت زدہ رہ گئے حکومت کی انتقامی کا رروا ئیوں سے بچنے کیلئے ملازمین سیفٹی سٹے آرڈر لینے پر مجبور تفصیلا ت کے مطا بق 21جو لا ئی کے انتخا با ت کے بعد آزادکشمیر میں قائم ہو نیوا لی ن لیگی حکومت نے آزادکشمیر میں گڈ گو رننس اور میر ٹ کی بحا لی اور ادا روں میں انتقامی سیاسی تبا دلوں کی حوصلہ شکنی کے بڑ ے بڑ ے دعوئے کئے تھے جن کی قلعی آہستہ آہستہ کھلنی شروع ہو گی ہے وزیر اعظم فا روق حیدر کے لا کھ چا ہے جا نے کے باوجود حکومتی وزرا ء وزیر اعظم کے دعوئوں کو پس پشت ڈا ل کر اپنے اپنے حلقہ انتخا ب میں اپنی من مر ضیاں کر رہے ہیںبھمبر میں حکومت آزادکشمیر کی طرف سے میر ٹ کی سر عا م دھجیاں بکھیر تے ہو ئے جو نیئر تر ین سطح کی ایک سینئر معلمہ کو ڈپٹی DEOزنا نہ تعینا ت کر دیا گیا جبکہ قائمقام DEOکو زنا نہ حکومتی طاقت دکھا تے ہو ئے بھمبر کے دور دراز علاقے میں تبادلے کی چٹ جاری کردی بھمبر کے تعلیمی حلقوں سمیت عوامی اور شہر ی حلقوں نے میرٹ کی پا ما لی اور انتقا می سیاسی تبا دلوں کی روش پر حیرت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت کی انتقامی پا لیسی کے باعث مو جودہ حکومت کے گڈ گو رننس کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے اور موجود ہ حکومت انتقامی تبادلوں ،میر ٹ کی پا ما لی ،اور ادا رو ں کی مضبو طی کی بجا ئے سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چلتی ہو ئی دیکھا ئی دیتی ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) دنیا بھر کی طر ح بھمبر میں بھی 10محر م الحرا م انتہا ئی عقید ت واحترا م سے منا یا گیاذوالجناح کا جلوس دن1بجے مر کز ی اما م بارگا ہ سے برآمد ہو ا جو اپنے مقرر کر دہ را ستوں سے ہو تا ہوا شا م کو مر کز ی اما م بارگا ہ میں اختتا م پذ یر ہو ا اس موقع پر سیکو رٹی کے فو ل پرو ف انتظا ما ت کئے گئے تھے جلوس کے راستے پر پو لیس کے دستے تعینا ت کئے گئے تھے جبکہ تما م جلوس کو مخصوص مقا ما ت پر کیمرے لگا کر ما نیٹر کیاجا رہا تھاریسکیو1122اور محکمہ صحت عامہ کی ایمبولنسیں بھی بمعہ سٹا ف جلوس کے ہمرا ہ تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) پا کستا ن کے زیرانتظا م کشمیر میں منتخب ہو نیوا لی حکومت پر ہم معترض ہیں کہ یہ کس طر ح منتخب ہو ئی ہے یہ سوا لیہ نشا ن آ ج بھی اپنی جگہ مو جود ہے لیکن تما م تر خد شا ت اور اعترا ضا ت کے باوجودرا جہ فا روق حیدر جو وزیر اعظم ہیں الیکشن سے پہلے بھی انہوں نے پیپلز پا رٹی کی حکومت کی کر پشن پر بہت کچھ کہا اور بلاشبہ پیپلز پا رٹی نے تما م حکومتی ادا رے تبا ہ کر دئیے جن کی دو بارہ بحا لی ایک مشکل کا م ہے وزیر اعظم بننے سے لیکر اب تک وہ گڈ گو رننس کی بھر پور کو شش کر رہے ہیں میر ٹ ،رو ل آف لا ء اور جسٹس ان کی پہلی تر جیح تھا جس پر وہ تما م تر کوششوں کے باو جود نا کا م نظر آرہے ہیں اور میرٹ کی پا ما لی ،قانو ن کی حکمرا نی کا دیوا نے کا خواب بن کر رہ گیا ہے اور انصا ف صر ف بڑ ے لو گو ں کیلئے ہی رہ گیا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انجینئر خا لد پرو یز بٹ مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ نے مو جودہ حکومت کی طرف سے انتقا می کا رروا ئیوں پر اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیاا نہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی افو اج نے کشمیر ی نسل کشی شرو ع کررکھی ہے کشمیر یوں کو گا جر مو لی کی طر ح قتل کیا جا رہا ہے ظلم وستم کے پہا ڑ توڑے جارہے ہیں وہ بے سروسا ما نی کے عالم اپنے