گجرات (جیوڈیسک) جھنگ کے رہائشی 45 سالہ شخص کو رات گئے دو مقامی افراد سے جھگڑے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
تفتیش کے دوران ملزم کی اے ایس آئی سے تلخ کلامی ہو گئی۔ جس پر اے ایس آئی نے طیش میں آ کر کمرے میں پڑی کلہاڑی سے وار کر کے ملزم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے ملزم اے ایس آئی کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ڈی پی او گجرات نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کو بھی معطل کر دیا ہے۔