پرو ر دگار سے مدد ما نگ رہے ہیں اور جنہوں نے ان کی مدد کر نی ہے وہ اپنے زیر دستو ں کو ذلیل و خوارکر رہے ہیں اور اپنے ہی عوام کے وسا ئل کو لوٹ رہے ہیں اور تما م سر کاری محکموں کو مز ید تبا ہ کر نے کے درپے ہیں اور ریاست کے اس حصہ میں انتقامی کا رروا ئیوں کا آغاز کر کے جا ئز ونا جائز ،پسند و نا پسند کا کھیل شروع کر چکے ہیں اس میں تما م ممبرا ن قا نو ن ساز اسمبلی برا بر کے شر یک ہیں کیو نکہ یہ ممبر اسمبلی اپنے حلقہ انتخا ب میںاپنی بادشا ہت قائم کر نا چا ہتا ہے اسلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جو پیغا م یہاں کے حکومتی ایوانوں سے جارہا ہے وہ پوری قوم کے لئے لمحہ فکر یہ ہے ہم وزیر اعظم فا روق حیدر سے اپیل کر تے ہیں کہ آپ کو نا کا م بنا نے کی کوششوں کا آغاز ہو چکا ہے اصلا حا تی کمیٹیاں ،انتظا می کمیٹیاں بنا کر عوام کو بے وقو ف بنا یا رہا ہے انتقامی تبادلے ،تقر ریاں ،تر قیاں جو کہ خلا ف میرٹ اور خلا ف قانو ن اور خلا ف انصا ف ہیں کی پرزور مذمت کر تے ہیں اور اگر یہ سلسلہ نہ رو کا تو ہم مکمل تفصیلا ت کیسا تھ معا ملا ت کو میڈ یا سمیت پر پلیٹ فارم پر اظہار خیا ل کر ینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) بر طا نیہ کی معرو ف سیاسی وسما جی شخصیت چو ہد ری محمد یو نس آف بروٹی نے گزشتہ روز سا بق ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو ر خا ن کی وا لد ہ محتر مہ ،ڈا کٹر محمد ریاض آف سوکاسن کے وا لد محتر م ،محکمہ بر قیا ت کے ملازم محمد سلیم فکروٹ کی جواں سالہ بیٹی ، صوفی محمد اشفاق سوکاسن کی خالہ زاد ہمشیر ہ کی وفا ت پر انکے گھروں میں جا کرانکی روح کے ایصال ثواب کیلئے فا تحہ خوانی کی اور ورثا ء کیسا تھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے سا بق مر کزی صدر مرزا سلیم اکبر جرا ل ،مرزا اصغر علی یو کے ،مرزا کلیم اللہ چینی ،مرزا ند یم اکبر جرا ل ،مرزا نعیم اکبر جرا ل کے وا لد محتر م سا بق چیئر مین بلد یہ مرزا محمد اجمل جرا ل کے تا یا جا ن میجر (ر) مرزا علی اکبر جرا ل کی رسم چہلم انکی رہا ئشگا ہ مختار شہید چو ک میں ادا کی گی دعا ئیہ تقر یب میں مر حو م کی روح کے ایصال ثوا ب کیلئے قرآن خوا نی کی گئی دعا ئیہ تقر یب میں سینئر سو ل جج مرزا جہا نگیر احمد جرا ل ،پر نسپل (ر) رشید احمد قاسمی ،صدر انجمن تا جرا ن ڈا کٹر عبد الشکور را جہ ،سا بق کو نسلر چو ہدری خا دم حسین ،سا بق صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ ،کما نڈر را جہ مقصود اقبا ل ،را جہ عقیل احمد ،را جہ عطا المنعم خا ن سمیت سول سوسا ئٹی ،عوام علاقہ اور عز یز واقارب کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد سلیم مروت نے اپنے آفس میں پولیس کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوسکیں اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے ، پولیس اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھارہی ہے اورعوام کے خدمت پر یقین رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہو اورعلاقے میں امن اور خوشحالی کا دور دورہ ہواُنہوںنے پولیس افیسرز پر بھی زوردیا کہ وہ علاقے سے جرائم کے بیخ کنی کے لئے تمام تر کوشیشں بروئے کار لائے اور عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کے دیر پا امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہاں عوام کے تعائون سے جرائم میں کمی آچکی ہے عوام کے تعائون ضروری ہے،اجلاس میں ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)نوازشریف کڈنی ہسپتال جہاں سوات ،شانگلہ ،بونیر اور دیگر اضلاع کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں وہاں کچھ افراد کی پریشانیوں اور مصیبتوں میں اضافے کا باعث بھی بن رہاہے ،ہسپتال کے قیام سے پہلے لوگ پشاور ،راولپنڈی اور ملک کے دیگر بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں جاتے اور ڈائیلائسس وہاں سے ہوجاتا تاہم ہسپتال ابھی تک مکمل کڈنی ہسپتال نہ بن سکا جو کہ علاقے کے غریب عوام کے مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہاہے نواز شریف کڈنی ہسپتال کہنے کو تو مکمل کڈنی ہسپتال ہے تاہم ہسپتال میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کے ڈائیلائسس کا اب تک کوئی بندو بست موجود نہیں جس کے باعث ایسے تمام مریضوں اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور مزے کی بات ہی بھی ہے کہ پہلے ملک کے دیگر شہروں میں ڈائیلائسس بااسانی ہوتا تھا لیکن اج کل دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں سوات ،شانگلہ اور اس پاس کے اضلاع کے مریضوں کو یہ کہہ کر واپس کردیا جاتاہے کہ اپ کے علاقے میں اب اپنا کڈنی ہسپتال موجود ہیں ایسے ہی گزشتہ رو ز ضلع شانگلہ کے علاقے پورن کے رہائشی سخی زیب ولد خائستہ زر سکنہ بنجو پورن جو کہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اپنے والد کو پشاور ڈائیلائسس کے غرض سے لے گئے جہاں ان کو یہ کہہ کر واپس کردیا گیا کہ سوات میں نواز شریف کڈنی ہسپتال موجود ہیں جہاں گردوں کے تمام امراض کا علاج کیا جاتاہے انہوںنے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم انتہائی غریب لوگ ہیں اور بڑے مشکلوں سے پیسے اکھٹے کرکے اپنے والد خائستہ زر کو پشاور لیکر گئے لیکن وہاں سے واپس کردیا گیا جب ہم نواز شریف ہسپتال گئے تو وہاں بتایا گیا کہ نواز شریف کڈنی ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کیلئے ڈائیلائسس کی سہولت موجود لیکن ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کیلئے ابھی تک ڈائیلائسس مشینیں ابھی تک نہیں ہے جس کے باعث ہم اپ کے والدکا ڈائیلائسس یہاں نہیں کرسکتے جس کے بعد ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہم وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد نواز شریف کڈنی ہسپتال کو ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کیلئے ڈائیلائسس مشینیں جلد از جلد فراہم کئے جائے تاکہ ہم جیسے غریب لوگوں کے مشکلات میں کمی اسکے ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)گل دائود لالکو وال کا دوسرا شاعری مجموعہ ”چاپیر ہ اور بلیگی”منظر عام پر آ گیا سوات تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر گل دائود لالکووال کا شعری مجموعہ ”چاپیر ہ اور بلیگی”منظر عام پر آ گیا جسے عوامی سطح پر انتہائی پذیرائی ملنے کے ساتھ ساتھ بے حد سرا ہا گیا یاد رہے کہ لا لکووال نے اس سے پہلے بھی ”اوخگی پہ لیموکی”کے نام سے ایک شعری مجموعہ تر تیب دیاہے جس پر ان کے معیاری اور با مقصد شاعری کے حوالے سے نامور شعرا ء نے اپنے تا ثرات قلمبند کی ہے جبکہ ان کے اس نئے مجموعہ کو ”با بائے قطعات ”عبد الرحیم ررو غانے ، صاحب زادہ اسلم زیب ، محمد الیاس ثاقب ، نا صر خٹک اور وا حد زمان زمان نے انتہائی با مقصد اور مو جودہ دور کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے اسے ما دری زبان پشتو کے اہمیت کے حوالے سے ایک احسن اقدام قرار دیا ہے واضح ہے کہ اس مجموعہ کے پروف ریڈنگ کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے مادری زبان پشتو پر مہارت یافتہ اتل افغان نے احسن طریقے سے سر انجام دیا ہے گذشتہ رو ز معروف شاعرمحمد الیاس ثاقب اور حیدر علی خان دیولئی نے گل دائو د لا لکووال کے طر ف سے شعری مجموعہ ”چاپیر ہ اور بلیگی”تحفے میں صحافی عبد السلام کو دے دیا
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)لاسونہ ارگنائزیشن اور PPAFکے تعاون سے کبل گرائونڈ پر لا سونہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپین ٹرافی کے نام سے ٹور نمنٹ زور و شور سے جاری جس میں سوات بھر سے 24 بہترین رجسٹرڈ ٹیموں نے حصہ لے رہے ہیں ٹورنمنٹ میں کل 25 سیریزہونگے جس میں سوات کے بہترین کلبوں کو اپنے صلا حیتیں دکھانے کا موقع ملے گا سیمی فائنل مر حلہ وار شروع ہونگے گذشتہ رو ز اقبال ڈاگے اور انگار کلب گل جبہ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں انگار کلب گل جبہ نے تین ایک سے اقبال کلب ڈاگے کو شکست دے کر کوالیفائی کیا تمام میچو ں کے نگرانی DFA کے چیر مین افرا سیا ب خان اور جنرل سیکر ٹری محمد اسماعیل کے زیر نگرا نی ہورہے ہیں
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)یونین کونسل دیولئی میں پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کو شدید دھچکا درجنوں افراد اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مالک زادہ ، ہادی خان ، اکبر حسین ، احمد زادہ کے سربراہی میں مستعفی ہو کر ANP میں شامل ہو گئے عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کے نمائندہ جماعت ہے پختون قوم بے اتفاقی کے وجہ سے ا ج مسائل و مشکلات کے شدید کش مکش میں مبتلاء ہیں پنجاب کے رہنے والے پنجابی لیڈرز کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے خیبر پختونخواہ کے پختون قوم نے اپنے لیڈروں کو چھوڑ کر پنجاب کے سیاست کر نے والو ں کے در پے ہیں ہم نے اپنے دور اقتدار میں تعلیمی میدان میں انقلاب بر پا کر کے در جنو ں یونیورسٹیاں ، سینکڑو ں کالجز اور سکولز قائم کر کے پختون دو ستی کا ثبوت پیش کیا اب پختون قوم میں شعور بیدار ہو چکے ہیں اور انہوں نے تسلیم بھی کیا کہ صرف ANP ہی پختون قوم کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور تمام مسائل و مشکلات حل کر نے میں پیش پیش ہیں ان خیالات کا اظہار ANP کے مرکز ی جا ئینٹ سیکر ٹری خان نواب ، سابقہ ایم پی اے وقار احمد خان، ضلعی رہنماء ابراہیم دیولئی، شوکت خان ، محمود خان ، مالک زادہ ، ہادی خان ، اور دیگرے گذشتہ روز دیولئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر احمد زادہ ، مالک زادہ ، خان زادہ ، رحمت علی ، فضل قدیر ، فضل وہاب ، سلیم خان ، اکبر حسین ، شاہ حسین ، اعجاز ، اسرار، نثار ، ریاض ، شفیق احمد ، اور دیگر درجنوں افراد اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت PML اور PTI سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے مقررین نے کہا کہ ANP پختون قوم کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں جب اس مٹی پر دہشت گر دوں کا راج تھا تو اس وقت پنجاب کے سیاست کر نے والے کہا تھے واحد ANP نے ان دہشت گر دو ں کا مقابلہ کیا اور ہزارو ں دے کر امن قائم کرنے میں بھر پور کر دار ادا کیا انہو ں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پختون قوم کو ذلیل و خوار کرنے کے کو شش کی جارہی ہے پختون قوم آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے دنیاکی کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتے